مندرہ (نمائندہ خبریں)تحصیل گوجر خان کے عوام نے سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف، سابق ایم این اے و ضلع ناظم راولپنڈی راجہ جاوید اخلاص اور ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے گرین بس سروس کا روٹ ٹی چوک سے آگے راولپنڈی کچہری، راجہ بازار اور صدر تک بڑھانے کے لیے اپنا مثر کردار ادا کریں۔عوامی حلقوں کی جانب سے جاری کردہ اپیل میں کہا گیا ہے کہ روزانہ ہزاروں کی تعداد میں تحصیل گوجر خان کے شہری مختلف سرکاری و نجی امور کے سلسلے میں راولپنڈی کچہری، راجہ بازار اور صدر کا رخ کرتے ہیں، تاہم گرین بس سروس کا روٹ ٹی چوک تک محدود ہونے کے باعث شہریوں کو آگے سفر کرنے کے لیے شدید مشکلات اور اضافی اخراجات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس اہم عوامی مسئلے پر تاحال کوئی خاطر خواہ توجہ نہیں دی جا رہی۔اپیل میں تینوں سیاسی رہنماں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ وزیراعلی پنجاب اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے رابطہ کرکے گرین بس سروس کا روٹ ٹی چوک سے آگے راولپنڈی کچہری، راجہ بازار اور صدر تک منظور کروانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں تاکہ تحصیل گوجر خان کے عوام کو سفری سہولیات میسر آ سکیں۔عوام کی جانب سے دوسرا اہم مسئلہ گوجر خان سے ٹی چوک تک چلنے والی گرین بسوں میں غیر معمولی رش کا بھی اٹھایا گیا ہے۔ اپیل میں کہا گیا ہے کہ بسوں کی تعداد کم ہونے اور مسافروں کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث خواتین، بالخصوص بہن بیٹیوں کو دورانِ سفر شدید پریشانی اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ رش کے باعث خواتین کو مردوں کے درمیان کھڑے ہو کر سفر کرنا پڑتا ہے، جو ان کے لیے باعثِ تکلیف اور پریشانی ہے۔عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گوجر خان سے ٹی چوک تک گرین بسوں کی تعداد میں فوری اضافہ کیا جائے تاکہ مسافروں کا رش کم ہو اور خواتین کو باعزت، محفوظ اور آرام دہ سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔تحصیل گوجر خان کے عوام نے راجہ پرویز اشرف، راجہ جاوید اخلاص اور راجہ شوکت عزیز بھٹی سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ اس اہم عوامی مسئلے کو متعلقہ حکام کے سامنے اٹھائیں اور اس کے حل کے لیے عملی اقدامات کروائیں۔ عوامی حلقوں نے امید ظاہر کی ہے کہ منتخب نمائندگان اور سیاسی قیادت عوامی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے اس جائز مطالبے پر خصوصی توجہ دیں گے ۔
بریکنگ نیوز
- امریکہ نے بائنینس سے چوری شدہ 1.1ارب ڈالر کی کرپٹو کرنسی ضبط کرلی
- گرین بس سروس کا روٹ ٹی چوک سے آگیبڑھایا جائے، عوام کا مطالبہ
- بارانی یونیورسٹی راولپنڈی میں جاری سٹوڈنٹس ویک2026کے دوران چیئر پرسن پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان ودیگر کے ہمراہ پھولوں اور پودو ں کی نمائش کا افتتاح کر رہے ہیں ۔
- بارانی زرعی یونیورسٹی میں فلاور اینڈ پلانٹ اور ایگرو ٹیک نمائشوں کا افتتاح
- چکوال شہر میں ناکارہ سیوریج سسٹم شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا
- اسلام آبادکالج فار گرلز میں وزیر مملکت تعلیم وجیہہ قمر ڈی جیجاوید مرزا پرنسپل شازیہ رضوی پاکستان لرننگ فیسٹیول کا افتتاح کر رہے ہیں ۔
- مری لوئر مال کی تزئین و آرائش چھ ماہ بعد بھی نامکمل، تاجر پریشان
- وزیر اعلیٰ پنجاب کی راولپنڈی آمد خوش آئند :ملک عارف
- ادویات کی شناخت اور نگرا نی کیلئے ڈریپ کا ٹو ڈی بار کوڈ سسٹم فعال
- مری کے بیشتر علاقے 8 ماہ سے موبائل نیٹ ورک سے محروم
- انتظامیہ کی سنگین غفلت کے باعث عوام غیر معیاری مہنگی ایلپی جی گیس خریدنے پر مجبور
- فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،دو ہزار کلوگرام کم وزن اور غیر معیاری مرغیاں برآمد
- بینک آف خیبر اور ایگرونومکس کے درمیانمفاہمتی یادداشت پر دستخط (BoK) اور ایگرونومکس نے
- آئی فون پھٹنے سے زخمی ہونیوالا نوجوان کئی روز زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گیا
- وزیر اعلی پنجاب کا قافلہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر بغیر خطاب کئے روانہ
- وفاقی وزیر داخلہ کا نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ
- PTI کو ملنے والی ڈیل یا ڈھیل کے چکوال میں بھی آثار ظاہر ہونا شروع
- مری،پٹواریوں کی خالی آسامیوں کے باعث فرد، انتقال کے حصول میں مشکلات
- پاکستان میں قومی غذائی تحفظ اور تحقیق کے وزیر مملکت، ملک رشید احمد خان اور سلطنتِ عمان کے پاکستان میں سفیر، فہد بن سلیمان بن خلف الخروصی، سیرینا ہوٹل میں عمان کے شاندار قومی دن کی مناسبت سے کیک کاٹ رہے ہیں۔
- فتح جنگ: وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یوینورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود ریجنل کیمپس اٹک کی عمارت کا افتتاح کر رہے ہیں۔
