Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ٹرمپ: میں ایران پر اعتماد نہیں کرتا، انہوں نے مجھ سے مسلسل جھوٹ بولا ہے
    • کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز سے شادی کر لی
    • قطر کی ایل این جی کھیپ آبنائے ہرمز کی رکاوٹ کے بعد پاکستان پہنچ گئی
    • پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ریسٹورنٹس کے لیے اسٹار ریٹنگ سسٹم متعارف کرانے کا منصوبہ
    • سائنسدانوں نے کائنات کاسب سے بڑا 2D نقشہ جاری کر دیا
    • پاکستانی روپیہ بڑی عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں مضبوط
    • امریکا امیگریشن درخواستوں کے لیے آن لائن فائلنگ لازمی قرار
    • سونے کی قیمت پانچ دن میں 30 ہزار روپے بڑھ گئی، 4 لاکھ 60 ہزار کے قریب پہنچ گئی
    • پاکستان اور روس کامال بردار ٹرین سروس شروع کرنے کافیصلہ
    • WWE اسٹار جان سینا کی ابوظہبی آمد، میڈل ایسٹ فلم اینڈ کامک کون 2026 میں خصوصی شرکت
    • 14 اگست کو دنیا کے سامنے عسکری طاقت کا مظاہرہ کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
    • نمرہ خان کا شوہر پر بڑا الزام، انسٹاگرام اسٹوری میں شوہر کو ’نرگسیت پسند‘(خود پسند) قرار دے دیا
    • ربیع الاول کا چاند 14 اگست کو نظر آنے کا امکان، عید میلاد النبی ﷺ 26 اگست کو متوقع
    • 2026 میں اب تک 7 یا اس سے زیادہ شدت کے 10 طاقتور زلزلے ریکارڈ
    • 14 اگست کی تقریبات سے قبل مری میں غیر خاندانی گروپوں کے داخلے پر پابندی
    • لاہور سفاری پارک میں پاکستان کا پہلا 7D سنیما قائم کیا جائے گا
    • اسحاق ڈار: مکہ معاہدہ دفاعی نوعیت کا ہے اور کسی ملک کے خلاف نہیں
    • افغانستان نے 2027 کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا
    • انڈونیشیا میں شدید خشک موسم کے باعث بڑے پیمانے پر جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی
    • وینزویلا میں زلزلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 6,300 سے تجاوز کر گئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ختم نبوت قانون سابق اعلی ترین عسکری قیادت نے ختم کیا ، وزیر داخلہ کے بیان سے سب حیران

    By Daily Khabrainنومبر 20, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    ahsan iqbal
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے ایک بار پھر تحریک لبیک سے دھرنا ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھرنے والے سوشل میڈیا کے ذریعے پراپیگنڈا کرکے عوام کے جذبات کو بھڑکا رہے ہیں۔ ان کیخلاف آپریشن کسی بھی
    وقت ہوسکتا ہے لیکن یہ آخری آپشن ہوگا۔ ختم نبوت کے معاملے پر کوئی مسلمان اور حکومت سمجھوتہ نہیں کرسکتی۔ امید ہے دھرنے کے شرکاءمعاملے کے حل کے لئے علماءو مشائخ کی تجاویز سے متعلق ہوں گے۔ ختم نبوت کی محافظ پارلیمنٹ اور عوام ہیں۔ اس معاملے پر قوم میں کوئی جھگڑا نہیں۔ ختم نبوت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے۔ دھرنا قائدین سے گزارش ہے کہ اشتعال انگیزی سے گریز کریں۔ آپ کیوں نبی کریم کے میلاد کو کشیدگی کی نذر کرنا چاہتے ہیں۔ دھرنے والوں کا ختم نبوت سے متعلق جذبہ ساری قوم نے دیکھا لیا ہے لہٰذا اس تنازعہ کو اب ختم ہونا چاہئے۔ ہم سختی نہیں کرنا چاہئے۔ میں اس معاملے میں دیر کرکے توہین عدالت کا مرتکب ہورہا ہوں۔ پوری کوشش ہے کہ معاملہ حل ہوجائے۔ وزیرمملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا عدالتی حکم کے بعد دھرنا ختم ہونا چاہئے۔ دھرنے کے دوران سٹیج سے گالیاں دی جاتی ہیں مگر ہم نے ضبط کا مظاہرہ کیا۔ آپ راجہ ظفرالحق کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی کی رپورٹ کا انتظار کریں‘ جب کمیٹی کی رپورٹ آئے تو قصوروار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جاسکتا ہے۔ مذاکرات کے مختلف دور ہوئے ہیں حکومت پنجب نے بھی مذاکرات کئے ہم بھی ختم نبوت کے حوالے سے اتنے ہی غیرت مند ہیں جتنے دوسرے ہیں یا دھرنے والے ہیں۔ ختم نبوت سے متعلق قانون جنرل مشرف کے دور میں صرف دس دن رہا اور فوت ہوگیا تھا۔ اب اس قانون کو حکومت نے قیامت تک زندہ کردیا ہے۔ یہ مسئلہ اب ہمیشہ کیلئے طے ہوگیا ہے جو شخص نبی کریم کو آخری نبی نہیں مانتا وہ کسی بھی طرح سے مسلمان کہلانے کا حق دار نہیں‘ ختم نبوت پر قانون مزید سخت ہوگیا ہے۔ عوام کے جذبات بھڑکانے کا تعلق دین سے نہیں بلکہ سیاست سے ہے۔وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ دھرنے کے بعض عناصر کشیدگی چاہتے ہیں، صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے، ناموس رسالت پر کسی کو سیاست نہیں کرنے دینگے، ختم نبوت کے حوالے سے آئین میں 2002 ءسے جو سقم تھا اسے بھی دور کردیا گیا، اب دھرنے کا کوئی جواز نہیں رہا،دھرنے سے بیرونی دنیا میں ملک کیخلاف امیج جا رہا ہے، میلاد النبی کو کشیدگی کی نذر نہیں کرنا چاہتے، قوم کی تقسیم کا تاثر ختم ہونا چاہیے، 8 لاکھ افراد محصور ہوکر رہ گئے ہیں، لوگوں اور عدالت کا ہم پر دباﺅ بڑھ رہا ہے، دھرنا سازش ہے، مظاہرین کیخلاف آپریشن کسی بھی وقت ہوسکتا ہے، آخری وقت تک مذاکرات سے معاملہ حل کرناچاہتے ہیں، سکیورٹی آپریشن آخری آپشن ہوگا، فورسز کے پاس انتظامی کارروائی کا جو بھی اختیار ہے استعمال کرینگے۔ اتوار کو اسلام آباد میں مذہبی امور کے وزیر مملکت پیر امین الحسنات کے ہمراہ نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ہمارے پاس انٹیلی جنس معلومات ہیں کہ دھرنا میں شامل بعض عناصر کشیدگی اورتشدد چاہتے ہیں ،یہ ایک منظم سازش ہے ۔ ہم تصادم نہیں چاہتے لیکن اسے ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ علما ءمشائخ سے اپیل ہے کہ وہ معاملہ ختم کرانے میں کردار ادا کریں، ہم عید میلاد النبی کو کشیدگی کی نذر نہیں کرنا چاہتے، ہم بھی عشق نبی کی محبت میں اتنا ہی گرفتار ہیں جتنادوسرے، ہمارا بھی مدینہ سے وہی تعلق ہے جو انکا ہے۔ یہ کہنا کہ عشق نبی کے ماننے والے فیض آباد دھرنے میں بیٹھے صرف ہزار دوہزار لوگ ہیں اورباقی نہیں، یہ تقسیم کسی صورت مناسب نہیں۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ ناموس رسالت پر ہماری جانیں قربان لیکن اس پر کسی کو سیاست نہیں کرنے دینگے،معاملہ ختم ہوچکا ہے ۔ پارلیمنٹ نے نہ صرف قانون رسالت بحال کیا بلکہ 2002 ءمیں مشرف دور کے قانونی سقم بھی دور کر دئیے۔ مشرف دور میں یہ قانون ختم ہوگیا تھا ہم نے اسے بھی بحال کردیا اب یہ تا قیامت زندہ رہے گا۔ احسن اقبال نے کہا کہ دھرنے والے سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کے جذبات بھڑکا رہے ہیں کہ کہیں ختم نبوت کے معاملے پر کسی قسم کی نرمی کی گئی ہے اور اس طرح کا پراپیگنڈا حقائق کے برخلاف ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ کوئی بھی حکومت ختم نبوت پر سمجھوتا نہیں کر سکتی، ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور پارلیمنٹ اور عوام ختم نبوت کے محافظ ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ دھرنے سے تاثر جارہا ہے کہ ہماری قوم ختم نبوت کے معاملے پر منقسم ہے، حکومت نے ختم نبوت کے حوالے سے کوئی سقم نہیں چھوڑا، اگر کہیں سقم ہے تو دھرنے والے بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کشیدگی نہیں چاہتی، لوگوں کا اور عدالت کا ہم پر دباﺅ بڑھ رہا ہے، امن کے ساتھ دھرنے کے معاملے کو حل کرنے کے خواہاں ہیں۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ حکومت پوری کوشش کر رہی ہے کہ جلد سے جلد معاملے کو حل کیا جائے، اب کوئی آئینی جواز باقی نہیں رہا، یقین دلانا چاہتا ہوں کہ حکومت نے ختم نبوت کے حوالے سے وہ کارنامہ انجام دیا ہے جو 2002 ءسے مفقود تھا، اب کوئی حیلہ بہانہ نہیں کہ ہم لوگوں کی زندگی اجیرن کریں اور ملک کا نام بدنام کریں۔ احسن اقبال نے کہا کہ سکیورٹی ادارے کسی بھی حالات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اگر مسلسل ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا گیا تو پاکستان اس کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے، جگہ خالی کرانے کیلئے فورسز کے پاس جو بھی انتظامی کارروائی کا اختیار ہے وہ کرینگے آپریشن آخری آپشن ہے اور اس مسئلے کے حل کیلئے آخری حد تک جائینگے۔ وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہم اپیل کرتے ہیں کہ عدالتی حکم کے دھرنا ختم ہونا چاہیے ۔دھرنے کے دوران اسٹیج سے گالیاں دی جاتی رہیں مگر ہم نے ضبط کا مظاہرہ کیا اور ہر فورم پر مذاکرات کو جاری رکھا۔ پاکستان میں ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔پاکستان کی پارلیمنٹ اور عوام ختم نبوت کے محافظ ہیں۔ختم نبوت کے حوالے سے قانون میں کوئی نرمی نہیں کی گئی۔وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ دھرنے کے دوران اسٹیج سے گالیاں دی جاتی رہی ہیں۔دھرنے سے منفی تاثرجارہا ہے۔معاملہ حل کرنے کیلئے ہم نے ہر سطح پر مذاکرات کو جاری رکھا۔اپیل کرتے ہیں کہ عدالتی حکم کے بعد دھرنا ختم ہونا چاہیے۔ ہم نے ضبط کا سہارا لیا ہے۔دھرنے کی وجہ سے شہری پریشانی کا شکارہیں۔ہم نہیں چاہتے کہ کسی قسم کی کشیدگی ہو۔چاہتے ہیں معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہو جائے۔ کشیدگی نہیں چاہتے مگر عدالتی احکامات پر عمل کرنا ہے۔ دھرنےوالوں کے پاس کوئی ثبوت نہیں۔ وزیر قانون کے استعفیٰ کاکوئی جواز نہیں،راجہ ظفرالحق کمیٹی اپنا کام کررہی ہے حتمی رپورٹ کی بنیاد پر کوئی فیصلہ ہوسکے گا، استعفے کے ذریعے ایسا دروازہ نہیں کھولیں گے کہ ہزار دوہزار لوگ جمع ہوجائیں اور وہ وزیراعظم اورکسی بھی وزیر سے استعفیٰ طلب کرلیں۔دریں اثناءصوبائی حکومت نے دھرناختم کرانے کیلئے آئی جی پنجاب کیپٹن(ر)عارف نواز کو ٹاسک مل گیا جنہوں نے راولپنڈی کا ہنگامی دورہ کیا اور آج اہم اجلاس طلب کرلیا۔

     

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      قطر کی ایل این جی کھیپ آبنائے ہرمز کی رکاوٹ کے بعد پاکستان پہنچ گئی

      پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ریسٹورنٹس کے لیے اسٹار ریٹنگ سسٹم متعارف کرانے کا منصوبہ

      پاکستانی روپیہ بڑی عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں مضبوط

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.