Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • عمان’ سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر 2آئل ٹینکرز میں آگ بھڑک اٹھی
    • رجب بٹ کے خلاف زیادتی کیس، سماعت 19 دسمبر تک ملتوی
    • رومانیہ اور پاکستان میں تجارت دفاع آئی ٹی تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کا عزم
    • رومانیہ کے قومی دن کے موقع پر مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے اورسیز پاکستانی چوہری سالک گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر رومانیہ کے سفیر اور دیگر ممالک کے سفرا کیک کاٹ رہے ہیں
    • لاہور میں سبزیوں کے نرخ جاری آلو 78 پیاز 98 اور ٹماٹر 82 روپے کلو
    • کوٹ لکھپت، 42 سالہ خاتون کی گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی
    • پاکستانی گدھوں کے گوشت، کھالوں اور ہڈیوں کی برآمد،چینی کمپنی سے سالانہ 50 ملین ڈالر کا معاہدہ
    • 90 لاکھ روپے فراڈ کیس میں دونوں ملزمان کی ضمانتیں منظور
    • گریٹر اقبال پارک انتظامیہ کی مبینہ کرپشن اق با پروری سرکاری خزاننے کو نقصان پہنچانے کا انکشاف
    • گریٹر اقبال پارک میں کشتی رانی’ بھوت بنگلہ’ گالف کار جیسی کروڑوں روپے مالیت کی منافع بخش تفریحی سرگرمیاں چل رہیں’ قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان ہونے لگا۔
    • پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نارتھ زون کی جنرل باڈی کے اجلاس کے اختتام پر چیئرمین عاصم غنی سلمان پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں ان کے ساتھ سابق چیئرمین ذکا اشرف اور خان محمد اشرف بیٹھے ہیں۔
    • ڈائریکٹر کوآرڈینیشن اور پروجیکٹ ڈائریکٹر کا موقف دینے سے گریگز
    • دل کی بیماری کی تشخیص میں پیشرفت، علامات ظاہر ہونے سے پہلے نشاندہی ممکن
    • وزیراعظم آزادکشمیر نے 100 روزہ پلان کا اعلان کردیا
    • نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 8 سالہ بچی’ ٹرین کی زد میں آکر 20 سالہ نوجوان جاں بحق
    • مریدکے میں دو ٹریفک حادثات، خاتون جاں بحق، تین افراد زخمی
    • معذور ملزم کی گرفتاری تک قتل کیس ٹرائل روکنے کا حکم
    • جرمن ائر لائن کی پاکستان میں براہ راست فضائی آپریشنز شروع کرنے کی تیاری
    • لاہور ہائیکورٹ، علامہ سعد رضوی و انس رضوی کی بازیابی کی درخواست میں ترامیم کی اجازت
    • سونے کی قیمت میں اضافہ 24 قیراط فی تولہ 3 لاکھ75 ہزار 436 روپے ہو گیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    رومانیہ اور پاکستان میں تجارت دفاع آئی ٹی تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کا عزم

    By Khabrain Newsنومبر 28, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی)پاکستان میں تعینات رومانیہ کے سفیر نے کہا ہے کہ رومانیہ اور
    پاکستان کے درمیان چھ دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط دوستانہ تعلقات کو تجارت، دفاع، تعلیم، آئی ٹی اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں عملی تعاون کے نئے مواقع میں تبدیل کیا جا رہا ہے، دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ کے وسیع امکانات موجود ہیں۔رومانیہ کے قومی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رومانیہ کے سفیر نے کہا کہ یکم دسمبر 1918 کو عظیم اتحاد نے رومانیہ کے عوام کی قومی یکجہتی کی خواہش کو عملی شکل دی اور جدید رومانیہ کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے کہا کہ رومانیہ 2027 میں یورپی یونین کی رکنیت کے 20 سال مکمل کرے گا۔ آزادی، جمہوریت، یکجہتی اور قانون کی حکمرانی رومانیہ کی بنیادی اقدار ہیں۔سفیر نے کہا کہ موجودہ پیچیدہ عالمی حالات کے باوجود رومانیہ کی خارجہ پالیسی کی سمت واضح اور مستقل ہے۔ یورپی یونین، نیٹو اور امریکا کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری رومانیہ کی خارجہ پالیسی کے اہم ستون ہیں۔ یوکرین کے خلاف روسی جارحیت یورپی اور عالمی سلامتی کے لیے خطرہ ہے، رومانیہ نیٹو کے مشرقی دفاعی حصے اور بحیرہ اسود کی سکیورٹی مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے اور یوکرین میں پائیدار امن کی حمایت جاری رکھے گا۔پاکستان اور رومانیہ کے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان 15 اکتوبر 1964 کو سفارتی تعلقات قائم ہوئے، جن کی بنیاد باہمی احترام اور تعمیری تعاون پر ہے۔ رومانیہ نے پاکستان کی صنعتی ترقی میں بالخصوص تیل، سیمنٹ اور کھاد کی صنعتوں میں اہم کردار ادا کیا، اب دونوں ممالک اس تاریخی تعاون کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مارچ 2026 میں پورٹ آف کانسٹانتا اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت جنوبی ایشیا اور یورپ کے درمیان بحری رابطوں اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے نئے امکانات پیدا کرے گی۔ پاکستان اور بخارسٹ کے چیمبرز آف کامرس کے درمیان معاہدہ، پاکستانی کاروباری وفود کے رومانیہ کے دورے اور رواں سال اکتوبر میں بخارسٹ میں منعقدہ بزنس فورم بھی اقتصادی تعاون کی اہم پیش رفت ہیں۔رومانیہ کے سفیر نے کہا کہ پہلے رومانیہ پاکستان آئی ٹی فورم میں 100 سے زائد کمپنیوں کی شرکت نے مصنوعی ذہانت، سائبر سکیورٹی اور ڈیجیٹل جدت کے شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات کو اجاگر کیا ہے۔ دفاعی شعبے میں رومانیہ کے شہر گالاٹی میں پاکستان نیوی کے لیے تیار کیے گئے چار آف شور پٹرول ویسلز دونوں ممالک کے کامیاب اشتراک کی نمایاں مثال ہیں۔ اس کے علاوہ فوجی تعلیم، تربیت، ملٹری میڈیسن اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے شعبوں میں بھی تعاون کے مواقع موجود ہیں۔سفیر نے دونوں ممالک کے عوامی اور ثقافتی روابط کو خصوصی اہمیت دیتے ہوئے کہا کہ رومانیہ میں پیشہ ورانہ اور تعلیمی مواقع حاصل کرنے والے پاکستانی شہری دونوں معاشروں کے درمیان مضبوط پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ رومانیہ قانونی اور منظم افرادی قوت کی نقل و حرکت کا خیرمقدم کرتا ہے اور تعلیمی و سائنسی تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان ڈے کے موقع پر رومانیہ کے معروف نیشنل چیمبر کوئر میڈریگل نے پاکستان کا قومی ترانہ پیش کیا، جو رومانیہ کی جانب سے پاکستانی عوام کے لیے ایک منفرد موسیقی کا تحفہ تھا۔ اس کے علاوہ اپریل میں پارلیمنٹ ہاس میں فوٹوگرافی نمائش، جون میں نیشنل لائبریری آف پاکستان میں رومانیہ بک شیلف کا افتتاح، رومانیہ کے اوپیرا گائیکی کے کورسز اور اسلام آباد میں رومانی زبان کے کورسز کی تیاری دونوں ممالک کے بڑھتے ہوئے ثقافتی روابط کا مظہر ہیں۔رومانیہ کے سفیر کے مطابق دونوں ممالک تعلیم، سائنس، ثقافت، سفارتی تربیت اور عوامی نشریات کے شعبوں میں نئے معاہدوں کے لیے بھی کام کر رہے ہیں جبکہ پاکستان میں اعزازی قونصل خانوں کے نیٹ ورک کو مزید مضبوط بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔اپنے خطاب کے اختتام پر رومانیہ کے سفیر نے پاکستانی حکومت اور عوام کا دوستی اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک چھ دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط سفارتی تعلقات کے بعد شراکت داری کے ایک نئے اور امید افزا دور میں داخل ہو رہے ہیں۔ ہماری خواہش ہے کہ تاریخی دوستی کو دونوں ممالک کے عوام کے لیے ٹھوس مواقع میں تبدیل کیا جائے اور امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے مشترکہ کردار ادا کیا جائے۔انہوں نے رومانیہ کی ترقی، پاکستان میں امن و استحکام اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی مزید مضبوط ہونے کی دعا بھی کی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      عمان’ سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر 2آئل ٹینکرز میں آگ بھڑک اٹھی

      دل کی بیماری کی تشخیص میں پیشرفت، علامات ظاہر ہونے سے پہلے نشاندہی ممکن

      جرمن ائر لائن کی پاکستان میں براہ راست فضائی آپریشنز شروع کرنے کی تیاری

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.