Author: Daily Khabrain

سلمیٰ اعوان میرے پیارے وزیر اعظم Seeds of Hope کے دنوں والی سرگرمیوں کے بعد میں آج ایک بار پھر تمہیں دیکھ رہی ہوں۔یہ اکادمی ادبیات اسلام آباد کا فیض احمد فیض ہال ہے۔جہاں 4نومبر کی اس سہ پہر جو لوگ موجود ہیں۔انہیں قسموں اور خانوں میں بانٹوں تو پہلے نمبر پر70 ستر سال سے اوپر میری طرح کے لوگوں کی ایک بھاری اکثریت ہے۔ دوسرے نمبر پر 50سے اوپر کی اقلیت نظر آتی ہے۔ بیس سے اوپر کے ٹانواں ٹانواں دانے بھی کہیں کہیں جلوہ دکھا جاتے ہیں۔پاکستان بھر سے آنے والے یہ اہل قلم یہاں ایوان اعزاز کی…

مزید پڑھیں

عبدالستار خان ہر جماعت‘ ہر سیاستدان کا حتمی ہدف لوگوں سے ووٹ لینا ہوتا ہے۔ اگر کوئی سیاسی جماعت اپوزیشن میں ہو تو وہ لوگوں کی توجہ ان باتوں میں لگانے میں مصروف ہو جاتی ہے جس سے حکمران جماعت سے لوگ بیزار ہو جائیں اور انتخابات میں حکمران جماعت کو ووٹ نہ دیں۔ اسی طرح حکمران جماعت کی کوشش رہتی ہے کہ وہ لوگوں کیلئے کوئی ایسا کام کر جائیں جس سے اگلے انتخابات میں لوگ انہیں پھر ووٹ دینے پر مجبور ہو جائیں۔ پاکستان کی اس کی تازہ مثال وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب ہے جس…

مزید پڑھیں

محمد صغیر قمر کئی مہینے گزر گئے،ادھرمیرے دفتر کے بالکل سامنے برسوں سے نصب عمار شہید کی یاد گار پھر سے تعمیر کے مرحلے میں ہے۔ دفتر کی بالکونی میں کھڑے ہوکر آج میں نے کارکل کے اس شہید کو بے طرح یاد کیا۔برسہا برس گزر گئے۔ اس کا جسد ِخاکی کارگل کی کسی برفیلی چوٹی پر رہ گئی۔ راولپنڈی میں چکلالہ اسکیم تھری کا چوک اس کے نام کر دیا گیا جہاں اب ایک میگا پراجیکٹ جاری ہے اور میرے عزیزکیپٹن کے نام سے ایک خوبصورت یادگار جلو گر ہورہی ہے۔اگرچہ اس جگہ کانام پہلے سے ”عمار شہید چوک“…

مزید پڑھیں

ڈاکٹر محمدممتاز مونس ملک کے ممتاز صنعت کار، سابق سینیٹر اور اشرف شوگر ملز بہاول پور کے بانی چودھری محمد اشرف (مرحوم) اپنے عہد میں ہنر کی پختگی، خیال کی استواری اور تہذیب کی پاسداری کی زندہ مثال سمجھے جاتے تھے۔ ان کی پیدائش 1926ء میں منڈی بہاالدین کے نواحی علاقے چیلیانوالہ میں ہوئی۔ آپ کے والد چودھری خان محمدصاحب زراعت کے شعبے سے وابستہ تھے۔ چودھری محمد اشرف (مرحوم)کا بچپن اور لڑکپن ان کے آبائی علاقے میں ہی گزرا اور انہوں نے ابتدائی تعلیم بھی وہاں سے ہی حاصل کی۔ ان کی شخصیت میں قدرت نے کچھ خاص کرنے…

مزید پڑھیں

سید سجاد حسین بخاری میرے پاس معیشت کو سدھارنے کیلئے ایک ماہر ٹیم موجود ہے جس نے گزشتہ 2سال سے پاکستانی معیشت کے کمزور پہلو پر کام شروع کردیا ہے اور جب ہم اقتدار میں آئیں گے تو پاکستانی معیشت کا دُنیا کی بڑی معیشتوں میں شمار ہوگا۔ آپ دیکھیں گے کہ ہم آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کو خداحافظ کہیں گے۔ ایک کروڑ بیروزگاروں کو نوکریاں اور 50لاکھ بے گھر افراد کو گھر بناکر دیں گے۔ نئے پاکستان میں پوری دُنیا سے لوگ آکر ملازمتیں کریں گے۔ سب کا احتساب ہوگا جس کی شروعات میری ذات سے ہوگی۔…

مزید پڑھیں

رانا زاہد اقبال پاکستان کی معیشت خطرات میں گھرتی چلی جا رہی ہے، روپے کی قدر میں کمی، معیشت کی شرح نمو، ٹیکسوں کی وصولی، بچتوں وسرمایہ کاری کی شرحیں، برآمدات، غذائی قلت، بیروزگاری اور غربت کی صورتحال گزشتہ برسوں اور خطے کے دوسرے ممالک کے مقابلے میں خراب ہوتی چلی جا رہی ہے۔ افراطِ زر، مہنگائی اور ملک پر قرضوں کا بوجھ ناقابلِ برداشت حد تک بڑھ چکا ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ عنقریب بہتری کے آثار بھی نظر نہیں آرہے ہیں کیونکہ گزشتہ روز وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پٹرولیم کی مد میں ٹیکس ریونیو میں…

مزید پڑھیں

حنا سبزواری ہیرا کسی گندی نالی میں گر جائے اور اسے صاف کرنے کے لیے نالی میں پڑے ہوئے اس پر پانی ڈالے تو منوں کے حساب سے پانی ڈالنے پر بھی وہ صاف نہ ہوگا۔ اس کے برعکس اس نالی سے نکال کر صرف ایک گھونٹ پانی سے دھویا جائے تو اس میں اصل نکھار آجائے گا یہی مثال انسان کی ہے۔ انسان دنیا کی گندگی میں اس قدر گھل مل چکا ہے کہ اب اس پر کوئی اثر نہیں لیکن اگر اسے یہاں سے نکال کر چند روز کیلئے خالص دینی ماحول سے ایمان اور بہترین انسان کی…

مزید پڑھیں

اشتیاق ارمڑ موسمیاتی تبدیلی پوری دنیا میں ہو رہی ہے جس کیلئے جہاں دنیا میں ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جارہا ہے وہاں پاکستان میں خاص طور پر حکمران جماعت تحریک انصاف نے پہلے خیبرپختونخوا میں ایک ارب درخت لگانے کا اعلان کیا اور 20 کروڑ سے زائد پودے بھی لگائے گئے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع سمیت ضم شدہ اضلاع میں بھی لگائے گئے۔ یہ سلسلہ جاری ہے جس سے ہماری آنے والی نسلوں کو بھی فائدہ ہوگا۔ خیبرپختونخوا میں ایک ارب درخت لگانے کے منصوبہ کے تحت محکمہ جنگلات خیبر پختونخوا نے 2019-20ء اور 2020-21ء 2سالوں میں بے حد…

مزید پڑھیں

ملک منظور احمد حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان بالآخر معاہدہ طے پا گیا ہے اور مظاہرین کی جانب سے سٹرکیں خالی کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے اور اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں معمولات زندگی کا سلسلہ بحال ہونا شروع ہوگیا ہے لیکن اس معاہدے کے بعد سوالات کا جواب ملنے کے کے بجائے مزید سوالات کھڑے ہوگئے ہیں۔ حکومت کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ معاہدے کی تفصیلات وقت آنے پر عوام کے سامنے رکھی جا ئیں گی جبکہ اپوزیشن کا مؤقف ہے کہ کسی بھی معاہدے کی…

مزید پڑھیں

عبدالباسط خان پاکستانی سیاستدان کسی بھی ملکی مسئلے پر بے صبری سے بیان داغنے میں شہرت رکھتے ہیں۔ ویسے تو بے صبری ہماری قوم میں بدرجہ اُتم موجود ہے اور ہم لوگ شارٹ کٹ طریقے سے کامیابی حاصل کرنے میں ہاٹ فیروٹ ہیں لیکن عوامی سطح پر بے صبری جو ہر آدمی آج سڑکوں پر دیکھ سکتا ہے اور ہم لوگ بلا تمیز چھوٹے بڑے، امیر وغریب جس ڈھٹائی سے موٹرسائیکل، کاریں، بسیں چلاتے ہیں اور کسی کارٹون فلم کی مانند نظر آتے ہیں مگر سیاسی قیادت دانشوروں اور تجربہ کار لوگوں پر مشتمل ہوتی ہے اور انہیں عام آدمی…

مزید پڑھیں