لاہور(کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم ہیں جس کے تسلسل میں پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 43 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اے ایس آئی محمد ارشد ڈوگر اور ٹریفک وارڈن محمد وسیم کو علاج معالجے کیلئے 5 لاکھ روپے فی کس فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔اے ایس آئیز فرحان الحق، ساجد علیم، ایس ایس اے ملک مبشر، ٹریفک اسسٹنٹ محمد وسیم، کانسٹیبل طاہر جاوید، ڈرائیور کانسٹیبلز محمد لطیف اور آصف امیر کو علاج معالجے کی مد میں ایک لاکھ روپے فی کس فراہم کیے گئے ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ کانسٹیبلز خالد پرویز، عدنان نثار اور ناصر رحمان کو علاج معالجے کیلئے مجموعی طور پر 5 لاکھ 50 ہزار روپے سے زائد جبکہ کانسٹیبلز غلام محی الدین، محسن صغیر، محمد راشد اور سجاد حسین کو مجموعی طور پر 5 لاکھ 20 ہزار روپے سے زائد کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔ اسسٹنٹ شبیر احمد، کانسٹیبل سید ذوالقرنین اور ڈرائیور کانسٹیبل محمد اصغر کو مجموعی طور پر 4 لاکھ 44 ہزار روپے سے زائد جبکہ اے ایس آئیز محمد خالد، عباس حسین اور شہید کانسٹیبل محمد سلیم کی اہلیہ کو علاج معالجے کیلئے مجموعی طور پر 4 لاکھ 15 ہزار روپے سے زائد فراہم کیے گئے ہیں۔اسی طرح ہیڈ کانسٹیبلز نعمان یوسف اور سفیان منور کو علاج معالجے کی مد میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 76 ہزار روپے جبکہ سب انسپکٹرز آفتاب حمید، غلام نبی اور بیت الرضوان کو مجموعی طور پر 3 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کیے گئے ہیںآئی جی پنجاب عبدالکریم نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈز کے اجراء کی منظوری دی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں مصروف عمل پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مختلف اداروں کے ساتھ ایم او یوز کے تحت بھی ملازمین کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
