تازہ تر ین

پاکستانی نوجوان نے پش اپس کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا

لاہور(ویب ڈیسک)نواحی گاﺅں تتلے عالی کے رہائشی نوجوان ابوہریرہ نے 57 منٹس میں تین ہزار پش اپس لگا کر موقع پر موجود افراد کو حیران کر دیا ۔ نوجوان نے سپورٹس کمپلیکس میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم بٹ کے سامنے 57 منٹس میں تین ہزار پش اپس لگائے۔اس موقع پر بڑی تعداد میں نوجوان کھلاڑی بھی موجود تھے جو تالیاں بجا کر اس کی حوصلہ افزائی کرتے رہے ۔ اس وقت ایک گھنٹے میں 2700 پش اپس لگانے کا عالمی ریکارڈ انگلینڈ کے کارلٹن ولیمز کا ہے ۔ابوہریرہ کا کہنا تھا کہ ایک گھنٹے میں سب سے زیادہ پش اپس لگانے کا عالمی ریکارڈ پاکستان کا تھا جو کہ انگلینڈ کے کارلٹن ولیمز نے ایک گھنٹے میں 2700پش اپس لگا کر توڑ دیا۔اس کا کہنا تھا کہ وہ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرا کر پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتا ہے ۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain