سید سجاد حسین بخاری سرد موسم میں سیاست بہت گرم ہے۔ اپوزیشن اور حکومت ایک دوسرے کیخلاف ایوان کے اندر اور باہر صف ِآراء ہوچکے ہیں۔ تحریک ِعدم اعتماد‘ لانگ مارچ‘ نوازشریف کی واپسی‘ برطانیہ کی حکومت سے معاہدہ‘ مائنس عمران‘ چاروں شریف مائنس‘ رانا شمیم کیس‘ شہبازشریف وحمزہ شہباز کو عنقریب سزا‘ فارن فنڈنگ کیس کا عنقریب فیصلہ‘ 27فروری اور 23مارچ کو لانگ مارچ‘ ٹریکٹر ٹرالی کسان مارچ‘ آرمی چیف کی مدت ِملازمت میں توسیع اور صدارتی نظام ان موضوعات نے خشک اور سرد موسم میں بھی ایوانوں کو گرمایا ہوا ہے۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ کچھ ہونے…
Author: Daily Khabrain
مریم ارشد کوئی بھی موسم ہو مری کا رومان اور جادو سر چڑھ کر بولتا ہے۔موسمِ گرما میں فضا میں رچی چناروں اور چیڑ کی خوشبو دل موہ لیا کرتی ہے۔ ستمبر کے مہینے میں مری کے آسمان کے رنگوں کی چھب ہی نرالی ہوتی ہے۔ یکا یک بادلوں کے چھا جانے سے آسمانی رنگ لاجوردی اور گلابی چادر اوڑھ لیتا ہے۔ اگر یہ کہا جائے کہ مری کا آسمان گرگٹ کی طرح رنگ بدلتا ہے تو بے جا نہ ہو گا۔ مری پنجاب کا وہ سیاحتی پُرفضا پہاڑی مقام ہے جو ہر خاص و عام کی پہنچ میں ہے۔…
ڈاکٹرعبدالقادر مشتاق آج کے دور میں انسان بہت مشکلات میں گھرا ہوا ہے۔ اندرونی اور بیرونی بے چینی نے اس کا جینا محال کیا ہوا ہے۔ بے چینی سے اضطراب میں اضافہ ہوتا ہے۔ اضطراب بڑھتا ہے تو انسان کوحسد کی بیماری لگ جاتی ہے۔ اس بیماری کی جڑیں آہستہ آہستہ پورے جسم کو اپنی گرفت میں لے لیتی ہیں اور انسان کو ناکارہ کر دیتی ہیں۔ ناکارہ چیزوں کو اٹھا کر کچرے میں پھینک دیا جاتا ہے۔ ہمارے آج کے معاشرے میں زیادہ تر لوگ حسد زدہ ہیں، اس لئے ناکارہ ہیں اور معاشرے میں غلاظت کا باعث بن…
ڈاکٹر ممتاز حسین مونس سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی سینٹ میں دھواں دھار تقریر کے بعد وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی تمام اپوزیشن جماعتوں کو سنجیدگی سے باقاعدہ قانون سازی کی دعوت نے امید کی نئی کرن پیدا کر دی۔ گزشتہ انتخابات سے قبل جنوبی پنجاب صوبے کی باز گشت بڑی تیزی سے سنائی دی گئی اور جنوبی پنجاب کے عوام کی نبض پر تحریک انصاف نے بالکل صحیح انداز میں ہاتھ رکھا اور اس وقت کے پارلیمنٹرین کا ایک بڑا وسیب اتحاد گروپ وجود میں آیا جس نے مخدوم خسرو بختیار کی قیادت میں ناصرف تحریک…
وزیر احمد جوگیزئی ہمارے ملک میں گزشتہ 74سال کے دوران ہر قسم کی حکومت دیکھی گئی ہے۔ صدارتی طرز کی حکومت ہو یا پھر پارلیمانی طرز کی حکومت ہو پاکستان میں سب تجربات کیے جاچکے ہیں بلکہ پاکستان میں تو صدارتی اور پارلیمانی حکومتوں کا ملغوبہ بھی رہا ہے۔ صدارتی اور پارلیمانی حکومتوں کا یہ ملغوبہ پاکستان کی ایجاد ہے۔ اس میں ایسا بھی ہوا ہے کہ صدر اور وزیراعظم دونوں ایک ہی میز پر بیٹھ کر ایک ہی میٹنگ کی سربراہی کرر رہے تھے۔ یہ بھی ہوچکا ہے۔ دیکھنے اور سمجھنے کی بات ہے کہ صدارتی اور پارلیمانی فرق…
ملک منظور احمد کروناکی پانچویں لہردنیاکے بہت سارے ممالک کوعدم تحفظ، معاشی مشکلات‘ لاک ڈاؤن جیسی پابندیوں میں بے بس کرتی نہ صرف پاکستان میں داخل ہوچکی ہے بلکہ مختصرعرصے میں بے لگام ہوکر ہسپتالوں میں بستروں کی تعداد، قرنطینہ کی سہولتوں اور بعض دوسرے حوالوں سے چیلنج محسوس ہورہی ہے۔ اگر پاکستانی قوم نے عزم وہمت کے ساتھ کرونا سے بچاؤ کو ملحوظ رکھتے ہوئے اپنی بیرونی سرگرمیاں انتہائی ضروری مصروفیات، حکومتی سطح، فلاحی تنظیموں اور مخیر افراد کی سطح پر بیروزگاری سمیت مشکلات کے شکار خاندانوں کی اعانت کا سلسلہ منظم انداز میں جاری رکھا تو کوئی وجہ…
ڈاکٹر شاہد رشیدبٹ مہنگائی کی شرح جو کہ پہلے ہی ہفتہ وار بنیادوں پر 22فیصد سے تجاوز کر گئی ہے،میں مزید اضافے کا امکان ہے۔یہ سوال بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ آخر حکومت کو 6ماہ کے بعد ہی منی بجٹ پیش کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی ہے؟ اس کا سوال کا جواب کافی آسان ہے اور وہ یہ ہے کہ آئی ایم ایف سے قرض کی اگلی قسط لینے کے لیے حکومت کو ان کی شرائط ماننا پڑ رہی ہیں اور حکومت کے لیے اس وقت آئی ایم ایف کی شرائط پر قرضہ لینا اس لیے ضروری ہے…
طلال اشتیاق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی زیر قیادت پاکستان تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جس نے بہت تھوڑے عرصے میں گزشتہ 70 سالوں سے تباہ حال اداروں کا قبلہ درست کرنے اور ماضی کی مفلوج الحال معیشت کو استحکام دینے کیلئے سنجیدہ اور مخلصانہ اقدامات ا ٹھائے ہیں۔ صوبہ پنجاب اورکے پی کے میں تحریک انصاف کی حکومت ہے اس سلسلے میں متعدد اصلاحاتی اقدامات کئے جاچکے ہیں جبکہ صوبہ پنجاب کی ترقی کے لئے کیئے گئے اقدامات اپنی مثال آپ ہیں۔ باشعور عوام کے تعاون سے نہ صرف صوبہ پنجاب بلکہ پورا ملک ترقی اور خوشحالی کی…
محبوب عالم محبوب 2021ء کی بات ہے۔ عیدالفطر کے موقع پر پاکستانی اور ہندوستانی مسلم عورتوں کی تصاویر اور سیلفیاں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہوئیں تھیں۔ ہندوستان کے مرد (جن کی اکثریت ذہنی طور پر بیمار ہے۔) میدان میں آئے تھے۔ انہوں نے ان سیلفیوں اور تصاویر پر ایسے نازیبا الفاظ میں تبصرے کئے تھے جس سے ہندوستانی ہندو معاشرے کی ذہنی گراوٹ مزید واضح ہوئی۔ بات یہیں ختم نہیں ہوئی تھی بلکہ ان تصاویر کو یو ٹیوب چینل پر نشر کیا گیا جہاں ایک مرتبہ پھر ان تصاویر پہ نازیبا تبصرے کئے گئے۔ حتی کہ اس وڈیو کو…
کرنل (ر) عادل اختر بیسوی صدی کے آغاز میں ہندوستان میں سیاسی بیداری بڑھی تو آزادی کی تحریکوں کا آغاز ہوا اس زمانے میں کراچی کے رہنے والے ایک نوجوان وکیل محمدعلی جناح نے اپنے سیاسی سفرکا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے اپنے سفر کا آغاز کانگرس سے کیا وہ ایک غیر متعصب انسان تھے۔ انہیں ہندومسلم اتحاد کا سفیر کہا گیا لیکن طویل عرصہ سیاست کرنے کے بعد انہوں نے محسوس کیا کہ ہندوبہت تنگ نظر اور متعصب ہیں۔ ان کے دل میں دوسری قوموں کیلئے کوئی گنجائش نہیں ہندوستان میں رہنے والی دوسری قوموں کو وہ کسی صورت…