Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لیبیا کشتی حادثہ جان بحق ہونیوالوں میں 35 پاکستانی بھی شامل
    • بھارت تمام مسائل کی جڑ پاکستان کی طرح ہم بھی آبی جارحیت کا شکار ہیں سپیکر بنگلہ دیش
    • لیبیا کے قریب سمندر میں کشتی الٹنے سے ڈوبنے والے افراد بچائو کی کوشش کررہے ہیں۔
    • سعودیہ کا 4 ڈرون حملے ناکام بنانے کا دعوی
    • بروقت انصاف فراہمی یقینی بنانا چاہتے: چیف جسٹس آئینی عدالت
    • پاکستان اور روس کا 2030 تک تجارتی حجم کا ہدف 5 ارب ڈالر تک پہنچانے پر اتفاق
    • خیبر پختونخوا کے 12 نامزد اضلاع کی ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل کا اجلاس آج طلب
    • ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے25کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی
    • کراچی: زیر تعمیر 6 منزلہ عمارت زمین بوس’ 3 افراد جاں بحق’ 14 زخمی
    • مکہ دفاعی معاہدہ: سعودیہ، ترکیہ کے اعلی سطح کے وفود آج اسلام آباد پہنچیں گے
    • کراچی: منہدم ہونیوالی بلڈنگ سے زخمی کو نکالا جارہا ہے۔
    • پاکستان’ مالدیپ کا تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
    • نفرتوں اختلافات کو چھوڑ کر خدمت کی سیاست کو فروغ دینا ہو گا بلاول بھٹو
    • مظفر گڑھ :چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری استقبال کرنے والے افراد کے نعروں کا جواب دے رہے ہیں
    • صدر آصف علی زرداری سے بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کے سپیکر حافظ الدین احمد ملاقات ‘وزیر اعظم شہباز شریف سے مصافحہ کر رہے ہیں
    • پاک چین دوستی اب زمین سے خلا تک پہنچ چکی ہے:عظمیٰ بخاری
    • مریم نواز کا ہر ڈویزن میں کینسر ہسپتال تعمیر کرنے کا اعلان پنجاب کا بینہ اجلاس متعدد ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
    • وزیراعلیٰ مریم نوازشریف فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی طالبہ کو اعزاز سے نواز رہی ہیں۔
    • مریم نواز اور نواز شریف آئندہہفتے لندن کا دورہ کریں گے
    • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا چارٹ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بھارت تمام مسائل کی جڑ پاکستان کی طرح ہم بھی آبی جارحیت کا شکار ہیں سپیکر بنگلہ دیش

    By Khabrain Newsنومبر 26, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) بنگلہ دیش کے سپیکر حافظ الدین احمد نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش بھی پاکستان
    کی طرح بھارتی آبی جارحیت کا سامنا کر رہا ہے، پاکستان کا دریائے سندھ کے پانیوں کے معاہدے اور مسئلہ کشمیر پر مؤقف درست ہے، بھارت خطے کے بیشتر مسائل کی بنیادی وجہ ہے، جبکہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات کا مستقبل روشن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کے وفد اور دیگر اہم شخصیات کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس میں مدیرانِ اخبارات اور سینئر صحافیوں سے ہونے والی ملاقات کے دوران کیا۔بنگلہ دیشی اسپیکر نے کہا کہ بھارت کے ساتھ آبی تنازعات صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں بلکہ بنگلہ دیش بھی بھارتی آبی پالیسیوں کے اثرات کا سامنا کر رہا ہے۔ انہوں نے پاکستان کے دریائے سندھ کے پانیوں کے معاہدے سے متعلق مؤقف اور مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے اصولی مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے تنازعات کا منصفانہ حل ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت خطے میں پیدا ہونے والے بیشتر مسائل کی بنیادی وجہ ہے اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات میں برابری اور باہمی احترام کو بنیادی اہمیت دی جانی چاہیے۔حافظ الدین احمد نے بنگلہ دیش کی سیاسی تاریخ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پندرہ برسوں کے دوران ملک میں جمہوری اقدار کو شدید نقصان پہنچا اور عوام نے ایک ایسے نظام کا سامنا کیا جس میں ان کی آواز کو اہمیت نہیں دی گئی۔ ان کے بقول بنگلہ دیش کی صورت حال اس حد تک خراب ہو گئی تھی کہ ملک کو ایک ہمسایہ ریاست کی نوآبادی جیسی کیفیت کا سامنا رہا اور عوام مختلف مشکلات سے دوچار رہے۔انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیشی عوام جمہوریت پسند ہیں اور آمریت کو کسی صورت قبول نہیں کرتے۔ 1971 میں بھی عوام کی جدوجہد کا بنیادی مقصد جمہوریت اور اپنے سیاسی حقوق کا حصول تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش میں فوجی آمریت کے مقابلے میں شہری آمریت زیادہ نقصان دہ ثابت ہوئی اور شیخ حسینہ واجد کے دورِ حکومت میں انسانی حقوق کی صورت حال بدترین رہی۔بنگلہ دیشی اسپیکر نے عوامی لیگ سے متعلق سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا جانا چاہیے اور حکومت اس پر پابندی کے معاملے پر غور کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیرِاعظم شیخ حسینہ واجد کی وطن واپسی سے متعلق اعلانات محض ان کے حامیوں کو مطمئن رکھنے کے لیے کیے جا رہے ہیں، ان کے خیال میں حسینہ واجد آئندہ دس برس تک بنگلہ دیش واپس نہیں آ سکیں گی۔انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو ماضی کے اختلافات تک محدود رکھنے کے بجائے مستقبل کی ضروریات کے مطابق آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، عوامی روابط، پارلیمانی تبادلوں اور مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی کے تجربات سے سبق سیکھ کر دونوں ملک ایک دوسرے کے قریب آ سکتے ہیں اور باہمی تعاون کے نئے راستے کھول سکتے ہیں۔حافظ الدین احمد نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے عوام کے درمیان رابطوں کو فروغ دیا جائے، تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ کیا جائے اور دونوں ممالک ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں۔ ان کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات نہ صرف عوام کے مفاد میں ہیں بلکہ پورے خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے بھی اہم ثابت ہو سکتے ہیں۔ملاقات میں وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کے وفد اور دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی، جبکہ مدیرانِ اخبارات اور سینئر صحافیوں کے ساتھ پاک بنگلہ دیش تعلقات، خطے کی صورت حال، جمہوری اقدار اور باہمی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دریں اثناء صدر مملکت آصف علی زرداری سے بنگلا دیشی پارلیمنٹ کے سپیکر حافظ الدین احمد بیر بکرم نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور بنگلا دیش کے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔صدر آصف علی زرداری نے ملاقات کے دوران زور دیا کہ دونوں ممالک کے تعلقات خودمختار مساوات، باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر استوار ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بنگلا دیش کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک مشترکہ تاریخ اور ثقافتی روابط رکھتے ہیں۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان پارلیمانی، تجارتی اور تعلیمی تعاون بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں، زراعت، صنعت، فوڈ سکیورٹی، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، ڈیجیٹل گورننس اور دفاع کے شعبوں میں بھی دوطرفہ تعاون کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔آصف علی زرداری نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان زیر غور تقریبا 26 مفاہمتی یادداشتوں کو جلد حتمی شکل دے دی جائے گی، انہوں نے بنگلا دیشی پارلیمنٹ کے سپیکر کے دورہ پاکستان کو دوطرفہ تعلقات میں مزید پیش رفت کا ذریعہ قرار دیا۔دوسری جانب صدر مملکت نے پارلیمانی روابط مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی فرینڈشپ گروپ قائم کرنے کی کوششوں کا بھی خیرمقدم کیا۔ قبل ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس میں بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ کے سپیکر حافظ الدین احمد بیر بکرم اور ان کے ہمراہ آئے ہوئے پارلیمانی وفد کے اعزاز میں عشائیے کی میزبانی کی۔ اس موقع پر سپیکر اور ان کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ دونوں ممالک کے مشترکہ تاریخی پس منظر اور ثقافتی ہم آہنگی کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم نے ادارہ جاتی تعاون کو مزید فروغ دینے اور عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔وزیراعظم نے کہا کہ بنگلہ دیش کے پارلیمانی وفد کے پاکستان میں روابط اور ملاقاتیں پارلیمانی شعبے میں تعاون کے وسیع امکانات کی عکاس ہیں۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ پارلیمانی وفود کے باقاعدہ تبادلے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں قریبی دوطرفہ تعاون کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کریں گے۔اس سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں بنگلادیش کی پارلیمنٹ کے سپیکر حافظ الدین احمد نے کہا ہے کہ 1971میں بھارت نے بنگالیوں کی مدد نہیں کی بلکہ پاکستان کو کمزورکیا۔ان کا کہنا تھا کہ پچھلے 15سال میں بنگلادیش ہمسایہ ملک کی کالونی بن چکا تھا، ہمسایہ ملک کی کالونی بننے سے ہمارے عوام پس رہے تھے۔سپیکربنگلادیشی پارلیمنٹ حافظ الدین احمد کا کہنا تھا کہ حسینہ واجد بنگلادیش واپس آئیں تو سیدھا جیل جائیں گی، حسینہ واجد نے مسلم دشمن ملک میں پناہ لے رکھی ہے، بھارت حسینہ واجد کو واپس نہیں کرتا تو بین الاقوامی عدالت انصاف جائیں گے۔ حسینہ واجد واپس آنیکا اعلان صرف اپنے کارکنوں کو بتانے کے لیے کرتی ہیں، حسینہ واجد آئندہ 10 سال تک بنگلادیش واپس نہیں آئیں گی۔حافظ الدین احمد کا کہنا تھا کہ حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ ایک دہشت گرد جماعت بن چکی ہے، بنگلادیشی حکومت عوامی لیگ پرپابندی لگانے کا سوچ رہی ہے، ہم بنگالی جمہوری لوگ ہیں،کسی قسم کی ڈکٹیٹرشپ کو برداشت نہیں کرتے، 71میں بھی ہم نے جمہوریت مانگی تھی جو نہیں دی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ بنگلادیش اورپاکستان میں پارلیمانی نظام ایک جیسا ہے، 1975میں بنگلادیش میں یک جماعتی نظام لایا گیا، بدقسمتی سے ہمیں خالص جمہوریت نہیں ملی، اس سال فروری میں جو الیکشن ہوئے وہ شفاف تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیرکا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت حل ہونا چاہیے، پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوستی کا تعلق مزید گہرا ہوگا، بین الاقوامی پارلیمانی یونین کی ایگزیکٹو کمیٹی کے لیے بنگلا دیشی امیدوار کی حمایت پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔
    بنگلہ دیشی سپیکر

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      بروقت انصاف فراہمی یقینی بنانا چاہتے: چیف جسٹس آئینی عدالت

      خیبر پختونخوا کے 12 نامزد اضلاع کی ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل کا اجلاس آج طلب

      ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے25کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.