راولپنڈی(خصوصی رپورٹر) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے دورہ راولپنڈی کے موقع پر بھی مسلم لیگ ن راولپنڈی دو واضح دھڑوں میں تقسیم رہی دونوں کی طرف سے استقبال بھی الگ الگ کیا گیا ،سینیٹر ناصر محمود بٹ، سجاد خان اور شیخ ارسلان پر مشتمل گروپ دوسری جانب وفاقی وزیر حنیف عباسی اور دیگر رہنماں پر مشتمل گروپ کے درمیان وزیر اعلی کے استقبال پر سیاسی رسہ کشی عروج پر رہی اور وزیر اعلی کے سامنے بازی لے جانے کے لئے دونوں دھڑوں کی طرف سے اپنا اپنا شو آف پاور کیا گیا دونوں دھڑوں کی طرف سے نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کے قد آدم تصویری بورڈز پر اپنی اپنی تصاویر لگا رکھی تھی۔ جبکہ دونوں دھڑوں کی جانب سے میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف سے قربت کے دعوے کئے جاتے رہے تاہم راولپنڈی میں ن لیگ کی دھڑے بندی ختم نہ ہوسکی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلی کے سامنے مقامی قیادت کے اختلافات کا معاملہ بھی اٹھایا گیا لیکن اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے دینے والی وزیراعلی بھی اپنی جماعت کے رہنماں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع نہ کرسکیں اور ن لیگی قیادت کے درمیان سیاسی فاصلے برقرار ایک بار پھر نمایاں نظر آئے،
