لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں
روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق نواب ٹائون میں رفیق سے 3لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون’ شیراکوٹ میں بختیار سے 3لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون، مناواں میں عابد سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون، مغل پورہ میں رحیم سے 2لاکھ 75 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا.غالب مارکیٹ اور وحدت کالونی سے گاڑیاں جبکہ گلشن راوی شاہدرہ ٹائون اور مانگامنڈی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
