کوئٹہ ( آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماءوسابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر وسابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری سے بلوچستان میں ان کی حکومت گرانے پر معذرت کرتے ہوئے شرمندگی کا اظہار کیا ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماءوسابق اپوزیشن لیڈر سید خورشیدشاہ اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری کی جام مدت کے بیٹے کی شادی میں آمنا سامنا ہوا جس پر خورشیدشاہ نے نواب ثناءاللہ زہری سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کی حکومت گرانے پر شرمندہ ہیں اور خورشیدشاہ نے نواب ثناءاللہ زہری…
Author: Daily Khabrain
لاہور (خصوصی رپورٹر) محکمہ داخلہ پنجاب نے بغیر ہیلمٹ چلائی جانے والی موٹر سائیکلیں تھانوں میں بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے ڈی آئی جی ٹریفک کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جو موٹر سائیکل ڈرائیور ہیلمٹ نہ پہنے ان کی موٹر سائیکلیں تھانوں میں بند کر دی جائیں۔ مراسلے میں یہ بھی حکم دیا گیا ہے کہ شہر بھر میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکلوں کو پٹرول فراہم کرنے والے پٹرول پمپوں کو بھی سیل کر دیا جائے اور ہیلمٹ کے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے۔
لاہور ( صدف نعیم ) صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ گلوکاری کے شوقین تمام نوجوان تیار ہو جائیں کیونکہ محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب 16فروری کونئے پنجاب کی سب سے سریلی آواز کی تلاش میں نکل رہی ہے ، تلاش کا آغاز ملتان سے کیا جا رہا ہے ، دور دراز علاقوں سے سر تال کے شوقین اپنے اڈیشنز کے لیے محکمے کی جانب سے جاری کردہ ٹیلی فون نمبرز پر واٹس ایپ کے ذریعے اپنی آوازیں بھیج سکتے ہیں ،چاروں ریجنز سے منتخب شدہ 20آوازوں کو لاہور میں گراینڈ فینالے سے پہلے…
اسلام آباد(انٹروےو:ملک منظور احمد )سےنٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشرےات کے چےئر مین سےنےٹر فےصل جاوےد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت آزادی صحافت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر ے گی وزےراعظم عمران خان مےڈےا کی آزادی پر کوئی قدغن نہیں لگائےں گے حکومت کی مجوزہ نئی اشتہاری پالیسی پر ہماری کمیٹی کو شدےد تحفظات ہیں وزےر اطلاعات و نشرےات فواد حسےن چوہدری نے پالیسی کا مسودہ ہماری کمیٹی کے ساتھ شےئر کر دیا ہے جس پر ہم ان کے شکر گزار ہےں الیکڑانک ، پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا کو کسی ایک اتھارٹی میں ضم…
لاہور (نیٹ نیوز) پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کا فاورڈ بلاک بننے کی افواہیں درست ثابت ہوئیں، پنجاب میں ن لیگ کے گڑھ گوجرانوالہ کے لیگی اراکین اسمبلی اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کی ملاقات کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے بعض اراکین اسمبلی کے فارورڈ بلاک بنانے کی افواہیں گردش کررہی ہیں جبکہ لیگی ارکان اسے ایک سازش قرار دے رہے ہیں۔ 2018 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے گوجرانوالہ میں کلین سویپ کیا تھا اور چھ قومی اور چودہ صوبائی اسمبلی نشستوں پر ن لیگ کے امیدوار کامیاب ہوئے…
کراچی(شوبز ڈےسک ) پاکستانی فلم چھا جا رے میں جلوے بکھیرنے والی بھارتی اداکارہ ادیتی سنگھ نے کہا کہ مائرہ اور فواد خان کا بالی ووڈ کی فلموں میں کام کرنا بھارتی فلم انڈسٹری کے لیے اعزاز کی بات ہے۔بھارتی اداکارہ ادیتی سنگھ پاکستانی فلم چھا جا رے کی فلم بندی کے لیے پاکستان آئی ہیں، وہ فلم میں اپنے کردار کے علاوہ ایک ڈانس آئٹم بھی کر رہی ہے جس کے لیے وہ کراچی میں موجود ہیں۔ ادیتی اس سے قبل پاکستانی فلم وجود میں بھی کام کرچکی ہیں۔ڈی ڈبلیو کو دیئے گئے انٹرویو میں اداکارہ ادیتی سنگھ نے…
ممبئی (شوبز ڈےسک ) بالی وڈ کی اداکار عامر خان نے اپنی نئی فلم کے کردار میں حقیقت کا رنگ دینے کے لئے ڈائٹنگ شروع کر دی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار عامر خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی نئی فلم میں اپنے کردار کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک سخت ڈائٹ پلان لے رہے ہیں اور اپنی جسمانی ساخت پر محنت کر رہے ہیں تاکہ وہ فلم میں اپنے کردار کے مطابق نظر آ سکیں۔ ان کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ وہ اپنے نئی فلم کا نام نہیں بتا سکتے ہیں۔
ممبئی (شوبز ڈےسک)بالی ووڈ کی دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا سے متعلق پچھلے کچھ دنوں سے یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ وہ ایک مسلمان لڑکے کے عشق میں مبتلا ہیں جبکہ سوناکشی سنہا نے ایسی تمام خبروں کی تردید کردی ہے۔بھارتی اخبار ’انڈیا ٹوڈے‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کے ساتھ فلم دبنگ سےاپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے اور ظہیر اقبال سے متعلق پھیلائی جانے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں کے درمیان محبت کا رشتہ نہیں ہے، ایسی تمام خبریں بے بنیاد…
لاہور( شوبز ڈےسک )اداکارہ وینا ملک کی طویل وقفے کے بعد دوبارہ ٹی وی پر واپسی ، نجی ٹی وی چینل کے شو میں میزبانی کے فرائض انجام دینا شروع کر دیئے ۔تفصیلات کے مطابق وینا ملک نے شادی کے بعد اداکاری اور ٹی وی چینل کے شو سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی تاہم شوہر سے علیحدگی کے بعد انہوںنے دوبارہ سے اپنی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے ۔ اداکارہ وینا ملک کراچی میں ریکارڈ کیے جانے والے نجی ٹی وی چینل کے شو میں بطور میزبان حصہ لے رہی ہیں اور اب تک انکے چار شو…
ممبئی(شوبز ڈےسک) ناموربالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن اداکار عمران ہاشمی کی جانب سے ان کی خوبصورتی کو ’جعلی اورپلاسٹک‘ کی کہنے پرآج بھی غصہ ہیں اور اس بات کو اب تک بھلا نہیں سکی ہیں۔ تاہم عمران ہاشمی کو ایشوریارائے کی خوبصورتی جعلی اورپلاسٹک کی لگتی ہے، جس کا اظہار انہوں نے ’کافی ود کرن‘ کے چوتھے سیزن میں کیا تھاایشوریا رائے اتنی پرانی بات کو آج تک بھلا نہیں پائی ہیں، ایشوریا رائے بچن نے حال ہی میں ’فیمسلی فلم فیئر‘ کے سیکنڈ سیزن میں شرکت کی جہاں ریپڈ فائر راو¿نڈ میں جب میزبان نے ایشوریا سے پوچھا…