All posts by Daily Khabrain

’لڑکی نے میرا دل چرایا ہے‘: سرپھرا عاشق مقدمے کیلئے تھانے جا پہنچا

مہاراشٹرا(ویب ڈیسک)ناگپور میں سرپھرا عاشق ایک ایسا مقدمہ درج کرانے کے لیے تھانے جا پہنچا جس سے پولیس بھی چکرا گئی۔بھارتی خبر رساں ویب سائٹ کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کےشہر ناگپور میں ایک نوجوان عجیب و غریب شکایت لے کر تھانے پہنچا اور اس نے پولیس اہلکاروں کو بھی مشکل میں ڈال دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نوجوان نے شکایت درج کرائی کہ ایک لڑکی نے ’اس کا دل چرایا ہے‘ اب پولیس لڑکی سے اس کا دل واپس کرائے۔نوجوان عاشق کی اس شکایت پر پولیس بھی سر پکڑ کر بیٹھ گئی اور اعلیٰ حکام سے اس حوالے قوانین جاننے کے لیے رابطہ کیا جس کے بعد پتا چلا کہ بھارتی قوانین کے تحت کوئی ایسا سیکشن نہیں جو ایسی شکایت سے متعلق ہو۔پولیس کی جانب سے نوجوان کو سمجھایا بجھایا گیا اور اس کے مسئلے کا کوئی حل نہ ہونے کا کہہ کر نوجوان کو تھانے سے روانہ کردیا۔

30 لاکھ مالیت کی گاڑی اور سائیکل میں ٹکر، گاڑی کی کیا حالت ہوئی اور سائیکل کا کیا بنا؟ دیکھ کر بھی آپ یقین نہیں کر پائیں گے

بیجنگ (ویب ڈیسک) کار اور سائیکل کا تصادم ہو تو سننے والا سائیکل اور سائیکل سوار کی بری حالت کا تصور کر لے گا اور ہونا بھی ایسا ہی چاہئے، بھلا کہاں کار اور کہاں ہلکی پھلکی سائیکل، مگر چین میں ایک سائیکل کی ٹکر سے گاڑی کے بمپر پر پڑنے والے ڈینٹ نے سب کو حیران پریشان کر دیا۔چین کے شہر شینزن پیش آنے والے حادثے میں ایک سائیکل تقریباً 30 لاکھ روپے مالیت کی گاڑی سے ٹکرا گئی اور یہ دیکھ کر لوگوں کی حیرت نہ رہی کہ گاڑی کا بمپر تو اندر پوری طرح تباہ ہو گیا اور سائیکل کا ٹائر اس کے اندر تک گھس گیا مگر حیران کن طور پر سائیکل کو کچھ نہ ہوا۔اس حادثے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو بہت سے لوگوں نے انہیں جعلی قرار دیا جس کے بعد مقامی پولیس نے اس حادثے کی تصدیق کی اور ثبوت کے طور پر ویڈیو بھی جاری کر دی جس میں تباہ شدہ بمپر والی کار اور سائیکل کو دیکھا جا سکتا ہے جبکہ وہاں موجود ہجوم حیرت میں مبتلا ہے۔

وہی ہوا جس کا ڈر تھا،نوازشریف کی جان کو خطرہ ،سنسنی خیز انکشافات

لاہور(ویب ڈیسک) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیرک کے گرد و نواح مانیٹرنگ کے لیے اضافی کیمرے اور دیواروں پر برقی تاریں لگوادی گئیں۔ذرائع کے مطابق احتساب عدالت سے سزا یافتہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی کوٹ لکھپت جیل میں سکیورٹی بڑھادی گئی ہے، سکیورٹی خدشات کے پیش نظر نواز شریف کی سکیورٹی کیلئے وارڈ کے اطراف میں مزید کیمرے لگا دئیے گئے اور دیواروں پر دورویہ برقی تار بھی نصب کر دیئے گئے۔جیل ذرائع کے مطابق اس سے پہلے بھی قیدیوں کی مانیٹرنگ کے لیے 100سے زائد کیمرے لگائے گئے ہیں جن سے قیدیوں کو مانیٹر کیا جاتا ہے، لیکن نئے کیمرے میاں نوازشریف کی سکیورٹی کے لیے خصوصی طور پر لگوائے گئے ہیں تاکہ ہرقسم کی آمدورفت سپرنٹنڈنٹ جیل خود مانیٹر کرسکیں۔نوازشریف کی سکیورٹی پراسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اور وارڈرز کی خصوصی رپورٹ کے لیے اسپیشل برانچ سے رپورٹ کے لیے مراسلہ بھجوا دیا گیا ہے۔

چین نے بادلوں پر بھی سڑک بنادی

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین نے کثیر لاگت سے 240 کلومیٹر طویل ایکسپریس وے کی تعمیر کی ہے۔ اس سڑک کو نہ صرف چین کی بلند ترین سڑک قرار دیا جاتا ہے بلکہ اسے بادلوں کے اوپر سڑک کہا جاتا ہے۔یاشی ایکسپریس وے چین کے جنوب مغربی صوبے سیچوان کے شہروں یا آن اور شی چانگ کو آپس میں ملاتی ہے۔ 240 کلومیٹر طویل یہ سڑک ہر کلومیٹر کے بعد ساڑھے 7 میٹر (تقریباً ساڑھے 24 فٹ) بلند ہوتی چلی جاتی ہے۔اس کی تعمیر پر تین ارب ڈالر کا خرچہ آیا۔یاشی ایکسپریس وے کی تعمیر میں چینی انجینئرز کو انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ اس سڑک کا اکثر حصہ پہاڑوں کے اوپر یا سرنگوں کے اندر ہے۔ایکسپریس وے کی تعمیر کا آغاز 2007 میں ہوا تھا ، اس سڑک کی تعمیر میں 5 سال کا عرصہ لگا اور یہ پہلی بار اپریل 2012 میں ٹریفک کیلئے کھولی گئی تھی۔ اس سڑک کی سب سے دلچسپ بات اس کا زلزلے کے 12 فالٹ زونز میں سے گزرنا ہے۔

انتہائی دل دہلانے والا واقعہ،ایکسیڈنٹ میں کٹنے والی ٹانگ نوجوان نے دوستوں کو پکا کر کھلادی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)دنیا میں کچھ دوست واقعی عجیب ہوتے ہیں جوکبھی کبھی اپنی حدود سے تجاوز کرجاتے ہیں۔اسی طرح ایک عجیب واقعہ رونما ہوا جس میں ایک معذور شخص نے اپنے پاﺅں پکایا اور اپنے دوستوں کو کھلادیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک شخص جوموٹرسائیکل حادثے کا شکار ہوگیا تھا ڈاکٹروں نے اس کے پاﺅں کو بچایا، لیکن وہ پھر کبھی اس پر چل نہیں سکتا تھا، جس کے باعث اس شخص نے ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد اپنے اس ناکارہ پاﺅں کو جسم سے الگ کروالیااور بعدازاں اسے فریج میں رکھ دیا،کچھ دنوں بعد اس معذور شخص نے اپنے کٹے ہوئے پاﺅںکو باقاعدہ ہنڈی میں بنوایا ،اس میں پیاز ،مرچیں ، نمک و دیگر لوازمات ڈالے گئے۔اگلے دن اس نے اپنے دوستوں کو کھانے پر بلایا ،جب وہ گھر پہنچنے تو ان کے سامنے یہ ڈش رکھ دی گئی۔سب کو یہ ڈش بہت پسند آئی۔بعد میں اس کے دوستوں نے مہمان نوازی پراس معذور شخص کا شکریہ اداکیا۔انہوں نے اس ڈش کو ”سپر بیفی “ کا نام دیا۔

بھارت میں عجیب الخلقت بچھڑے کی پوجا شروع کردی گئی،لیکن درحقیقت یہ کس بیماری کا شکار ہے؟ ماہرین نے بتادیا

کولکتہ (ویب ڈیسک) بھارت میں ایک عجیب الخلقت بچھڑے کی پیدائش کے بعد لوگوں نے اس کی پوجا کرنا شروع کردی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گائے کا بچھڑا سائیکلوپیا کے ساتھ پیدا ہوا ہے جس کے باعث اس کی ایک آنکھ ہے۔ڈیلی میل کے مطابق گائے کا یہ بچھڑا بھارت کی مشرقی ریاست مغربی بنگال میں پیدا ہوا ہے۔ اس عجیب الخلقت بچھڑے کی ایک ہی آنکھ ہے جو پیشانی کے بیچوں بیچ موجود ہے جبکہ اس کی ناک بھی نہیں ہے جس کے باعث اسے سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔بچھڑے کے مالک کا کہنا ہے کہ جب سے یہ پیدا ہوا ہے لوگوں کا اس عجیب الخلقت بچھڑے کو دیکھنے کیلئے تانتا بندھ گیا ہے۔ لوگ اسے خدا کا معجزہ قرار دے رہے ہیں اور اس کی پوجا شروع کردی ہے۔ماہرین جینیات کا کہنا ہے کہ یہ نومولود بچھڑا کوئی معجزہ نہیں بلکہ یہ سائیکلوپیا کے ساتھ پیدا ہوا ہے۔ سائیکلوپیا ایک خاص قسم کا جینیاتی مسئلہ ہے جو رحمِ مادر میں پیدا ہوتا ہے۔ یہ انسانوں اور جانوروں دونوں میں ہوسکتا ہے ، اس بیماری میں رحم کے اندر بچے کے دماغ کے داہنے اور باہنے حصے الگ نہیں ہوپاتے جس کے باعث دونوں آنکھیں ایک ہی جگہ اکٹھی ہوجاتی ہیں اور بظاہر لگتا ہے کہ نومولود کی ایک ہی آنکھ ہے۔سائیکلوپیا کے ساتھ پیدا ہونے والا بچہ اندھیرے اور اجالے کی تفریق تو کرسکتا ہے لیکن دیکھنے کی صلاحیت سے محروم ہوتا ہے کیونکہ اس کی آنکھ کا رٹینا اپنی جگہ پر موجود نہیں ہوتا۔ اس طرح پیدا ہونے والے جانور بہت جلد مرجاتے ہیں جس کی بڑی وجہ ان کے دماغ کی بڑھوتری نہ ہوپانا اور ٹھیک سے سانس نہ لے پانا ہے۔

حمزہ شہباز حکومت پر برس پڑے،بڑے بول کہہ ڈالے

لاہور(ویب ڈیسک) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عمران خان نیب کے پیچھے چھپنا چھوڑ دیں جب کہ عمران خان کے خلاف کارروائی نیب کیلئے اب ایک چیلنج ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت کی صورتحال پر تشویش ہے، جب حکومت چھوڑی گروتھ ریٹ 6 فیصد تھااور اب 3 فیصد ہوگیاہے، معیشت کی حالت پر سب پریشان ہیں، روپے کی قدر کم ہونے پر ایکسپورٹس بڑھتی ہیں، پہلی دفعہ ایسا ہورہا ہے روپے کی قدر کے ساتھ برآمدات میں بھی کمی آگئی ہے۔حمزہ شہباز نے کہا کہ پاکستان کی معیشت وینٹی لیٹر پر اور عوام سکتے میں ہیں، ایٹمی قوت کو آج بھیکاری کی شکل میں پیش کیا جارہاہے، پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ میں اربوں ڈوب گئے، حکومت نے غریب سے روزگار چھین لیا، اس کی جھونپڑی گرا دی ہے، بنی گالہ کے تجاوزات غریب کی جھونپڑی کو منہ چڑھاتے ہیں۔اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا کہ حکومتی وزیر کہتے ہیں کہ سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال پر پوچھ گچھ وزیراعظم کی توہین ہے، عمران خان کے خلاف کارروائی نیب کیلئے اب ایک چیلنج ہے، عمران خان نیب کے پیچھے چھپنا چھوڑ دیں، ہمت ہے تو جے آئی ٹی بنائیں تاکہ سب عوام کے سامنے آئے۔

خادم حسین رضوی کی تازہ ترین تصویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا، دیکھ کر آپ آنکھیں جھپکنا بھول جائیں گے

لاہور (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے آسیہ مسیح کیس کا فیصلہ سنایا تو تحریک لبیک پاکستان نے ملک بھر میں احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا اور راولپنڈی میں احتجاجی جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد حکومت نے ان سمیت 90 سے زائد افراد کو ایم پی او کے تحت گرفتار کر کے انہیں 30 دن تک نظر بند کر دیا۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی کو حفاظتی تحویل میں لینے کی تصدیق کی تھی جبکہ ممکنہ احتجاج کے پیش نظر مختلف شہروں میں تحریک کے کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔ فواد چوہدری نے اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ اس کارروائی کی ضرورت تحریک لبیک کے 25 نومبر کی احتجاجی کال واپس نہ لینے کی وجہ سے پیش آئی۔گرفتاری کے تقریباً ڈیڑھ ماہ بعد خادم حسین رضوی کی تازہ تصویر سامنے آ گئی ہے جس میں وہ وہیل چیئر پر بیٹھے ہیں اور کافی نحیف نظر آ رہے ہیں، یہ تصویر سوشل میڈیا پروائرل ہو گئی ہے جس پر مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ماہرہ خان کے بعد ایک اور خوبرو پاکستانی اداکارہ رنگے ہاتھوں پکڑی گئی، ہنگامہ برپا ہوگیا

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نیویارک کی سڑکوں پر تمباکو نوشی کے ذریعے پاکستانیوں کی کافی تنقید سمیٹ چکی ہیں۔ صبا قمر کی ایک فوٹو شوٹ کے دوران سگریٹ نوشی کرنے کی تصاویر بھی پاکستانیوں کے دلوں پر گراں گزرچکی ہیں لیکن اب تمباکو نوش اداکارآں کے کلب میں ثروت گیلانی کا بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ثروت گیلانی ڈرامے اور فلم میں جاندار اداکاری کے باعث اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں لیکن اب ان کی سگریٹ نوشی کی تصویر نے لوگوں کو سخت غم و غصے میں مبتلا کردیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں ثروت گیلانی اور فریحہ الطاف کو سگریٹ نوشی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ بعض سوشل میڈیا صارفین کو ثروت گیلانی کے ہاتھ میں موجود گلاس میں مشروبِ مغرب کا گمان بھی گزرا۔ ثروت گیلانی کی یہ تصویر ممکنہ طور پر اداکارہ مہوش حیات کی سالگرہ میں بنائی گئی ہے اور پاکستانیوں کی جانب سے انہیں کڑی تنقید کا سامنا ہے۔

اپنی خامیوں اور کمیوں کو اپنی طاقت بنائیں

لاہور (تحقیق چودھری شفیق)دنیا کی سافٹ کی سب سے بڑی کمپنی مائیکرو سافٹ کو آج سے دس سال پہلے آفس بوائز یعنی چپڑاسیوں کی ضرورت تھی‘ کمپنی نے بیس پڑھے لکھے نوجوانوں کا انتخاب کرلیا‘ ان بیس نوجوانوں نے نوکری کا فارم بھر کر منیجر ایچ آر کے پاس جمع کرا دئیے۔ منیجر نے فارمز کامطالعہ کیا تواس نے دیکھاایک کنڈی ڈیٹ نے فارم میں اپنا ایمیل ایڈریس نہیں لکھا تھا۔ منیجر نے اس نوجوان سے وجہ پوچھی تو اس نے جواب دیا ”جناب میرے پاس کمپیوٹر نہیں ہے چنانچہ میں نے اپنا ای۔میل نہیں بنایا“۔ منیجر نے اس سے غصے سے کہا ”آج کے دور میں جس شخص کا ای میل ایڈریس نہیں ہوتاوہ گویا دنیا میں وجود نہیں رکھتا اور ہم ایک بے وجود شخص کو نوکری نہیں دے سکتے۔منیجر نے اس کے ساتھ ہی اس کی درخواست پر ری جیکٹڈ(Rejected) کی مہر لگا دی۔اس وقت اس نوجوان کی جیب میں صرف دس ڈالرز تھے۔ نوجوان نے ان دس ڈالرز سے اپنی قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا‘اس نے دس ڈالرز سے ٹماٹر خریدے اور شہر کے ایک محلے میں گھر گھر بیچنا شروع کر دئیے۔ ایک گھنٹے میں نہ صرف اس کے ٹماٹر بک گئے بلکہ اسے 15ڈالر منافع بھی ہو گیا۔ دوسرے ن وہ 20ڈالرز کے ٹماٹر خرید لایا‘ یہ ٹماٹر 40ڈالرز میں بک گئے‘دو دن بعداس کا سرمایہ سو ڈالرز تک پہنچ گیا۔ قصہ مختصر نوجوان کا کاروبار چل نکلا اوراس نے موٹر سائیکل پر پھیری لگانا شروع کر دی‘ پھر اس نے وین خرید لی‘ اس کے بعد اس نے بڑا ٹرک لے لیا اور لوگوں کے گھروں میں سبزی سپلائی کرنے لگا۔ اس ٹرک نے جلد ہی کمپنی کی شکل اختیار کر لی۔ اس نے بڑے بڑے گودام بنائے‘ دو اڑھائی سو لوگ ملازم رکھے۔ بیس پچیس گاڑیاں لیں اور پورے شہرکو سبزیاں فراہم کرنے لگا۔ تین چار برسوں میںامریکا کی دوسری ریاستوں میں بھی اس کی کمپنی کی شاخیں کھل گئیں اور یوں وہ کروڑ پتی بن گیا۔ اس دوران اس شخص نے شادی کر لی‘ شادی کے بعد اس نے اپنی بیوی کیلئے انشورنس پالیسی لینے کا فیصلہ کیا‘ انشورنس ایجنٹ آیا‘ اس نے انشورنس کا فارم پر کیا اور اس سے کہا ”مسٹر فلپ آپ مجھے اپنا ای میل ایڈریس لکھوا دیں تا کہ میں آپ کو کانٹریکٹ میل کر دوں“ فلپ نے مسکرا کر جواب دیا ”لیکن میں نے تو آج تک اپنا ای۔۔میل نہیں بنایا“ خامیوں انشورنس ایجنٹ نے حیرت سے اس کی طرف دیکھا اور بولا ”کمال ہے جناب آپ نے کمپیوٹر اور ای۔میل کے بغیر اتنی ترقی کر لی۔ آپ سوچئے آپ اگر کمپیوٹر اور ای میل استعمال کررہے ہوتے تو کہاں ہوتے“۔ فلپ نے یہ سن کر قہقہہ لگایا اور بولا ”اگر میراایمیل ہوتا تو میں اس وقت مائیکرو سافٹ میں چپڑاسی ہوتا کیونکہ جن انیس نوجوانوں کے ای میل ایڈریس تھے وہ آج بھی وہاں چپڑاسی کی نوکری کر رہے ہیں۔سچ ہے زندگی میں بعض اوقات انسان کی بعض خامیاں‘ بعض کوتاہیاں اور بعض کمیاں اس کی ترقی کا باعث بھی بن جاتی ہیں۔