پشاور(ویب ڈیسک)احتساب عدالت پشاور نے کرپشن کیس میں پیپلزپارٹی کے رہنما ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ عاصمہ عالمگیر پر فرد جرم عائد کردی اور آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پیپلزپارٹی کے رہنما ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ عاصمہ عالمگیر کیخلاف کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی، جج احتساب عدالت محمد اشتیاق نے دونوں میاں بیوی پر فردجرم عائد کردی۔دونوں نے عدالت کے رو برو صحت جرم سے انکار کردیا،عدالت نے 4 گواہوں کو 24 جنوری کوطلب کرلیا۔
Author: Daily Khabrain
نیو یا ر ک (ویب ڈیسک)امریکی ریاست لاس ویگس میں منعقدہ سی ای ایس ٹیکنالوجی میلے میں دو ایسے آلات نمائش کے لیے پیش کیے گئے ہیں جو انسانی سانس میں موجود گیسوں کے تجزیے کی روشنی میں یہ بتا سکتے ہیں کہ آپ اپنی غذا کیسے بہتر بنا سکتے ہیں۔لومن اور فوڈ ماربل نامی آلات باآسانی جیب میں سما سکتے ہیں اور صارف ان میں پھونک مار کر کے نتائج دیکھ سکتے ہیں۔دونوں آلات ایک سمارٹ فون ایپ سے منسلک ہوتے ہیں جو صارف کو بتاتی ہے کہ ان کی غذا ہضم کرنے اور کیلوریز جلانے کا نظام کتنے…
لاہور( ویب ڈیسک ) صبح صبح اٹھ کر دفتر یا تعلیمی ادارے کو جانے سے کیسی جھنجھلاہٹ ہوتی ہے، اس کا اندازہ ہر اس فرد کو ہے جس کو روزانہ یہ سامنا ہوتا ہے۔ مگر مستقبل قریب میں آپ کو گھر سے ایسی ٹیکسی منزل تک پہنچانے آئے گی جو سڑک کی بجائے فضا?ں میں سفر کرے گی۔ اور اس اڑن ٹیکسی کی پہلی جھلک لاس ویگاس میں جاری کنزیومر الیکٹرونکس شو میں سامنے آگئی۔ سی ای ایس میں پیش کی گئی یہ اڑن ٹیکسی پروٹوٹائپ انتہائی جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہے جس کی تیاری کے پیچھے ایرو اسپیس…
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کے صدر اور رکن قومی اسمبلی آصف علی زرداری کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں دائر درخواست واپس لے لی۔تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے آصف علی زرداری کے خلاف 20 دسمبر کو الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی جس میں استدعا کی گئی تھی کہ نیویارک میں اپارٹمنٹ چھپانے پر انہیں نااہل کیا جائے۔ خرم شیر زمان نے الیکشن کمیشن میں دائر اپنی درخواست اب واپس لے لی اور بعدازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کے خلاف سپریم کورٹ جانا چاہتا…
چین( ویب ڈیسک ) چین اور امریکا کے درمیان 2018 میں معاشی جنگ کے اثرات ا?ٹو صنعت پر پڑے اور چین میں 20 سال بعد کاروں کی سالانہ فروخت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق چائنا پسنجر کار ایسوسی ایشن (سی پی سی اے) کے اعداد وشمار میں ظاہر کیا گیا ہے کہ 2018 میں 2 کروڑ24 لاکھ کاریں کم فروخت ہوئیں جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 5 اعشاریہ 8 فیصد کم ہے۔سی پی سی اے کے مطابق گزشتہ برس کے برعکس دسمبر میں کاروں کی فروخت 19 اعشاریہ 2 فیصد گر گئی۔سرکاری…
قصور(ویب ڈیسک) قصور کی ننھی زینب کی آج پہلی برسی منائی جارہی ہے، گزشتہ سال زینب کوزیادتی کے بعد قتل کیاگیا تھا جبکہ زینب کے قاتل کوپھانسی دی جاچکی ہے۔تفصیلات کے مطابق قصور میں زیادتی کے بعد قتل کی گئی معصوم زینب کی آج پہلی برسی منائی جارہی ہے، برسی کے موقع پر مختلف شخصیات اور اہل علاقہ تعزیت کیلئے زینب کے گھر آرہے ہیں جبکہ اہم سیاسی اور سماجی شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔
اسلام آباد (ویب ڈیسک )فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف ) نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے تدارک کے لیے پاکستان کی جانب سے کی گئی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کردیا تاہم پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے کے لیے رواں برس مئی سے قبل مزید ٹھوس اقدمات کرنے کی ہدایت بھی کردی۔ واضح رہے کہ سیکریٹری خزانہ عارف احمد خان کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی وفد ا?سٹریلیا کے شہر سڈنی میں جاری ایف اے ٹی ایف کی 3 روزہ کانفرنس میں شرکت کررہا ہے۔ وفد کے دیگر اراکین میں اسٹیٹ…
بیجنگ (ویب ڈیسک )شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی چینی صدرشی جن پنگ سے ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی چینی صدرشی جن پنگ سے ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران چینی صدرشی جن پنگ نے کہا ہے انہیں امید ہے کہ کم جونگ ان کی امریکی صدرڈونلڈٹرمپ سے دوسری ملاقات جلد ہوگی۔ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے کہا کہ شمالی کوریا اورامریکا کے تعلقات میں پیچیدگیوں پرفکرمند ہیں، امریکا کے…
حیدر آباد (ویب ڈیسک ) منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر بھیجا گیا پیسہ واپس لانے کے لیے ایف بی ا?ر نے اسپیشل زون قائم کردیا ہے۔ ایف بی آر کے ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس انویسٹی گیشن اسلام ا?باد شاد محمد خان کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر بھیجا گیا پیسہ حکومتی سطح پر واپس لانے کی باتیں ہورہی ہیں پرائم منسٹر بھی کہہ چکے ہیں کہ جن لوگوں کی جائیدادیں ہیں ان کی 36 ملکوں سے تفصیلات ا?گئی ہیں اور یہ سب تفصیلات معلومات کے تبادلے کے تحت آرہی ہیں پیسہ واپس لانے کے لیے ایف بی…
اسلام آباد( ویب ڈیسک ) عالمی بینک سندھ سولر انرجی منصوبے کیلئے پاکستان کو 10 کروڑ ڈالر کا قرضہ فراہم کریگا۔اس ضمن میں عالمی بینک اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر دستخط کردیئے گئے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے سیکریٹری اقتصادی امور ڈویڑن نوراحمد ،سندھ حکومت کی طرف سے مصدق احمد خان سیکریٹری انرجی ڈپارٹمنٹ اور عالمی بینک کی جانب سے کنٹری ڈائریکٹر پیچوموتھو لیگوان نے دستخط کیے ،اس منصوبے سے سندھ میں شمسی توانائی کے استعمال کو فروغ دیا جائیگا جبکہ اس کے ذریعے 2لاکھ بجلی سے محروم گھروں کو بجلی فراہم کی جائے گی۔اس منصوبے کیلیے حکومت سندھ…