Author: Daily Khabrain

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں و تبصروں پرمشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ گیس کے بحران میں بدانتظامی تو ہے ہی لیکن اس میں ایک نیا عنصر دہشت گردی کا شامل ہو گیا ہے رحیم یار خان سے جو گیس پائپ لائن اسلام آباد جا رہی تھی اس میں دھماکہ ہوا ہے اور وہ پھٹ گئی ہے۔ دھماکہ ظاہر ہے کہ بلاوجہ نہیں ہوا اور گیس کی پائپ لائن کافی موٹی ہوتی ہے جس میں گیس گزرتی ہے اس طرح وہ کوئی ہاتھ…

Read More

لاہور (سپورٹس رپورٹر) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام ”انٹرنیشنل کبڈی ٹاکرا“ 10جنوری بروز جمعرات کو شروع ہورہا ہے جس میں بھارت، ایران اور پاکستان کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، پہلا ٹاکرا بہاولپور میں دوپہر ایک بجے ایران اور بھارت کے درمیان ہوگا جبکہ دوسرا ٹاکرا 2بجے پاکستان گرین اور پاکستان وائٹ کے درمیان ہوگا،”انٹرنیشنل کبڈی ٹاکرا“ کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور کی جانب سے تشکیل دی گئی انتظامی کمیٹیوں نے بدھ کے روز انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے۔ کبڈی پنجاب کا مقبول اور روایتی کھیل ہے جس کو فروغ…

Read More

سینیگال(اے این این) مصر کے اسٹار اسٹرائیکر محمد صلاح نے مسلسل دوسری بار افریقا کے بہترین فٹ بالر کااعزاز حاصل کرلیا، سینیگال میں ہونےوالی تقریب میں انہیں ایوارڈ سے نوازا گیا۔ محمد صلاح نے اپنے کلب لیورپول کو چیمپئنزلیگ کے فائنل میں پہنچنے میں مدد دی۔ ، پریمئر لیگ کے اِس سیزن میں وہ اب تک 13 گول کر چکے ہیں۔ٹیکنیکل ڈائریکٹرز اور کنفیڈریشن آف افریقن فٹ بال میں شامل 56 ٹیموں کے ہیڈ کوچز نے ووٹنگ میں حصہ لیا اور محمد صلاح کو افریقا کا بہترین فٹ بالر قرار دیا۔ان کا مقابلہ اس سال بھی لیورپول کے ہی سانڈیو…

Read More

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے پروگرام ”لائیو ایٹ 7“ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ شریف خاندان کیخلاف س طرح احتساب کورٹس سے فیصلے آرہے ہیں اعلیٰ عدلیہ میں سماعت جاری ہے نظر آرہاہے کہ اس کی سیاست کا سورج غروب ہوچکا ہے، شریف خاندان اب پارٹی بچانے کیلئے عدالتوں میں جارہاہے، شہبازشریف کیخلاف بھی ریفرنسز کررہے ہیں، انکا مستقبل بھی تاریک ہے، سپریم کورٹ سے بلاول کو معصوم قرار دیا جانا اہم ہے، پنجاب میں پی پی بلاول کی قیادت میں مضبوط ہورہی ہے، بلاول عمران خان کے متبادل کے طور…

Read More

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام کالم نگار میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار امجد منہاس نے کہا ہے کہ ہمیں بھارتی میڈیاکی یلغار سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ نوجوان نسل اس وقت روسی، اٹالین ودیگر ممالک کی فلمیں دیکھ رہی ہے اسے بھارتی فلم خراب نہیں کرسکتی بدقسمتی سے جب بھارت نے اپنی فلم انڈسٹری کو فنڈز دیکر مضبوط بنادیا تھا تو قرارداد مقاصد پیش کرکے فنون لطیفہ کیخلاف فضا بنائی جارہی تھی جس کا نتیجہ آج یہ ہے کہ فلم انڈسٹری ختم ہوگئی گیس پائپ لائن دھماکے کی تحقیقات کرنا…

Read More

لاہور( آن لائن ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں کی مدت ختم ہونے کے بعد پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد پہلا میچ کھیلنے کے لیے فیصل آباد روانہ ہو گئے ہیں۔احمد شہزاد ڈوپ ٹیسٹ کی سزا ختم ہونے کے بعد گریڈ ٹو کرکٹ میں حصہ لیں گے، سابق اوپنر بلے باز 11 جنوری کو شروع ہونے والے گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ میں فیصل آباد ریجن ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے احمد شہزاد نے لکھا کہ دوبارہ کرکٹ کھیلنے کیلئے پرجوش ہوں، جیسا کہ پہلی بار اپنے ریجن سے…

Read More

جوہانسبرگ( آن لائن ) قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق نے جنو بی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اپنی ناکامی کا ملبہ ”پچ“ پر ڈال دیا۔ سیریز ہارنے کے باوجود ٹیم کا مورال بلند ہے اور جوہانسبرگ ٹیسٹ میں بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 23سالہ امام الحق کاکہنا تھا کہ اوپنرزکوہمیشہ جنوبی افریقہ میں مسئلہ ہوتا ہے، باﺅنسرزکامسئلہ حل کرلیا ہے تاہم اب آف سٹمپ پردشواری کا سامنا کررہا ہوں۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ کوئی بھی کھلاڑی یہاں خوفزدہ ہوکر نہیں کھیل رہاہے ،ہم اس ٹورکے لیے 2 ماہ سے بہت محنت…

Read More

ملبورن / کینبرا(ویب ڈیسک) آسٹریلیا میں پاکستان اور امریکا سمیت 10 ممالک کے سفارت اور قونصل خانوں کو مشتبہ پیکٹس موصول ہوئے ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کے شہروں ملبورن اور کینبرا میں واقع 10 ممالک کے سفارت خانوں اور قونصل خانوں کو کیمیکل سے بھرے مشتبہ پیکٹس موصول ہوئے ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق جن ممالک کے سفارتی دفاتر کو مشتبہ پیکٹس بھیجے گئے ہیں ان میں پاکستان، بھارت، امریکا، جاپان، اٹلی، اسپین، ڈنمارک، سوئٹزرلینڈ، تھائی لینڈ اور مصر شامل ہیں۔آسٹریلوی پولیس نے مشتبہ پیکٹس ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا لیکن ممالک کے…

Read More

راولپنڈی(ویب ڈیسک) بھارتی فوج کی ایل او سی پر شاہ کوٹ سیکٹر میں فائرنگ سے ایک خاتون شہید ہو گئی۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی غیر پیشہ وارانہ سرگرمیاں جاری ہیں، مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے ساتھ بھارتی فوج ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے۔لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے تازہ واقعے میں بھارتی فوج نے شاہ کوٹ سیکٹر میں سولین آبادی کو ہدف بناتے ہوئے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک خاتون شہید اور ایک زخمی ہوگئی۔واضح رہے کہ ایل او سی اور…

Read More

کراچی(ویب ڈیسک) دارچینی کے درخت کو شفا کا خزانہ کہا جاتا ہے اور اس کے جادوئی درخت کے پتے، پودے، پھول، تنا اور چھال سب ہی طبی خواص کے حامل ہوتے ہیں اور یہ کئی امراض سے محفوظ رکھنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔دارچینی سے کئی اہم تیل بھی کشید کیے جاتے ہیں جن میں سینا میلڈیہائڈ، سینا میٹ، اور سینامک ایسڈ قابلِ ذکر ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس میں ضدِ سرطانِ، ذیابیطس کے خلاف اور جسمانی سوزش ختم کرنے والے کئی اہم مرکبات پائے جاتے ہیں۔اس میں موجود اہم اجزا دماغ کو بیماریوں سے دور رکھتے ہیں اور…

Read More