تازہ تر ین

تالا کس نے توڑا؟

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پی آئی حکام نے پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان کے بیگ کی تلاشی لینے کیلئے ان کے بیگ کا تالا توڑ دیا ،بیگ سے بے نظیر بھٹوکی تصویر والا سکارف نکل آیا۔ تفصیلات کے مطابق باکمال لوگ اور لاجواب سروس کی حامل پی آئی اے نے شیری رحمان کے بیگ کاتا لا توڑ کر تلاشی لینے کا کارنامہ اس وقت سرانجام دیا جب وہ اسلام آباد سے فلائٹ نمبر 369 پر کراچی آرہی تھیں، شیری رحمان نے پی آئی اے حکام پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ عملے نے میرے بیگ کی تلاشی لینے کیلئے بیگ کا تالا توڑا ہے جبکہ بیگ میں سے صرف کتابیں اور ایک سکارف نکلا ہے جس پر بی بی شہید بے نظیر بھٹو کی تصویر پرنٹ ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہاکہ میری سمجھ میں نہیں آرہا کہ تلاشی کیوں لی گئی؟حالانکہ میں ہمیشہ بیگ تلاشی کے لئے خود پیش کرتی ہوں۔ ان کا کہنا تھاکہ اس کارروائی سے ایسا لگتا ہے کہ حکومت مجھے کوئی اشارہ دینا چاہ رہی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain