Author: Daily Khabrain

سید سجاد حسین بخاری سیاست کے بارے میں بڑی مشہور کہاوت ہے کہ اس میں دوستیاں اور دشمنیاں بدلتی رہتی ہیں آج آپ مخالف ہیں کل آپ دوست بن جائیں گے پھر ممکن ہے کہ آپ دوبارہ مخالف ہو جائیں تو سیاسی دنیا میں یہ سب چلتا ہے تو اس لئے سمجھدار سیاستدان اپنے سیاسی مخالفین کی ذاتیات یا کردار کشی کے بجائے ان کی سیاسی کارکردگی پر باتیں کرتے ہیں مگر یہ بات شریف برادران کو 25 سال تک سمجھ نہ آسکی اور ان کے والد گرامی مرحوم نے بھی ذوالفقار علی بھٹو کے مخالفین کی ہمیشہ حمایت کی،…

Read More

محبوب عالم محبوب خبر آئی ہے کہ ”جمہوریت کی جھوٹی ماں“ ہندوستان کی ریاست اتر پردیش، جہاں 2011 کے مطابق مسلمانوں کی آبادی تقریبا 19.3 فیصد تھی، ضلع الہ آباد جس کا نام اب مسلم دشمنی میں تبدیل کرکے پریاگ راج رکھ دیا گیا ہے، دریائے گنگا کے ریتلے کنارے پر ماگھ میلہ ”برہما رشی آشرم ٹرسٹ“کے زیر اہتمام”سنت سمیلن“کی تقریب منعقد ہوئی ہے۔ جس میں مقررین نے چند ماہ پہلے ”ہردیوار“میں ہوئی”دھرم سنسد“کی مسلم نسل کشی پر مشتمل نفرت انگیز تقاریر کی یاد تازہ کردی ہے۔ اس سنت سمیلن میں شدت پسند ہندوؤں نے تین عجیب اور دہشت ناک…

Read More

افضل عاجز سب سے چھوٹا ہونے کی وجہ سے خالد بھائی کو گھر میں خصوصی اہمیت حاصل تھی۔اماں جہاں بھی جاتیں خالد بھائی ان کے پلو سے بندھا رہتا۔سو ہمارے مقابلے میں ٹانگری اور پتا شوں سے اس کا منہ اور جیب بھرا رہتا ہم بھی کبھی منت سماجت اور کبھی دھونس دھاندلی سے کچھ نہ کچھ جھپٹ لیتے ابا شام کو باقاعدگی سے ولایت کی برفی لاتے جس میں ہمارا حصہ تو ہوتا مگر حق ملکیت خالد کے پاس ہوتا کبھی تو مسکراتے ہوئے دے دیتا اور کبھی رلا رلا کے۔ اماں کی بڑی خواہش تھی کہ خالد کی…

Read More

فیصل رشید لہڑی قومیں اپنے عروج کی کہانی کس طرح تحریر کرتی ہیں۔اور عروج کی کہانی کے بعد کون سے کردار ہیں جو زوال کا سبب بنتے ہیں۔افق کے اس پار دیکھنے کی صلاحیت رکھنے والی قیادت کسی بھی قوم کو بام عروج تک لے جاتی ہے،اور آنکھوں کے سامنے دیوار پر لکھی ہوئی تحریر سے نا بلد قیادت کسی بھی قوم کو بے بسی،شرمندگی اور تنزلی کی دلدل میں دھکیل دیتی ہے۔ چاہے کسی قوم کے عروج کی داستان رقم ہو رہی ہو یا پھر کسی قوم کے زوال کی کہانی ہو۔روز اول سے عروج و زوال کے کردار…

Read More

شفقت اللہ مشتاق کسی بھی ملک کے لئے اس کی افرادی قوت کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا لیکن ہر چیز کا ایک تناسب ہوتا ہے اور اگر وہ تناسب بگڑ جائے تو فائدہ نقصان میں اور نقصان تباہی و بربادی کی شکل اختیار کر جاتا ہے۔ بظاہرشادی کا بنیادی مقصد ارتقائے بنی نوع انسان ہی ہے۔ ویسے جوڑا بننا انسانی جبلت میں بھی ہے۔ بہرحال شادی کی صورت میں اگر شادی سے متصل معاملات ذوق شوق سے طے کئے جائیں تو بچوں سے ہر گھر کا آنگن بھر جاتا ہے۔ یہ سلسلہ جب کچھ زیادہ ہی طول…

Read More

ملک منظور احمد جنگ ِعظیم دوئم اس صدی یا پھر کہنا چاہیے کہ گزشتہ 100سال کا سب سے اہم ترین تاریخی موڑ تھا۔ اس جنگ میں ایک طرف امریکہ، انگلستان اور ان کے اتحادی تھے تو دوسری جانب جرمنی، جاپان اور ان کے اتحادی تھے، دونوں فریقین آمنے سامنے تھے اور جنگ دنیا پر بالادستی کی تھی۔ یہ بات واضح اس جنگ کے دوران ہی ہو چکی تھی کہ اس جنگ کا فاتح آنے والا طویل عرصے تک اس دنیا میں اپنی بالادستی قائم رکھے گا اور اسی کے حکم کے تحت دنیا کے معاملات سرانجام پائیں گے۔ اسی کو…

Read More

انجینئر افتخار چودھری آج کل ایک ڈائیلاگ بڑا مشہور ہے کہ ”عمران خان کی نیت ٹھیک ہے“ چلیئے اسے سچ مان لیتے ہیں لیکن اس کا عرف عام میں جو سمجھ میں آتا ہے کہ باقی سب کچھ خراب ہے بس عمران خان کی نیت ٹھیک ہے۔حضور، بابا جی، صرف نیت ہی ٹھیک نہیں عمران خان کے ان سوا تین سالوں کے کام بھی ٹھیک ہیں اس کی ٹیم بھی ٹھیک ہے۔اس کے کاموں کے آگے چل کر تفصیل سے ذکر کروں گا ابھی کل ہی نوجوان اور دبنگ وزیر فرخ حبیب سے ملا ہوں انفارمیشن منسٹری کو جس خوبصورت…

Read More

محمدنعیم قریشی یہ ضروری نہیں ہے کہ ملک میں سار ی کرپشن شریفوں کے زمانے کی ہو اور ہر رپورٹ شریف خاندان کی وجہ سے ہی جنم لے اور ہر غلطی ونقصان کو اگلے پچھلوں کے کھاتے میں ڈالنا بھی عقمندی نہیں ہوتی،سوچنے سمجھنے کی بات تو یہ ہے کہ اس وقت تو حکومت امانت دار اور دیانت دار وزرااور مشیروں کے پاس ہے تو پھر پاکستان کرپشن کے میدان میں اس قدر اونچائی پر کس طرح پہنچ سکتاہے،موجودہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشل کی رپورٹ تو ہمیں یہ ہی بتاتی ہے کہ پاکستان میں حالیہ برسوں کی نسبت اس بارملکی کرپشن میں…

Read More

اعجاز الحق آج ملک میں عام تعطیل ہے اور سرکاری و نجی سطح پر کشمیری عوام سے یکجہتی کے اظہار کی خاطر مختلف تقاریب اور ریلیوں کا اہتمام کیا جارہا ہے، دنیا کی تاریخ شاہد ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کسی اہم فائل میں تو موجود تھا مگر بھارت سے آزادی کا خواب پورا نہیں ہورہا تھا یہ موقع کابل نے فراہم کیا جب کابل کی فضا نے جنرل محمد ضیا الحق شہید کی حکمت عملی کی بدولت روس کو افغانستان سے نکال باہر کیا، روس کی یہ ہزیمت شاید اس کے پیروکاروں کو برداشت…

Read More

سید سجاد حسین بخاری مدینۃ الاولیاء ہر حملہ آور‘ مؤرخ‘ تاجر‘ سیاح اور دینِ اسلام کی تبلیغ کیلئے آنے والے صوفیائے کرام کو ہمیشہ اپنی آغوش میں لیتا رہا۔ یہی وجہ ہے کہ آج ملتان میں حملہ آور پٹھانوں اور صوفیائے کرام کی نسلیں آباد ہیں۔ یہاں آباد ہونے والوں میں دوطبقے بڑے فائدے میں رہے۔ حملہ آور پٹھانوں کی نسلیں اور صوفیائے کرام کی سادات وقریشی نسلیں‘ یہی وجہ ہے کہ قیامِ پاکستان سے قبل دو قسم کے خاندان حکمران یا حکمرانوں کے قریب رہے ہیں‘ ان میں ایک پٹھان‘ دوسرے سادات وقریشی۔ سیاست میں بھی ملتان کی پہچان…

Read More