ملک منظور احمد تحریک انصاف اور وزیراعظم عمران خان کے عوام سے کیے گئے وعدوں میں سے ایک وعدہ ملک سے کرپشن کے خاتمے کا تھا۔ وزیر اعظم عمران خان نے عوام کو یقین دلایا تھا کہ انھوں نے 22 سال تک جد و جہد کی ہی ملک کو کرپشن سے پاک کرنے اور کرپٹ لوگوں کے خلاف کی ہے اور جیسے ہی وہ بر سر اقتدار آئیں گے ملک سے بڑی کرپشن کا خاتمہ 3ماہ کے اندر اندر کر دیا جائے گا اور یہی بات انہوں نے حالیہ دنوں میں بھی کی ہے کہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ…
Author: Daily Khabrain
میم سین بٹ لاہور کی ثقافت کے حوالے سے یونس ادیب کی ”میرا شہر لاہور“،طاہر لاہوری کی ”سوہنا شہر لاہور“ اورڈاکٹر اعجاز انور کی ”نئیں ریساں شہر لہور دیاں“ اہم کتابیں ہیں پہلے دونوں لکھاریوں نے اندرون شہر اور تیسرے لکھاری نے بیرون شہرکی ثقافت زیادہ بیان کی، اب لاہور کی ثقافت کے حوالے سے چوتھی اہم کتاب مسعود حیات کی ”لاہور جو میں نے دیکھا“ کے نام سے شائع ہوئی ہے جسے فیضان عباس نقوی المعروف لاہور کا کھوجی نے مصنف کی وفات کے بعد مسودہ ترتیب دے کر شائع کروایا ہے۔ کتاب کا انتساب ہی کسی کے نام…
انجینئر افتخار چودھری گزشتہ ہفتے پارٹی کے مرکزی ترجمانوں کی نشست میں بیٹھنے کا موقع ملا۔ میں وزیراعظم کا شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے عزت بخشی۔ پاس سے گزرے تو مسکرا کر پوچھا ”کیا حال ہے تمہارا“۔ قائد کا پوچھنا ہی میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ یقین کیجئے ایک دن پریشان تھا کہ جب سے اقتدار میں آئے ہیں، میں ان سے نہیں مل سکا، پتہ نہیں ہم ان کی یاد میں ہیں بھی نہیں۔ اللہ بھلا کرے عامر کیانی جس نے چار سال پہلے ملوایا تھا۔ ہر شخص کی اپنی ایک خواہش ہوتی ہے۔ میرے جیسے لاکھوں…
افضل عاجز جب میں بس میں داخل ہوا تو اس نے مجھے ایسے مخاطب کیا جیسے ہم ایک دوسرے کو بہت جانتے ہیں مگر حافظے پر زور دینے کے باوجود مجھے یاد نہیں آرہا تھا کہ ہم کب اور کہاں ملے ہیں۔ اسی گومگو کی کیفیت میں میں اپنی سیٹ پر بیٹھ گیا۔ اتفاق سے میری سیٹ بائیں جانب کی پہلی سیٹ تھی اور اس کے بالکل آگے اس کی سیٹ تھی۔ تھوڑی دیر بعد بس چلی تو اس نے مائیک پکڑتے ہوئے پہلے عربی میں سفر کی دُعا پڑھی پھر اُردو اور انگلش میں دورانِ سفر کچھ احتیاطی تدابیر…
شفقت اللہ مشتاق پنجاب بنیادی طور پر تین بڑے علاقوں پر مشتمل ہے۔ وسطی پنجاب،شمالی پنجاب اور جنوبی پنجاب۔ وسطی حصے میں پنجابی،شمالی حصے میں پوٹھوہاری اور جنوبی حصے میں سرائیکی زبانیں عام طور پربولی جاتی ہیں۔ معاشرت، ثقافت اور طرز زندگی میں بھی بڑا فرق ہے۔ ان ساری چیزوں کی ایک تاریخ ہے اور تاریخ راتوں رات قلمبند نہیں ہوجاتی۔ ارتقائی لحاظ سے اگر مذکورہ عوامل کا جائزہ لیا جائے تو اس میں کوئی غیر عقلی یا غیر فطری بات نظر نہیں آتی۔ جنوبی پنجاب کا مرکز ہمیشہ سے ہی ملتان رہا ہے اور 712ء میں محمد بن قاسم…
ملک منظور احمد بلدیاتی انتخابات کا دور دورہ ہے،سندھ کو چھوڑ کر ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات مارچ سے مئی تک ہونے جا رہے ہیں، خیبرپختونخوا میں پہلے مرحلے میں کچھ اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ہو چکے ہیں، جبکہ دوسرے مرحلے کی تیاری جاری ہے۔ پنجاب میں پہلے مرحلے میں چار ڈویژنز میں انتخابات کرانے کا فیصلہ ہوا ہے، جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میٹرو پولیٹن کی سو یونین کونسلز کے اور میئر کے الیکشن اکٹھے ہونے ہیں۔ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں بیو کرو کریسی کبھی بھی بلدیاتی نظام کو پھلتا پھولتا ہو ا نہیں دیکھ سکی یہی…
مریم ارشد کوئی بھی موسم ہو مری کا رومان اور جادو سر چڑھ کر بولتا ہے۔موسمِ گرما میں فضا میں رچی چناروں اور چیڑ کی خوشبو دل موہ لیا کرتی ہے۔ ستمبر کے مہینے میں مری کے آسمان کے رنگوں کی چھب ہی نرالی ہوتی ہے۔ یکا یک بادلوں کے چھا جانے سے آسمانی رنگ لاجوردی اور گلابی چادر اوڑھ لیتا ہے۔ اگر یہ کہا جائے کہ مری کا آسمان گرگٹ کی طرح رنگ بدلتا ہے تو بے جا نہ ہو گا۔ مری پنجاب کا وہ سیاحتی پُرفضا پہاڑی مقام ہے جو ہر خاص و عام کی پہنچ میں ہے۔…
عبدالباسط خان پاکستان میں ایک طویل عرصے کے بعد صوبائی دارالحکومت لاہور کے ایک مشہور اور مصروف بازار انارکلی میں دہشت گردی کی واردات ہوئی جس میں تین سے زائد افراد شہید اور درجنوں افراد زخمی ہوئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق میڈیا نے اس دھماکے کو سلنڈر دھماکے سے منسوب کیا مگر بعد ازاں سکیورٹی اداروں کی مشاورت اور تصدیق کے بعد پلانٹڈ ڈیوائس کے ذریعے جس کی شدت ایک اور ڈیڑھ کلو گرام بتائی گئی اس بات کا اعلان کیا گیا۔ دھماکہ ایک بج کر چالیس منٹ پر ہوا اور پورے پاکستان میں خوف و فکر کی لہر دوڑ…
عابد کمالوی سیاسی سرگرمیوں کی جگالی بہت ہو چکی اور گزشتہ تقریباً 74سالوں کے دوران ہم نے سیاست کے نتیجے میں کیا کیا دُکھ اٹھائے، قوم کو کن مشکل مراحل سے گزرنا پڑا، کتنے حادثے اور سانحات غلط سیاسی فیصلوں کی وجہ سے تاریخ پاکستان کا حصہ بنے ایک طویل داستان ہے۔ اس لیے اب ہمارے تجزیہ نگاروں، کالم نویسوں، تاریخ دانوں، شاعروں اور ادیبوں کو وہ کچھ لکھنا چاہیے جو پاکستان کے 22 کروڑ سے زائد عوام کو ایک قوم بنانے میں معاون ومددگار ثابت ہو سکے۔ مجھے دُکھ ہوتا ہے یہ دیکھ کر جب پاکستان کی قومی اسمبلی…
جاوید کاہلوں جب سے عمران خان نے ہوش سنبھالی ہے وہ ایک بھرپور پبلک لائف گزار رہے ہیں۔ ان کی زندگی کا پہلا حصہ اور پبلک لائف کرکٹ کی دنیا کیا ایک ٹاپ انٹرنیشنل سٹار ہونے کے بل بوتے پر اسے ملی۔ دوسرا اور چھوٹا حصہ وہ تھا جب انہوں نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی اور اپنی مرحومہ والدہ کے نام پر ایک سٹیٹ آف آرٹ کینسر ہسپتال بنانے کیلئے اسے فنڈ ریزنگ کیلئے پاکستان کے علاوہ بھی دنیا کے بیشتر ممالک کا سفر اختیار کرنا پڑا۔ ان کی پبلک لائف کا موجودہ بھرپور عہد تب شروع ہوا جب انہوں…