اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ تمام تر انحصار آئی ایم ایف پر نہیں کر رہے، اگر آئی ایم ایف پیکج نہ ملا تو متبادل انتظام کر لیا ہے۔اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسد عمر کا سینئر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ معاشی ترقی کے لیے اہم فیصلے کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ادائیگیوں اور زرمبادلہ کے ذخائر کے درمیان گیپ پورا کر لیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہم تمام تر انحصار آئی ایم ایف پر نہیں کر رہے، آئی ایم ایف معیشت میں بہتری کے لیے…
Author: Daily Khabrain
جوہانسبرگ (ویب ڈیسک)پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے جنوبی افریقہ کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔مزانسی سپر لیگ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے ٹاپ سکورر راسی وین ڈر ڈیوسن بھی 14 رکنی سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے، 29 سالہ بیٹسمین کو ڈیبیو کا موقع مل سکتا ہے، گزشتہ سال نومبر میں انجری کے بعد ٹیم سے باہر ہونے والے ہاشم آملہ کی بھی واپسی ہوگئی، انجریز کا شکار جے پال ڈومینی اور لنگی نجیدی کو زیر غور نہیں لایا گیا۔منتخب اسکواڈ میں کپتان فاف ڈوپلیسی، ہاشم آملہ، کوئنٹن ڈی کک، ریزا ہینڈرکس، عمران طاہر، ہینریچ کلاسن، ڈیوڈ…
کراچی(ویب ڈیسک) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 24 کروڑ 10لاکھ ڈالرکی کمی ہوگئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 59 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ہوگئے جب کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 23 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کمی کے بعد 7 ارب 4 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔اس کے علاوہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 6 ارب 54 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق تارکین وطن نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 10.71 ارب ڈالر پاکستان بھیجے۔اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ رواں مالی سال کی ترسیلات گزشتہ مالی سال کی پہلی ششمالی سے 10 فیصد زائد ہیں،…
کراچی (ویب ڈیسک)ویسے تو عمر بڑھنے سے جسم میں آنے والی تبدیلیوں کی روک تھام لگ بھگ ناممکن ہے مگر سائنسدانوں کے خیال میں وہ بڑھاپے کی آمد کو روک سکتے ہیں۔درحقیقت وہ یہ کام ایک دوا کے ذریعے کرنا چاہتے ہیں اور اس میں انہوں نے کافی حد تک کامیابی کا دعویٰ بھی کیا ہے۔سائنسدانوں نے مختلف ادویات کے امتزاج سے ایسی دوا کو دریافت کیا ہے جو کہ جسم میں ایسے خلیات کو صاف کرتا ہے جو کہ بڑھاپے کے آثار کا باعث بنتے ہیں۔یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔مایو کلینک، ویک…
ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار و اداکار فرحان اختر نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی مشہور فلم سیریز ’ڈان‘ کا دوسرا سیکوئل کا بنانے کا اعلان کردیا ہے۔بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار اور اداکار فرحان اختر ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ’گلی بوائے‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جس کی ریلیز کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہدایت کار نے فلم کے مرکزی کرداروں رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کے ہمراہ فلم کے ٹریلر کی لاﺅنچنگ کی تقریب کے دوران بڑا اعلان کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق…
اسلام آباد(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے فیس کم کرنے کے فیصلے کے بعد نجی اسکولوں کی جانب سے اپنی سہولیات کم کرنے کے معاملات سامنے ا?نے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔عدالت نے لا اینڈ جسٹس کمیشن کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ نجی اسکولوں کی جانب سے رد عمل کے نتیجے میں سامنے ا?نے والے اقدامات کی رپورٹ مرتب کرکے پیش کرے۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے پرائیویٹ اسکولوں میں اضافی فیسوں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران سیکریٹری لا اینڈ جسٹس کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ نجی اسکولوں نے…
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے تمام ٹی وی چینلز کو متنازع اور غیر اخلاقی موضوعات پر مبنی ڈراموں کی نشریات کو فوری روکنے کی ہدایت کردی۔پیمرا کی جانب سے جاری کیے گئے ہدایت نامے میں ٹی وی چینلز کی توجہ حالیہ دنوں میں پیش کیے جانے والے موضوعات اور ان کی عکس بندی کی طرف دلائی گئی ہے۔پیمرا کے ہدایت نامے کے مطابق ٹی وی ڈرامے بتدریج اپنا معیار کھوتے جا رہے ہیں اور سماجی اور روایتی طرزِ زندگی کے برعکس مواد نشر کر رہے ہیں، جس کے تحت متنازع و غیر اخلاقی معاملات و…
لندن (ویب ڈیسک) لوگوں کا تعلق دنیا کے کسی بھی خطے یا ملک سے کیوں نہ ہو ہر معاشرے میں لوگوں کی ایک کثیر تعداد ایسی ہے جو داڑھی رکھتی ہے جب کہ ماہرین طب مختلف زاویوں سے اس پر تحقیق بھی کرتے رہے ہیں اور برطانیہ میں کی گئی ایک نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ داڑھی میں اینٹی بایوٹک بیکٹریا پائے جاتے ہیں جو انسان کو جلدی بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے ایک پروگرام میں ایسی کئی تحقیقات اورتجربات سامے آتے ہیں جوبعد میں سائنسی طورپر بڑے مفید ثابت ہوتے ہیں اوراسی پروگرام میں…
ممبئی(ویب ڈیسک) ناموربالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے پریانکا چوپڑا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 2018 کی سب سے زیادہ اسٹائلش دلہن کا اعزازاپنے نام کرلیا۔سال 2018 کوبالی ووڈ میں شادیوں کا سال کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ گزشتہ برس بالی ووڈ کی ناموراداکارائیں شادی کے بندھن میں بندھیں جن میں اداکارہ دپیکا پڈوکون، پریانکا چوپڑا، سونم کپور، نیہا دھوپیا اوربھارت کے امیر ترین بزنس مین مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی شامل ہیں۔اپنی شادی پرتمام خواتین کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ سب سے زیادہ خوبصورت لگیں اورجب بات ہو بالی ووڈ اداکاراﺅں کی تو ان کی تیاریوں پر…
کابل (ویب ڈیسک)یوں تو کئی مرتبہ اتفاق ہوتا ہے کہ نامور شخصیات کی شکل سے مشابہ عام افراد توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں لیکن ’افغان ٹروڈو‘ کی مقبولیت نے سب کو دنگ کردیا ہے۔افغان خبر رساں ایجنسی خاما پریس کے مطابق سلام مفتون نامی نوجوان نے ایک ٹی وی شو ’افغان اسٹار‘ میں گلوکاری کے جوہر دکھانے کے لیے شرکت کی جنہیں دیکھ کر سب کا منہ کھلا رہ گیا۔سلام مفتون کی شکل ہو بہو کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے ملتی ہے جنہیں دیکھ کر پہلی نظر میں کوئی بھی شخص دھوکا کھا جاتا ہے کہ یہ کینیڈا…