ڈاکٹر جام سجاد حسین اپنے بچوں کے لئے اعلیٰ تعلیم کا حصول سبھی والدین کا خواب ہوا کرتا ہے، اس خواب کی تکمیل میں صحیح اور معیاری ادارے کا انتخاب ہمیشہ سے انتہائی کٹھن مرحلہ رہا ہے، عمومی طور پر والدین اعلیٰ تعلیم کے اداروں سے ناواقف ہوتے ہیں جس کے سبب ان کے بچے معیاری زیور ِ تعلیم سے محروم رہتے ہیں۔پاکستان میں چیدہ چیدہ شخصیات ایسی ہیں جنہوں نے اعلیٰ تعلیم کے شعبہ میں گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں،ان میں پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمن اور پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام دین نمایاں ہیں، پروفیسر نظام کو پاکستان میں…
Author: Daily Khabrain
لیفٹیننٹ جنرل(ر)اشرف سلیم گزشتہ کالموں میں امن و امان کے ایک ستون یعنی پولیس میں ضروری اصلاحات کا ذکر تھا اور اب ہم آتے ہیں امن و امان اور انصاف کے دوسرے مگر سب سے اہم ستون کی طرف اور وہ ہے جوڈیشری یا عدلیہ جو کہ کسی بھی ملک کا پارلیمنٹ یا مقننہ کے بعد سب سے اہم ادارہ ہوتا ہے۔ عدلیہ کی اہمیت دوسری جنگ عظیم میں برطانوی وزیراعظم چرچل کے اس فقرے سے واضح ہو جاتی ہے جب اس نے ملک میں ہر چیز کی جرمنوں یا ہٹلر کے ہاتھوں تباہی پر لوگوں کی تشویش سن کر…
ملک منظور احمد پاکستان کو قیام پاکستان کے بعد سے ہی چند ایسے مسائل کا سامنا ہے،جن کے باعث اس ملک کی ترقی میں رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں اور یہ ملک حقیقی معنوں میں اپنی صلاحیتوں کا بروئے کار لا کر دنیا میں وہ مقام حاصل نہیں کر سکا ہے جس کا یہ حقدار تھا۔چند انہی مسائل میں سے ایک مسئلہ اس ملک کا نظام انصاف اور فوجداری قوانین ہیں۔اس ملک میں چاہے وہ سول کیس ہو یا پھر فوجداری مقدمہ۔کیسز تو ہو جاتے ہیں لیکن ان کے فیصلے نہیں ہو پاتے ہیں۔پولیس اور عدلیہ کا نظام اس طرح…
نیاز حسین لکھویرا کافی برس بیت گئے لاہور میں تعینات پویس کے ایک ڈی ایس پی مشتاق گجر نے لاہور کی ٹریفک کے حوالے سے ایک کتاب ترتیب دی۔ اس وقت سید گلزار مشہدی آئی جی پنجاب کے ڈائریکٹر تعلقات عامہ تھے۔ علم وادب سے ان کا گہرا تعلق تھا اس لیے ان کی خصوصی کاوش سے اس وقت کے آئی جی پنجاب چودھری سردار اور اس خاکسار نے مشتاق گجر کی اس کتاب کا پیش نقط اور دیپاچہ تحریر کیا۔ مصنف نے اس کتاب میں یہ تجویز پیش کی تھی کہ ٹریفک سے متعلق جتنے بھی محکمے ہیں ان…
خیر محمد بدھ گزشتہ روز سینٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کو بتایا گیا ہے کہ ملک میں بیروزگاری کی شرح 16 فیصد ہوگئی ہے اور 24 فیصد تعلیم یافتہ لوگ بے روزگار ہیں مجموعی تعداد میں 3 گنا ڈگری ہولڈرہیں۔ بے روزگاری اب ایک عالمی مسئلہ ہے پوری دنیا میں روزگار کا حصول ایک مسئلہ بنتا جا رہا ہے جہاں ساؤتھ افریقہ جیسے ملک بھی ہے۔جہاں دنیا میں سب سے زیادہ بے روزگاری تقریبا 35 فیصد ہے۔ وہاں قطر، بحرین اور ملاوی جیسے ممالک بھی ہیں جہاں بے روزگاری صفرہے۔ تاہم ہمارے ملک میں بے روزگاری کی…
خدا یار خان چنڑ ڈیڑھ دو ماہ پہلے میں نے پہلے بھی لکھا تھا کہ چینی بحران تو کچھ بھی نہیں، پاکستان میں یوریا کھاد کی قلت کا مسئلہ اٹھے گا تو سب کو پچھلے سارے بحران بھول جائیں گے۔ گورنمنٹ آف پاکستان کو پہلے ہی الرٹ کیا تھا اور کچھ تجاویز بھی پیش کی تھیں مگر اس پر حکومت کی نظر نہیں گئی۔ اگر حکومت ڈیڑھ دو ماہ پہلے اس طرف توجہ دیتی ہے تو شاید آج کسانوں کو اتنی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔ آج صورت حال یہ ہی کہ ان کی فصل تباہ ہو رہی ہے۔…
وزیر احمد جوگیزئی پاکستان میں تمام شعبے چاہے وہ تعلیم کے ہوں صحت کے ہوں یا پھر شعبہ عدل ہو جو کہ ہمارے ملک کا بڑا مسئلہ بھی ہے ہم نے کسی بھی شعبہ زندگی میں کوئی مناسب کام نہیں کیا ہے۔یا پھر صحیح طریقے سے کام کرنے کی کوشش نہیں کی گئی ہے۔عوام کیا چاہتے ہیں؟ عوام کی چند بنیادی ضروریات ہو تی ہیں عوام صرف امن اور سکون کی زندگی چاہتے ہیں اور کچھ نہیں اور عوام کو بہتر زندگی کے لیے سہولیات دینا ریاست کا کام ہو تا ہے لیکن ہمارے ملک میں عوام کے بنیادی مطالبات…
سید سجاد حسین بخاری سینٹ کا نام آتے ہی میرے ذہن میں وسیم سجاد سابق چیئرمین سینٹ کا نام آجاتا ہے۔ اُن کا دورانیہ 1988ء سے شروع ہوتا ہے اور 1999ء تک لگاتار چار بار وہ چیئرمین سینٹ رہے۔ ان کی بابت تفصیلات آئندہ، فی الحال جمعہ کے دن اکثریت کے باوجود اپوزیشن کی شکست کی اصل کہانی لیڈر اپوزیشن سینٹ کی زبانی سن لیں۔ جمعۃ المبارک 6:18 بجے شام سید یوسف رضا گیلانی نے فون کیا اور کہا کہ حکومت وقت نے میرے خلاف ایک گھناؤنی چال چلی ہے اور ”منی بل“ کی سینٹ سے منظوری کا سارا ملبہ…
محمد صغیر قمر مغلیہ سلطنت کے عروج کا زمانہ ایک سو چھیاسٹھ سال بنتا ہے۔باقی عرصہ باہم جنگ وجدل اور کھینچا تانی میں گزر گیا۔ اس دوران نہایت عظیم صلاحیتوں کے مالک چھ بادشاہ مغلیہ سلطنت کو نصیب ہوئے ان میں نصیر الدین محمد ہمایوں جب شیر شاہ سوری سے شکست کھاکردہلی واپس آ رہا تھا توراستے میں ایک دریا دریا عبور کرنے کے لیے اسے پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔بابر نے اپنے بیٹے کو تلوار چلانے میں تو ماہر بنا دیا تھا لیکن اسے تیرنا نہیں آتا تھا۔ شکست خوردہ ہمایوں یہاں پہنچ کر تذبذب کا شکار تھا کہ…
کامران گورائیہ کم وبیش دنیا کے تقریباً تمام جمہوری ممالک میں منتخب حکمران عوام کو براہ راست جواب دہ ہوتے ہیں اور اس کے لئے مختلف نوعیت کے ذرائع اور میڈیم استعمال کرتے ہیں۔ ہمارے ہاں بھی بہت سے مواقع آئے ہیں جب وزراء اعظم نے عوام سے خطاب کرنے اور ملک کو درپیش معاشی، سیاسی، خارجی اور اقتصادی امور پر قومی اتفاق رائے قائم کرنے کی روایت کو پروان چڑھایا، کئی بار جب حکمرانوں اور عوام کے درمیان خلیج بڑھنے لگتی ہے تو وزیراعظم قومی ٹیلی ویڑن پر آ کر عوام سے براہ راست مخاطب ہوتے اور درپیش چیلنجز،…