ڈاکٹرعبدالقادر مشتاق قرآن کریم کہتا ہے کہ خدا سے ڈرو، تقویٰ اختیار کرو اور سچے لوگوں کے ساتھ مل جاو۔ کائنات کا مالک اور اقتدار کا مرکز و محور خدا کی ذات ہے۔ اس کو مالک ماننا اور اس کے آگے سربسجود ہو کر گناہوں پر معافی کا طلبگار ہونا اور اس کی نعمتوں پر اس کا شکرگزار ہونا ہی اصل میں مذہب ربانی ہے۔ دل میں خوف خدا کو بیدار رکھنا اور گناہوں سے بچنا ہی تقویٰ ہے۔ انا وہ بیماری ہے جو براہ راست دل پر حملہ کرتی ہے۔ دنیاوی بودوباش اور واہ واہ کا کلچر اس بیماری…
Author: Daily Khabrain
محمد صغیر قمر دل کی دنیا زیر و زبر ہے۔کچھ برس یوں ہی گزر گئے آج مکہ المکرمہ یاد آیا اور بے پناہ یاد آیا۔میرے اور مکہ المکرمہ کے درمیان کئی برس ہوئے ”حاضری“ کا پروانہ کھڑا ہے۔جب بھی مکہ المکرمہ گیا اس کی سنگلاخ زمینوں میں انجان راہوں پر بچھڑے لمحے تلاش کرتا،اپنے زخموں کو کریدتا اور تازہ کرتا۔آخری بار میں مکہ شہر سے باہر وہ گھاٹی تلاش کرتا رہا۔ جہاں آل یاسر کی مصیبتوں نے چشم فلک کو نم ناک کر دیا تھا۔ دعوت اسلامی کے وہی پر آشوب دن تھے جب مکہ کی فضا میں ہر جانب…
ڈاکٹر شاہد رشیدبٹ پاکستان تیزی سے بیلنس آف پیمنٹ کے بحران کی طرف بڑھ رہا ہے حکومت کو اس حوالے سے تیزی سے اور سنجیدہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے بصورت دیگر ایک مرتبہ پھر عالمی اداروں کے سامنے ہاتھ پھیلانے پڑیں گے۔پاکستان کو اپنی برآمدات میں ہنگامی بنیادوں پر تیز رفتار اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔اور برآمدات بڑھانے کے لیے پاکستان کو اپنی مینو فیکچرنگ بڑھانے کی ضرورت ہے۔پاکستان کی ہمیشہ یہی کوشش ہو تی ہے کہ امریکہ اور یورپ کو اپنی برآمدات میں اضافہ کیا جائے لیکن امریکہ اور یور پ امیر اور ترقی یافتہ ہیں۔ان ممالک کی…
وزیر احمد جوگیزئی ہمیں قائد اعظم کا پاکستان چاہیے اور قائد اعظم کا پاکستان قائد اعظم کی زندگی کے اختتام کے ساتھ ہی بھلا دیا گیا۔اور اس کے بعد ہم نے ہر قسم کے نعرے بلند کیے ہر قسم کی آ وازیں اٹھیں گوکہ ان آوازوں میں دم تھا لیکن آوازیں بلند کرنے والے شاید بے دم ہو گئے،میں یہاں پر ہر نعرے کی تفصیل میں تو نہیں جاؤ ں گا لیکن،بس یہ ہی کہوں گا کہ ہر نعرہ بس نعرہ رہ گیا۔اور پھر ہمیں سمجھ ہی نہیں آئی اور پاکستان ایسی افرا تفری میں دو لخت ہو گیا۔اور جو…
ملک منظور احمد کہاجاتاہے کہ جومشکل وقت میں مددکرے وہی انسان کاسچادوست ہواکرتاہے، اچھے وقتوں میں توسب ہی ساتھ ہواکرتے ہیں۔ ویسے تویہ مثال انسانوں کے آپس کے تعلقات کے حوالے سے دی جاتی ہے لیکن کچھ قوموں کے درمیان بھی ایسے ہی تعلقات پائے جاتے ہیں کہ ان پربھی یہ کہاوت بالکل فٹ آتی ہے۔ پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان پاکستان بننے سے لیکرآج تک پاکستان اور سعودی عرب دونوں ممالک کے درمیان ایک خاص رشتہ پایاجاتا ہے۔ دونوں ممالک نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کی مددکی ہے اور کبھی ایک دوسرے کوتنہانہیں چھوڑا۔ سعودی عرب نے…
حیات عبداللہ عقیدتوں کے حقیقی تقاضوں سے گریز پائی، مَحبّتوں کے اصل حُسن سے رُوگردانی اور چاہتوں کے سندر جذبوں سے کروٹیں بدل کر اپنے خود ساختہ تقاضوں پر مُصر ہو جانا اور اسے ہی دنیا و آخرت میں کامیابی سمجھ لینے کی رُتیں معلوم نہیں کہاں سے آ نکلی ہیں؟ جب ہم نے اپنی ساری مَحبّتیں محمد عربیؐ کے قدموں میں ڈھیر کر دی ہیں تو پھر ان بے کراں چاہتوں کے اظہار کے اسلوب، ان بے پایاں عقیدتوں کے اقرار کے تمام اطوار بھی اسی ذات ذی قدر سے سیکھنے چاہییں کہ آخر کس طرح حضرت محمدؐ نے…
انجینئر افتخار چودھری مجھے وہ زمانہ یاد آ گیا جب میں لاہور کے کالج آف ٹیکنالوجی کی طلبہ یونین کا نائب صدر تھا اور اسی کالج میں اسلامی جمعیت طلبہ کا ناظم بھی تھا۔ یہ 1974 کے دن تھے وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو ملک کے وزیر اعظم تھے ان دنوں کالجوں میں امریکہ کے خلاف نعرے بازی عام تھی۔ بھٹو صاحب امریکہ جا رہے تھے ادھر ہم نے اعلان کر دیا کہ کالج میں احتجاجی مظاہرہ ہو گا اور یہ بھی اعلان ہوا کہ امریکی پرچم کو آگ لگائی جائے گی۔ ہو سکتا ہے یہ کام ہو جاتا رات…
خیر محمد بدھ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اپنی وفات سے قبل ایک خط میں یہ شکایت کی تھی کہ انہیں اپنی قوم سے انصاف نہیں ملا۔ اس طرح گزشتہ روز الجزیرہ ٹی وی چینل پر صبح کی نشریات میں شیخوپورہ سے مظہر فاروق نامی شخص کا انٹرویو نشر ہواجس میں اس نے بتایا کہ وہ 21 سال موت کی کال کوٹھڑی میں بند رہا ہے۔ ہر روز آپ کچہری میں جائیں تو بچے، بوڑھے، جوان سب ہی یہ کہتے ہوئے ملیں گے کہ وہ سالہاسال سے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں لیکن ابھی تک حصول انصاف میں…
سجادوریا راجہ علی اعجاز پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے بہترین،تجربہ کار اور مستعد و متحرک افسر ہیں۔ انتہائی تعلیم یافتہ اور وسیع المطالعہ شخصیت ہیں، ان کا مدلل اور دھیمہ انداز گفتگو ان کی شخصیت کو اور بھی دلکش بناتا ہے۔وہ ایک خالص کییریئر ڈپلومیٹ ہیں۔راجہ علی اعجاز سعودی عرب کے دارالحکومت ’ریاض‘ میں پاکستان کے سفیر بھی رہے ہیں،انہوں نے جنوری ۲۰۱۹ء میں سفارتخانہ پاکستان کا بحیثیت سفیر چارج سنبھالا۔ سفارت کے میدان میں وسیع تجربہ رہا ہے،ریاض میں سفیر ِ پاکستان بننے سے پہلے وہ نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل کے طور پر کام کر رہے تھے۔انہوں…
لیفٹیننٹ جنرل(ر)اشرف سلیم بے ایمانی، کام چوری اور ہڈ حرامی زیر بحث تینوں خصوصیات بنیادی طور پر نہائیت ہی منفی اقدار اور رویہ اور کردار کی غماز ہیں۔ یہ اقدار شخصی طور پر یا اجتماعی طور پر معاشرے یا کسی گروپ یا کسی قسم کے قومی انحطاط کی علامت بھی ہو سکتی ہیں۔ یہ اقدار انفرادی حیثیت میں یا اجتماعی مرض کے طور پر پر بھی پائی جا سکتی ہیں۔ترقی یافتہ اقوام یا معاشرے کافی حد تک ان منفی اقدار کو اپنے اجتماعی کردار سے زیر نگوں کر لیتے ہیں مگر ایسے ممالک اور معاشروں میں اجتماعیت اور انفرادی ذمہ…