Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایران نے یقین دہانی کرائی وہ ایٹمی ہتھیار نہیں خریدے گا، امریکی صدر
    • عرفات منہاس کا پہلے ہی میچ میں 5 وکٹیں لیکر 42 سال پر انار یکارڈ توڑ دیا
    • حج مشکل نہیں تھا، حج کے دوران سیلفیوں نے تھکا دیا: وسیم اکرم
    • بجٹ کے بعد کون سے موبائل فون سستے ہو رہے ہیں؟ اہم خبر
    • ایسی کینسر ویکسین تیار جو مریضوں کی رسولی کو مکمل طور پر ختم کر دیتی ہے
    • معروف بھارتی اداکار اجیت کمار کی والدہ انتقال کر گئیں
    • ترکیہ نے ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کی شرط رکھ دی
    • کراچی: آج درجۂ حرارت 46 سے 47 ڈگری تک محسوس ہونے کا امکان
    • قیمتوں میں کمی کے باوجود پیٹرول اور ڈیزل اب بھی مہنگے
    • بریسٹ کینسر کے علاج میں بڑی پیشرفت، نیاجینیاتی ٹیسٹ کیموتھراپی سے نجات دلانے میں معاون
    • ٹرمپ کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی، سوجی ٹانگوں اور زخمی ہاتھوں کی حقیقت بھی واضح
    • کراچی سے متعلق مرتضیٰ وہاب کے بیان پر طلحہ انجم کا کرارا جواب
    • پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا اعلان
    • نایاب مائیکرو بلیو مون کب نظر آئے گا؟ ماہرین فلکیات نے تفصیلات جاری کر دیں
    • امریکا آئندہ ماہ نیٹو کے سامنے فوجی انخلا کی تجاویز رکھے گا، رپورٹ
    • ایران جنگ کی وجہ سے ایندھن کی بڑھتی قیمتیں، امریکی شہریوں کو 59 ارب ڈالر اضافی اداکرنے پڑگئے
    • معروف گلوکار راحت فتح علی خان کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
    • سرکاری حج اسکیم کے حاجیوں کی واپسی کے انتظامات مکمل، 31 مئی کو پروازوں کا آغاز
    • کینیڈی سینٹر پر ٹرمپ کی مداخلت کو دھچکا، عدالت نے نام ہٹانے کا حکم دے دیا
    • عرفات منہاس ون ڈےکرکٹ کی تاریخ میں ڈیبیو پر5 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بولربن گئے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    شریف فیملی کے خلاف نیب ریفرنسز، 4گواہوں کے بیانات قلمبند

    By Daily Khabrainجنوری 9, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(ویب ڈیسک )سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت 4 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جانے کے بعد 16 جنوری تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب کی جانب سے دائر تین ریفرنسز کی سماعت کی، اس موقع پر عدالت کے طلب کیے جانے پر 5 میں سے 4 گواہان پیش ہوئے۔سماعت کے آغاز پر العزیزیہ ریفرنس میں نیب کی گواہ سدرہ منصور کا بیان ریکارڈ کیا گیا جو ایس ای سی پی کی ڈائریکٹر ہیں جب کہ انہوں نے عدالت میں رمضان ٹیکسٹائل کا 2003 کا نامکمل فارم پیش کیا اور فاضل جج کو بتایا کہ پیش کیا گیا فارم اے نامکمل ہے۔گواہ سدرہ منصور نے عدالت کو بتایا کہ ایس ای سی پی میں جوائنٹ رجسٹرار کے طور پر کام کررہی ہوں، 25 اگست 2017 کو نیب راولپنڈی میں تفتیشی افسر کو نواز شریف، حسن اور حسین نواز کے خلاف ریکارڈ دیا اور بیان قلمبند کرایا۔اس موقع پر وکیل صفائی خواجہ حارث نے سوال کیا کہ آپ کو کس نے بتایا کہ ریکارڈ العزیزیہ اور ہل میٹل سے متعلق ہے جس پر انہوں نے کہا کہ نیب کے تفتیشی افسر نے بتایا تھا۔گواہ نے بتایا کہ جو ریکارڈ پیش کیا وہ العزیزیہ اسٹیل ملز اور ہل میٹل اسٹیبلشمنٹ سے متعلق نہیں جب کہ تفتیشی افسر نے نہیں پوچھا کہ ایس ای سی پی کے پاس ایسا ریکارڈ ہے یا نہیں۔سدرہ منصور نے عدالت میں حسین نواز کی مہران رمضان ٹیکسٹائل ملز کا ریکارڈ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ریکارڈ کے مطابق حسین نواز مہران رمضان ٹیکسٹائل ملز کے شیئر ہولڈر تھے اور شیئرز فروری 2001 میں شریف ٹرسٹ کو منتقل ہوئے جب کہ 4 لاکھ 87 ہزار شیئرز کی مالیت فی شیئر دس روپے تھی۔گواہ نے مزید بتایا کہ مہران رمضان ٹیکسٹائل ملز کی کوئی ٹرانزیکشن العزیزیہ اسٹیل ملز سے متعلق نہیں، پیش کردہ ریکارڈ اور فارمز نہ میں نے تیار کیے اور نہ ہی میرے سامنے تیار ہوئے جب کہ دیگر گواہوں کی جمع کرائی گئی دستاویزات کا متن دیکھ کر اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔نیب کی گواہ سدرہ منصور نے انکشاف کیا کہ مہران رمضان ٹیکسٹائل کا 2003 کا پیش کیا گیا فارم اے نامکمل ہے، میرے علم کے مطابق مہران رمضان ٹیکسٹائل ملز کے کاروبار پر ایس ای سی پی نے کبھی اعتراض نہیں کیا اور تفتیشی افسر نے بھی اس میں بےضابطگی یا غیر قانونی کام کا نہیں پوچھا۔ا?ج کی سماعت کے دوران استغاثہ کے دیگر گواہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب عزیر ریحان، ان لینڈ ریونیو کے تسلیم خان اور نجی بینک سے تعلق رکھنے والے زبیر محمود کا بیان قلم بند کیا گیا۔عدالت نے غیر حاضر رہنے والے گواہ عمر دراز گوندل سمیت دیگر مزید دو گواہوں کو ا?ئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے مزید کارروائی 16 جنوری تک کے لئے ملتوی کردی۔

     

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    عرفات منہاس کا پہلے ہی میچ میں 5 وکٹیں لیکر 42 سال پر انار یکارڈ توڑ دیا

    حج مشکل نہیں تھا، حج کے دوران سیلفیوں نے تھکا دیا: وسیم اکرم

    بجٹ کے بعد کون سے موبائل فون سستے ہو رہے ہیں؟ اہم خبر

    تازہ ترین

    حج مشکل نہیں تھا، حج کے دوران سیلفیوں نے تھکا دیا: وسیم اکرم

    بجٹ کے بعد کون سے موبائل فون سستے ہو رہے ہیں؟ اہم خبر

    کراچی: آج درجۂ حرارت 46 سے 47 ڈگری تک محسوس ہونے کا امکان

    قیمتوں میں کمی کے باوجود پیٹرول اور ڈیزل اب بھی مہنگے

    پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا اعلان

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.