Author: Daily Khabrain

حیات عبداللہ اہلِ کشمیر کی دل گیر آہیں اور لِیرولِیر نوحے، سنگلاخ خمیر سے بنے عالمی ضمیر سے ٹکرا کر لَوٹ آتے ہیں۔کشمیری حسب و نسب کے حامل پاکستانی سیاست دانوں کے بھارت کے ساتھ وابستہ ہٹّے کٹّے مفادات اور وہاں پر سانڈھ بنے ذاتی کاروبار نے ان کی فہم کو غلام، بصارتوں کو ناتواں اور منطقوں کو بالکل ہی اندھا بنا کر رکھ دیا ہے۔بھارتی مَحبّت کے کاجل سے آراستہ اِن کے کٹیلے نَین اور ذاتی مفادات کے بدنما غازے سے لتھڑے احساسات، اتنے شرمیلے بن چکے ہیں کہ ان کی قوتِ گویائی تک مسلوب ہو کر رہ گئی…

Read More

میم سین بٹ لاہورکی قدیم ادبی تنظیموں میں انجمن ترقی پسند مصنفین اورحلقہ ارباب ذوق سرفہرست ہیں جن کے ہفتہ وار اجلاس اب بھی ہوتے ہیں دونوں ادبی تنظیمیں 1930ء کے عشرے میں قائم کی گئی تھیں۔ کرونا وباء شروع ہونے کے بعد پاک ٹی ہاؤس میں پابندی کے باعث حلقہ ارباب ذوق کے اجلاس واٹس ایپ گروپ میں آن لائن ہوتے رہے۔ دسمبر کے آغاز پردوبارہ پاک ٹی ہاؤس میں اجلاس شروع کئے گئے تاہم دفتر سے اتوارکی جگہ ہفتے کے روز چھٹی کرنے کے باعث ہم اجلاسوں میں شریک نہ ہوپائے۔ ہم دفتر میں ہفتہ وارچھٹی تبدیل کروانے…

Read More

جاوید کاہلوں بالآخر بینک دولت پاکستان سے متعلق ترمیمی بل کی سادہ اکثریت سے سینٹ آف پاکستان نے بھی منظوری دے دی۔ اس طرح سے وہ اب صدر مملکت کے دستخطوں کے بعد ایک مستقل قانون بن چکا ہے۔ اس بل کی اس سے قبل ملک کی (قومی اسمبلی) بھی منظوری دے چکی تھی۔ سینٹ میں چونکہ اپوزیشن پارٹیاں اکثریت رکھتی تھیں لہٰذا خیال کیا جاتا تھا کہ یہ مجوزہ بل وہاں پھنس جائے گا اور منظوری حاصل نہیں کر پائے گا اب کی بار ہماری سینٹ میں اپوزیشن کو دوسرا بڑا دھچکا لگا کہ وہ اُدھر اپنی اکثریت ثابت…

Read More

ملک منظور احمد احتساب اور بلاامتیاز احتساب پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی منشور میں ایک اہم ترین وعدہ تھا جو کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے سپورٹرز کے ساتھ کیا۔ اگرچہ کہ ملک میں احتساب کا عمل ان کے بر سر اقتدار آنے سے پہلے ہی شروع ہوچکا تھا۔ سابق وزیر اعظم نااہل قرار پا چکے تھے، اپوزیشن کے دیگر رہنماؤں کے خلاف بھی کارروائی شروع ہو چکی تھی لیکن بہرحال اس حقیقت سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد احتساب کے عمل میں خاطرخواہ تیزی آئی اور اپوزیشن لیڈر…

Read More

فوزیہ افسر ملک کی برآمدات میں بہتری کا سفر ہو یا ملکی مصنوعات کی نئی عالمی منڈیوں تک رسائی اور اس کے نتیجے میں برآمدی شعبے کی بہتری، ٹیکسوں کے اہداف میں بہتری ہویابیرون ملک سے ترسیلات زر میں اضافہ معاشی میدان میں اب ہمیں اچھی خبریں سننے کو مل رہی ہیں۔ موجودہ حکومت کو اقتدار سنبھالنے کے بعد معاشی مشکلات سے چھٹکارا پانے اور ملک کو درست معاشی سمت گامزن کرنے کے لیے مشکل فیصلے کرنا پڑے جن کے اثرات آہستہ آہستہ ظاہر ہورہے ہیں۔ عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے تمام شعبوں کو بہتر بنانے کا تہیہ…

Read More

کامران گورائیہ حکمران جماعت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منی بجٹ منظور کروا کر آئی ایم ایف کے تمام مطالبات پورے کر دیئے ہیں۔ منی بجٹ کی منظوری کے بعد گو یا حکومت کے ہاتھ میں پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے ساتھ ساتھ بنیادی ضروریات اور روز مرہ میں استعمال ہونے والی تمام اشیاء کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کرنے کا اختیار حاصل ہو چکا ہے۔ حکومت کی بے حسی کا یہ عالم ہے کہ اقتدار کے ساڑھے تین برسوں کے بعد بھی پاکستان تحریک انصاف ملک میں مہنگائی اور بدترین معاشی بحران کی ذمہ داری سابق حکومتوں…

Read More

کنور محمد دلشاد سینٹ میں اکثریت کے باوجود بین الاقوامی ادارے کی بالادستی قبول کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے نظام حکومت کے ساتھ سنگین مذاق کیا ہے۔ سینٹ میں اپوزیشن اکثریت کے باوجود اپنے ذاتی مفادات کے پیش نظر حکومت کے ترمیمی بل منظور کرا کے صرف عوام کو دھوکہ دینے کیلئے چیئرمین سینٹ کے ڈائس کا گھیراؤ کرتی رہی۔ ترمیمی بل کے حق میں 43‘ مخالفت میں 42ووٹ اور خصوصی منصوبہ بندی کے تحت حسب روایت اپوزیشن کے 8سینیٹرز غیرحاضر ہوگئے۔ اپوزیشن کے کردار نے آئندہ الیکشن میں وزیراعظم کی کامیابی کیلئے راہ ہموار کردی ہے اور اپوزیشن کے نام…

Read More

سید سجاد حسین بخاری وزیراعلیٰ گزشتہ ساڑھے تین سال سے ملتان، ڈیرہ اور بہاولپور ڈویژن کیلئے گراں قدر خدمات انجام دے رہے ہیں بالخصوص ان کے اپنے آبائی علاقے، تحصیل اور ضلع ڈیرہ غازی خان کیلئے متعدد ترقیاتی منصوبے جاری ہیں اور ترقی کا رخ اب سرائیکی خطے کی طرف ہے مگر ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ کچھ قانونی اقدام بھی کرنے ضروری ہیں تاکہ آنے والی حکومت صوبے اور سیکرٹریٹ پر شب خون نہ مار سکے۔ قانونی نکات میں سب سے پہلے تو رولز اینڈ بزنس میں جو ترامیم کی ہیں اور کابینہ اس کی منظوری دے چکی ہے…

Read More

ڈاکٹر ممتاز حسین مونس ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے پاکستان کو دنیا کے کرپٹ ملکوں میں شامل کر کے ہمیں وہ آئینہ دکھایا ہے جس پر حکومت‘ اپوزیشن‘ بیورو کریٹ‘ صنعتکار‘ تاجر‘ اشرافیہ‘ عام شہری اور پوری قوم کو آپس میں ایک دوسرے پر الزامات لگانے کے بجائے کم از کم خود احتسابی ضرور کرنی چاہیے۔ مفکر پاکستان‘ علامہ محمد اقبال ؒ نے جس پاکستان کا خواب دیکھا اور عظیم قائد محمد علی جناحؒ نے جس کی تکمیل کے لیے مسلمانان ہند کو جھنجھوڑا‘ جو دو قومی نظریہ پیش کیا گیا اور پاکستان جیسے عظیم مملکت کے حصول کے لیے جن لاکھوں‘…

Read More

ڈاکٹرعبدالقادر مشتاق مولانا روم اپنی مثنوی میں لکھتے ہیں کہ نیک لوگوں کی صحبت تجھے نیک بنائے گی اور بد لوگوں کی صحبت بد۔ اس لئے کسی بھی انسان کی زندگی میں صحبت کا بڑا عمل دخل ہوتا ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت کی بدولت صحابہ کرام کو صحابہ ہونے کا اعزاز ملا۔ انہوں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت سے آداب سیکھے، تزکیہ نفس سیکھا، خاکساری سیکھی۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے نہ تو انہیں کوئی ادب آداب کی کتاب پڑھائی اور نہ ہی لمبی چوڑی تقاریر کیں۔ صرف صحبت دی اور صحبت…

Read More