راولپنڈی(ویب ڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک اور بابائے قوم کے وڑن کے مطابق امن کا خواہاں ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور کور کی فارمیشنز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے موسم سرما کی اجتماعی ٹریننگ کا جائزہ لیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسران اور جوانوں سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور بابائے قوم کے وژن کے مطابق امن کا خواہاں ہے۔سربراہ پاک فوج نے کہا…
Author: Daily Khabrain
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے ٹاسک فورس کے اجلاس میں ملک بھر کے اسپورٹس بورڈز کی تشکیل نو کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پی ایم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ٹاسک فورس برائے اسپورٹس کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا، وزیر دفاع پرویز خٹک، معاونین خصوصی نعیم الحق، افتخاردرانی، اور چیئرمین پی سی بی احسان مانی سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ہاکی، کرکٹ، اسکواش سمیت تمام کھیلوں سے متعلقہ تنظیموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا…
رحیم یار خان(ویب ڈیسک)رحیم یار خان میں رات گئے 36 انچ قطر کی زیرِ زمین گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی گئی جس کے نتیجے میں پنجاب کے کئی علاقوں میں گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔پائپ لائن تباہ ہونے سے پنجاب بھر کے صنعتی صارفین کو گیس کی فراہمی بند، لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا۔پائپ لائن میں آگ لگنے سے قریبی گنے کی فصل اور باغات کو شدید نقصان پہنچا۔اطلاعات کے مطابق رحیم یارخان میں رات گئے 36 انچ قطرکی زیرزمین…
ممبئی (ویب ڈیسک )انڈر ورلڈ ڈان داود ابراہیم کے بھانجے سہیل کاسکر کوامریکہ کی جانب سے اس ہفتے بھارت ڈی پورٹ کیے جانے کا امکان ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سہیل کاسکر کی اس وقت عمر 36 سال تھی جب انہیں امریکی حکام کی جانب سے 2014 میں سپین سے منشیات کے الزامات میں حراست میں لیا گیا تھا۔ سہیل کاسکر دراصل داود ابراہیم کے بھائی نورا کا بیٹا ہے۔دوسری جانب سہیل کاسکر کا بھائی اقبال کاسکر پہلے ہی بھارت کی جیل میں قید ہے جسے گزشتہ سال ناگ پاڑا سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ممبئی پولیس نے داود ابراہیم کے…
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق حارث سہیل، آصف علی اور جنید خان ٹیم سے آ?ٹ ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے ہونے والے اعلان کے مطابق قومی ون ڈے ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بابراعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، حسن علی، حسین طلعت، عماد وسیم، امام الحق، محمد عامر، محمد حفیظ، محمد رضوان، شاداب خان، شاہین آفریدی، شان مسعود، شعیب ملک اور عثمان خان شنواری…
لندن(ویب ڈیسک) طویل فضائی سفر تھکا دینے والا ہوتا ہے جس میں لوگوں کے بیمار پڑ جانے کے امکانات بھی زیادہ ہوتے ہیں۔ تاہم اب ماہرین نے پانچ ایسے طریقے بتا دیئے ہیں جن پر عمل کرکے آپ دوران پرواز بیکٹیریا سے بچ سکتے اور صحت مند رہ سکتے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ اپنی سیٹ پر بیٹھنے کے بعد پہلا کام یہ کریں کہ اپنی ٹرے ٹیبل کو اچھی طرح صاف کریں تاکہ آپ سے پہلے یہاں بیٹھنے والے مسافروں کے استعمال کی وجہ سے اس پر لگنے والے جراثیم اور بیکٹیریا صاف…
اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب افسران کے بیرون ملک نجی سفر پر پابندی عائد کردی۔نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب افسران کے بیرون ملک نجی سفر پر پابندی لگادی ہے اور اس پابندی کا اطلاق نیب کے تمام افسران پر ہوگا۔ نیب افسران کے مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر بیرون ملک سفر اور ٹکٹس ریزرویشن بھی روک دی گئی ہے۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ عمرہ پر جانے والوں پر اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔
کولمبو (ویب ڈیسک) سری لنکا میں ایک شخص نے جنگل میں چرنے والے ہاتھی کو ہیپناٹائز کرنے کی کوشش میں اپنی جان گنوادی۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ہاتھی جنگل میں گھاس چر رہا ہے۔ اسی دوران ایک شخص ہاتھی کی طرف بڑھتا ہے اور اس کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالیتا ہے۔ اس شخص نے اپنا دایاں ہاتھ بلند کرکے ہاتھی کو ہیپناٹائز کرنے کی کوشش کی۔ اس سے پہلے کہ اس کے بیوقوفانہ فعل کا کوئی نتیجہ نکلتا ہاتھی نے پہلے ہی اس شخص کو اپنے پاﺅں تلے کچل کر ہلاک…
اسلام آباد(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ حکومت ملک چلانے کے بجائے اپوزیشن بھگانے کے چکر میں ہے اور ہمیں پکڑ پہلے لیا گیا اور ثبوت بعد میں ڈھونڈے جا رہے ہیں۔ریلوے خسارہ کیس میں پیشی کے بعدذرائع سے بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہمارے خلاف ثبوت اب ڈھونڈے نہیں بلکہ گھڑے جا رہے ہیں، پاکستان میں روایت ہے کہ ملک بنانے والوں کی اولاد کو جیل جانا پڑا ہے اور اگر آپ پاکستان سے پیار یا جمہوریت کی بات کریں تو آپ کے ساتھ ایسا ہی ہوگا۔سعد…
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان کے ساتھ اپنی کابینہ کے ارکان کا تعارف کرایا۔ وزیر اعظم نے زرتاج گل وزیر کا تعارف ایک فائٹر اور فیوڈل لارڈز کو شکست دینے والی مضبوط قوت ارادی کی حامل خاتون کے طور پر کرایا۔متحدہ عرب امارات کے ولی عہدشیخ محمد بن زاید النہیان اپنا دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس لوٹ چکے ہیں۔ وہ تین دن تک پاکستان میں مقیم رہے تاہم اتوار کو انہوں نے اپنے دورے کو سرکاری شکل دی۔ 2 روز تک وہ نجی دورے پر…