لاہور(خبریں ڈیجیٹل) انڈونیشیا کے صوبے وسطی جاوا میں تیز طوفانی ہواں اور شدید بارش کے دوران شہریوں کی جانب سے اذان دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔ویڈیو میں مبینہ طور پر شہریوں کو خراب موسمی حالات کے دوران اذان دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس منظر نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔وسطی جاوا میں حالیہ دنوں شدید بارشوں، تیز ہواں اور گرج چمک کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ مقامی حکام نے شہریوں کو خراب موسم کے دوران احتیاط برتنے اور محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

