Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • نیپرا نے 58ارب ڈالر کے 11 سالہ بجلی پیداوار و ترسیل پلان کی منظوری دیدی
    • 12ہزارغیر قانونی تارکین کو انکے ملک واپس بھیجا گیا:سعودی عرب
    • سندھ طاس معاہدے پر عالمی عدالت کا فیصلہ پاکستان کی کامیابی ہے: چینی اخبار
    • ابتدائی رپورٹ تیار کرکٹر امام الحق پر پابندی کا امکان
    • جنگ ستمبر کا 13 واں روز، پاکستانی فوج کا باؤ ریلوے سٹیشن پر قبضہ
    • غزہ میں نسل کشی اور اسرائیلی اے آئی نظام پر بنائی گئی ڈاکیومینٹری نے اسپیشل ایوارڈ جیت لیا
    • فضل الرحمن کبھی بی پی ٹی آئی سے نہیں ملیں گے: اختیارولی خان
    • انجینئرز ملکی دفاع سمیت تمام شعبوں میں ریڑھ کی ہڈی ہیں: گورنر سندھ
    • ایل نینو مزید شدت اختیار کرنے کا خدشہ
    • ایران اور عمان کا آبنائے ہرمز سے نئے بحری راستوں پر اتفاق
    • بلوچلستان میں کوئلہ کی زیریلی گیس بھرنے سے 3 مزدور جان بحق
    • ریاست مخالف بیانیہ’ بلوچستان کے 100 سرکاری ملازمین برطرف
    • محمود اچکزئی کی اختر مینگل سے ملاقات’ بلوچستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
    • آئی ایم ایف مشن کی رواں ماہ پاکستان آمد کی تاحال تصدیق نہیں ہوسکی
    • نادرا نے پیدائش، وفات اور شادی کے سرٹیفکیٹ گھر بیٹھے حاصل کرنیکی سہولت متعارف کرادی
    • پاکستان تحریک انصاف میانوالی کے سر گرم لیڈران اور کارکنان کے خلاف گھیرا تنگ
    • کروڑوں سال پرانے ڈائنا سور کے قدموں کے نشانات دریافت
    • آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز پر حملہ، ایک شخص جاں بحق،3زخمی
    • عراقی فورسز نے سعودی عرب میں پائپ لائن پر حملے میں استعمال مقام کا پتہ لگا لیا
    • جنوبی لبنان ‘ اسرائیلی فوج کی جنگ بندی کی خلاف ورزی،مخصوص اہداف کو نشانہ بنایا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    جناب وزیراعلیٰ پنجاب

    By Daily Khabrainفروری 3, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    سید سجاد حسین بخاری
    وزیراعلیٰ گزشتہ ساڑھے تین سال سے ملتان، ڈیرہ اور بہاولپور ڈویژن کیلئے گراں قدر خدمات انجام دے رہے ہیں بالخصوص ان کے اپنے آبائی علاقے، تحصیل اور ضلع ڈیرہ غازی خان کیلئے متعدد ترقیاتی منصوبے جاری ہیں اور ترقی کا رخ اب سرائیکی خطے کی طرف ہے مگر ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ کچھ قانونی اقدام بھی کرنے ضروری ہیں تاکہ آنے والی حکومت صوبے اور سیکرٹریٹ پر شب خون نہ مار سکے۔ قانونی نکات میں سب سے پہلے تو رولز اینڈ بزنس میں جو ترامیم کی ہیں اور کابینہ اس کی منظوری دے چکی ہے اب اسے صوبائی اسمبلی سے منظور کرایا جائے اور پھر چیف سیکرٹری پنجاب کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کا کہا جائے۔ دوسرا کام پنجاب کے 56 محکمہ جات ہیں جن میں سے صرف 16 محکمے اس نئے سیکرٹریٹ میں قائم ہوئے ہیں۔ باقی 40 محکموں کو بھی وہی قانونی حیثیت دی جائے جو 16 محکموں کو دی گئی ہے۔ بلڈنگز کا بہانہ بنانا دانش مندی نہیں ہے۔ بہتر ہے کہ وزیراعلیٰ اپنی موجودگی میں ان تمام محکموں کا نوٹیفکیشن جاری کرا دیں۔ مجھے وزیراعلیٰ کی نیت پر شک نہیں ہے اور نہ ہی ان کی محبت اور اپنائیت میں ہم کمی محسوس کرتے ہیں صرف ان کو بتانا مقصود ہے جتنے بھی ترقیاتی منصوبے ان کے دور میں شروع ہوئے ہیں۔ ان پر ڈبل شفٹ کے تحت 2022ء تک مکمل کرنے کا حکم دیں۔ بے شک ٹھیکیداروں کے لیے کیش اور اعلیٰ کارکردگی پر ایوارڈ سے ان کو نوازیں یہ کوئی مشکل کام نہیں ہیں جب فنڈز موجود ہیں اور اختیارات بھی وزیراعلیٰ کے ہیں تو پھر مدت چہ معنی۔ امید ہے اس نقطے پر وزیراعلیٰ ضرور غور فرمائیں گے۔ ہمیں انتہائی خوشی ہے کہ ڈیرہ غازی خان میں تاریخ ساز ترقیاتی منصوبے ہو رہے ہیں، ضرور ہوں مگر ملتان کو وزیراعلیٰ اپنا گھر تسلیم کرتے ہیں جس کا مبینہ ثبوت ان کی وزارت اعلیٰ کے دوران ان کا ملتان میں قیام ہے لہٰذا جس شدومد سے تونسہ اور ڈیرہ غازی خان میں کام ہو رہا ہے ملتان میں بھی وہی جذبہ اپنانا ضروری ہے۔ وزیراعلیٰ کے نوٹس میں ملتان کے میگا پراجیکٹس دینا انتہائی ضروری ہیں جن میں ملتان وہاڑی روڈ عذاب عظیم کی شکل اختیار کر چکی ہے۔ اسی طرح ہی لودھراں ملتان روڈ کی ایک سائیڈ کا منصوبہ بھی ابھی تک شروع نہیں ہو سکا۔ سیداں والا بائی پاس تا ہیڈ محمد والا روڈ کب شروع ہوگا؟
    ان تینوں منصوبوں کے ساتھ بہاولپور، لودھراں کوسکھرموٹروے سے ملاناضروری ہے تاکہ سفرمیں آسانی ہو۔ ملتان شہر کا سب سے بڑامسئلہ ٹریفک کا ہے۔ بوسن روڈ پر آپ کیلئے توٹریفک روک کرآسانی پیدا کی جاتی ہے مگرآپ کبھی پرائیویٹ گاڑی میں کسی وقت بوسن روڈ پر سفرکریں توحقیقت آشکارہوجائے گی۔ کینٹ سے غوث اعظم روڈ کو سیداں والے بائی پاس تک ڈبل کردیاجائے تاکہ ہائیکورٹ اورکینٹ کی ٹریفک بوسن روڈپر نہ آنے سے مقامی ٹریفک رواں دواں رہے۔
    اب بات صحت کے منصوبوں کی ہوجائے نشتر ہسپتال نمبر1میں ایک ہزار ڈاکٹروں کی کمی ہے۔ ایمرجنسی پرویزالٰہی یاشہبازشریف کے دور کی طرح فری میڈیسن روانی سے تقسیم نہیں کررہی۔ غریب لوگوں کوبڑی پریشانی ہے۔ نشترہسپتال میں آپ کی مہربانی سے پٹ سکین مشین توآچکی ہے مگر پروفیشنل عملہ نہیں ہے اس کمی سے ڈیڑھ ارب کی لاگت سے پٹ سکین کی افادیت نہیں ہوگی۔ نشترہسپتال میں کینسریونٹ پرزیادہ سے زیادہ توجہ دی جائے۔ نیویٹالوجی یونٹ2018ء سے مکمل ہوچکا ہے مگرعملہ نہ ہونے کی وجہ سے یہ یونٹ فعال نہیں ہوسکا۔ اس منصوبے کی فنڈنگ غیرملک نے کی تھی۔ اگر اس سال اسے فعال نہ کیاگیاتو بین الاقوامی ادارے آئندہ فنڈز نہیں دیں گے۔ اس یونٹ میں 195 رکنی سٹاف کیلئے ایس این ای آپ کی خدمت میں چار باربھجوائی جاچکی ہے۔ مگرابھی تک آپ کی طرف سے جواب ندارد۔ کیاوزیراعلیٰ صاحب آپ کے نوٹس میں یہ بات ہے کہ پورے جنوبی پنجاب میں پھیپھڑوں کیلئے ایک بھی ایکمومشین نہیں ہے اگر یہ مشین نشتر میں ہوتی تو ہمارے ڈاکٹر ودیگر میڈیکل سٹاف کے علاوہ کرونا سے دیگر اموات کم ہوتیں۔ نشترٹوکا آپ نے 2019ء میں سنگ بنیاد رکھا، دوسال میں چارارب کی لاگت سے مکمل کرناتھا مگرصدافسوس کہ یہ منصوبہ دوسال میں مکمل نہ ہوسکا جبکہ اس کی لاگت 4 ارب سے 9 ارب ہو چکی ہے اور وہ بھی نہ جانے کب مکمل ہو۔ملتان ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کیلئے نئی عمارت تومکمل ہو چکی ہے مگر ہسپتال کوچالوکرنے کی بجائے سیکرٹری ہیلتھ نے قبضہ کرکے اپنادفتر بنالیا ہے۔ اسی طرح کارڈیالوجی کے توسیع منصوبے کے 70کروڑ روپے چنددن قبل لیپس ہوگئے جبکہ آپ نے وعدہ کیاتھا کہ جنوبی پنجاب کے فندز کبھی واپس نہیں جائینگے اور اسی طرح پورے جنوبی پنجاب کیلئے بچوں کی سرجری کیلئے صرف ایک کارڈک سرجن ہے۔ وزیراعلیٰ آپ کو یہ جان کر یقینا دکھ ہوگا کہ ملتان شہر کا سیوریج کا کام گزشتہ دو سالوں سے مکمل نہیں ہوسکا۔ سوا تین ارب روپے کا ٹھیکہ ایک منظور نظر ٹھیکیدار کو دیا گیا ہے جو کام نہیں کر رہا، نتیجتاً نواب پور روڈ، چونگی نمبر14، ٹی بی اور فاروق پورہ کے رہائشی گزشتہ ایک سال سے بڑے کرب میں زندگی گزار رہے ہیں۔
    صاف پانی کیلئے گورنر پنجاب اور ملتان کے مخیرحضرات بڑی مہربانی کر رہے ہیں مگر ایک کام آپ کے کرنے کا ہے۔ ملتان شہر اور انڈسٹریل اسٹیٹ کے سیور کے پانی کو دریا اور نہروں میں نہ ڈالا جائے بلکہ دونوں جگہوں پر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگوائے جائیں۔
    اس کے علاوہ وزیراعلیٰ کے نوٹس میں یہ بھی دینا لازمی ہے کہ گزشتہ تین سال سے ڈسٹرکٹ جیل، لکڑمنڈی، لوہامارکیٹ، سبزی اور غلہ منڈیاں بس اورٹرک سٹینڈ کی منتقلی بھی ایک سوالیہ نشان ہے؟ آخری بات یہ ہے کہ تمام منصوبوں کوایمرجنسی بنیادوں پر مکمل کرایا جائے تاکہ تحریک انصاف کے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اپنے حلقوں میں جانے کے قابل ہوسکیں۔
    (کالم نگارقومی امورپرلکھتے ہیں)
    ٭……٭……٭

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      کیا یہ واقعی عوام دوست بجٹ ہے یا صرف اعداد و شمار کا کھیل؟

      فیفا ورلڈ کپ، 48 ٹیمیں ایک خواب

      عہدہ ختم تو اہمیت ختم

      تازہ ترین

      لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.