تازہ تر ین

باپ نے 6سالہ بیٹی کا گلہ کاٹ کر قتل کر دیا ِ، 2نے بھاگ کر جا ن بچائی

رائے ونڈ(نامہ نگار) سفاک باپ نے 6 سالہ سگی بیٹی کو ذبح کردیا ،دوبیٹیاں بھاگ کر جان بچانے میںکامیاب ہوگئیں،تھانہ سٹی کے علاقہ دھوندے کے رہائشی بھٹہ مزدور منظور نے ارشاد بی بی سے شادی کے علاوہ بھی ایک دوسری عورت کیساتھ بھی شادی رچارکھی تھی جس پر اس کاایک سال سے پہلی بیوی سے تنازع چل رہا تھا،گزشتہ دنوں لڑائی جھگڑے کے بعد پہلی بیوی تین بچیاں منظور کے پاس چھوڑ کراور دوبچے لیکر میکے چلی گئی جس پر منظورنے طیش میں آکر پچھلی رات اپنے تینوں بچوں کو قتل کرنے کی کوشش کی اور مبینہ طور پر رات کے پچھلے پہر تینوں بچیوں کو سوتے ہوئے اٹھاکر گھرکے نزدیک کھیتوں میں لے گیا اور پہلے 6سالہ کرن کا چھری سے گلہ کاٹ دیا،بعد ازاں دوسری بچیوں کے شور مچانے پر ڈر کر بھاگ گیا ،بچیوں کی نشاندہی پر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع کی جنہوں نے نعش پوسٹمارٹم کیلئے بھجواکر ملزم کی تلاش شروع کردی ہے ،ملزم ان دنوں اپنی بہن سلمیٰ کے گھر رہ رہا تھا اور اس نے سلمیٰ کو بتایا تھا کہ وہ ایک شیر خوار بچی کو کیسے پالے ،معلوم ہوا ہے کہ وہ اپنی بیوی کو سمجھاتا رہا کہ وہ گھر واپس آجائے مگر وہ راضی نہ ہوئی ۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ،ایس ایچ او کے مطابق ملزم ذہنی مریض ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain