ڈاکٹر محمدممتاز مونس ریاست ماں کا درجہ رکھتی ہے اس لیے ماں نے ہی تمام بچوں کو پالنا ہوتا ہے اور ان کا خیال رکھنا ہوتا ہے لیکن بد قسمتی سے پاکستان میں ایسا فرسودہ نظام بنا دیا گیا کہ حالات کسی کے بھی کنٹرول میں آنے کا نام نہیں لیتے۔ وزیر اعظم عمران خان کے دعوے اور وعدے اپنی جگہ لیکن مجموعی طور پر ناقدین ان کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ مسئلے کا حل نکالنا ہو تو کوئی بڑی بات نہیں ہوتی لیکن اگر اختلاف برائے اختلاف رکھنا ہو تو پھر مسائل ہیں کہ تھمنے…
Author: Daily Khabrain
شاہدبخاری 20نومبر 1984ء کو فیض صاحب اس جہانِ فانی سے انتقال کرگئے۔ سلیمہ ہاشمی اور منیزہ ہاشمی کے علاوہ نقش فریادی دست ِصباء، زنداں نامہ، دست تہہ ِسنگ سر وادی سینا، شام شہریاراں، میرے دل میرے مسافر، میزان (تنقیدی مضامین) صلیبیں میرے دریچے میں (خطوط) متاعِ لوح وقلم ہمارے قومی ثقافت، مہ وسال آشنائی، سفرنامہ کیوبا اپنے پیچھے چھوڑ گئے ہیں۔ ”نقش فریادی“ سے پتہ چلتا ہے کہ آپ کی شاعری کا آغاز بھی عام شعراء کی طرح خالص رومانی وعشقیہ شاعری سے ہوا۔ اس کی نظم وغزل دونوں میں صرف شخصی محبت کی کسک اور چوٹ ملتی ہے: راتوں…
لیفٹیننٹ جنرل(ر)اشرف سلیم سیاست یا سیاسی نظام ایک وسیع معانی رکھنے والی اصطلاح یا اصطلاحات ہیں۔ سیاست کسی بھی ملک یا معاشرے کو نہ صرف بناتی ہے بلکہ اس کی ترقی اور استحکام میں سیاست کا نمایاں کردار ہوتاْہے۔سیاست جہاں بڑے ملکی معاملات کا احاطہ کرتی اور ان کو چلاتی ہے وہیں وہ درمیانے اور چھوٹے معاملات پر بھی اثر انداز ہوتی ہے۔ ملکی نظام کو چلانے اور ان کے استحکام کیلئے سیاسی ادارے وجود میں لائے جاتے ہیں جن میں سیاسی پارٹیاں، الیکشن کمشن، پارلیمنٹ جو ایک یا دو ایوانوں پر مشتمل ہو سکتی ہے، حکومت کا مکمل نظام،…
سید سجاد حسین بخاری گزشتہ چند دنوں میں ملک بھر میں سیاسی بھونچال آیا ہوا تھا۔ اپوزیشن متحد ہوگئی تھی۔ دوسری طرف حکومت کی طرف سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس معطل کرنے کے بعد یہ تاثر قائم کیا گیا کہ حکومتی اتحادیوں نے عمران خان کا ساتھ چھوڑ دیا ہے۔ اس بابت (ق) لیگ کے سربراہ پرویزالٰہی نے کہا کہ ساڑھے تین سال سے ہم حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں مگر حکومت ہمارا ساتھ نہیں دے رہی۔ ایم کیو ایم، جی ڈی اے اور بلوچستان عوامی پارٹی نے بھی عمران خان کو حمایت سے انکار کردیا تھا۔ پی ڈی…
سجادوریا افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے پاکستان کے دورے کے دوران سیاسی و عسکری قیادت کے ساتھ ساتھ میڈیا کے لوگوں سے بھی ملاقاتیں کیں، میرا مشاہدہ ہے کہ جب سے طالبان حکومت قائم ہوئی ہے، وہ محتاط، ذمہ دار اور دانشمندانہ طرزِ عمل اختیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، انہوں نے عام معافی کا اعلان کیابلکہ عمل بھی کیا، انسانی حقوق کا خیال رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں، خواتین کے حقوق کو بھی کسی حد تک نرمی کے ساتھ دیکھ رہے ہیں۔ اپنے سیاسی مخالفین کو بھی معاف کر چکے ہیں بلکہ تحفظ فراہم…
میم سین بٹ کتاب کے ساتھ ہمارا لڑکپن میں ہی تعلق پیدا ہوگیا تھا بچپن میں بچوں کی کہانیاں پڑھنے سے ابتدا کی تھی اور لڑکپن میں پہلے بچوں کے ناول پڑھنا شروع کئے اور پھر بڑوں کے ناول، افسانے اور سوانح عمریاں وغیرہ پڑھنا شروع کردی تھیں بعدازاں خود بھی کتابیں لکھنا شروع کردی تھیں ہماری پہلی کتاب ”سرکا پہلوان“ (طنزومزاح) 2002 ء میں طہٰ پبلی کیشنز کے تحت شائع ہوئی تھی دوسری کتاب ”نواز شریف۔وزارت عظمیٰ سے جلاوطنی تک، تیسری کتاب ”لاہور۔ شہر بے مثال“ 2012ء میں شائع ہوئی تھی۔ حاصل عمر یہی چندکتابیں ہیں غافر نفع تھا…
رانامحبوب ا ختر جون ایلیا اور محترمہ زاہدہ حنا کی بیٹی فینانہ فرنام کی ایک تحریر وائرل ہوئی ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خاں کے بڑے سرائیکی شاعر سعید اختر کی موت کا غم تازہ تھا کہ ابرار احمد جیسے عمدہ شاعر اور دوست کی جدائی نے لرزا دیا۔ اس کے بعد وسیب کے ایک سوجھل آدمی محمود نظامی چل بسے۔ اداسی کے موسم میں فینانہ کی تحریر نے ایسی قیامت ڈھائی کہ ہم دوستوں کی موت کی دہشت سے آنکھیں چرا کر جون ایلیا کی وحشت کی کہانی کرتے ہیں۔ "آج ابو کی انیسویں برسی ہے دنیا اور ان کے مداحوں…
سیدتابش الوری عوام اور حکومت دو نوں کیلئے ایک انتہائی اہم سنگین اور خوفناک مسئلہ ہے جس نے تمام دوسرے آلام و مصائب کو پس پشت ڈال دیا ہے اور سفید پوش اور غریب طبقوں پر بے ہوشی و بد حواسی طاری کردی ہے حکومت بھی بظاہر کچھ کم پریشان نہیں کیونکہ اس کیلئے بھی گرانی ہی سب سے بڑی حزب اختلاف اور سب سے بڑا چیلنج بن کر رہ گئی ہے۔ بے بس عوام کی دہائی چیخ پکار اور آہ و فغاں اتنی فلک شگاف ہونے لگی ہے کہ حکمرانوں پر بجا طور پر گھبراہٹ طاری ہونے لگی ہے…
شفقت اللہ مشتاق میں نے بطور طالبعلم اردو کے تقریباً سارے شاعر پڑھے ہیں اور جو میرے ہمعصر ہیں ان کو تو سنا بھی ہے اور ان سب کی شاعری کو سمجھنے کی کوشش بھی کی ہے۔ کوشش میں شاید پوری طرح تو میں کامیاب نہیں ہو سکا لیکن یہ ہے کہ مذکورہ مطالعہ کے بعد میرا پختہ خیال ہے کہ اردو کی دنیا میں مرزا اسد اللہ خاں غالب کے بعد علمی لحاظ سے سب سے مستندشاعر علامہ محمد اقبال ہیں۔ شاید میری یہ بات دیگر شاعر دل کو لگا جائیں گے کیونکہ شاعر حضرات بڑے ہی حساس ہوتے…
اسرار ایوب عیسائیوں کا مذہبی عقیدہ یہ تھا کہ سورج زمین کے گرد گھومتا ہے جبکہ دوبین بنانے والے سائنسدان گلیلیو کا نظریہ یہ تھاکہ زمین سورج کے گرد گھومتی ہے۔اس ”جرم“ کی سزا یہ ملی کہ انہیں عدالت کے روبرو اپنے نظریے سے سبکدوش ہونے کا حکم دیا گیا۔کہتے ہیں کہ عظیم اطالوی سائنسدان نے یہ تو کہہ دیا کہ میں اقرار کرتا ہوں کہ زمین سورج کے گرد نہیں گھومتی لیکن اسکے ساتھ ہی زمین کی طرف دیکھا اور نرمی سے سرگوشی کی کہ”یہ تو اب بھی گھوم رہی ہے“۔ گلیلیو کا واقعہ کالم کے آغاز میں کیوں…