Author: Daily Khabrain

سید سجاد حسین بخاری گزشتہ20دنوں میں ملک بھر میں خطرناک حد تک قیاس آرائیاں ہوتی رہیں جس سے نہ صرف سیاسی بلکہ معاشی طور پر بھی اربوں روپے کا نقصان ہوا۔ ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کا معاملہ تھا جس کے لئے ایک مخصوص قسم کا طریقہ کار ہے جسے اپنانا ضروری ہوتا ہے اور اس کیلئے 20دن لگ گئے۔ ماضی میں پہلے فائل ورک مکمل کرکے وزیراعظم آفس کو بھیجا جاتا تھا پھر ملاقات میں اس پر اتفاق رائے قائم کرکے آئی ایس پی آر سے اعلان کروایاجاتا تھا مگر اس دفعہ فائل ورک بعد میں اور…

مزید پڑھیں

عارف بہار آئی ایس آئی کی سربراہی کے سوال پر سول ملٹری کشمکش کے آثار کیا پیدا ہوئے کہ امریکی ناظم الامور انجلاایگلرنے اچانک حزب اختلاف کی جماعتوں کے ساتھ براہ راست رابطے شروع کر دئیے۔امریکی ناظم الامور نے لاہور میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف،مریم نواز کے ساتھ ساتھ چوہدری پرویز الٰہی سے بھی ملاقات کی اور بتایا گیا کہ امریکی ناظم الامور نے ان راہنماوں کے ساتھ خطے کے معاملات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔امریکی سفارت کاروں کا پاکستانی سیاست میں سرگرم ہو کر کردار ادا کرنا یا اپنی موجودگی کا احساس دلانا…

مزید پڑھیں

زیان تعمیر 16اکتوبر2021 کو تقریباً آدھی رات کے وقت پاکستان نیوی کے اینٹی سب میرین ہوائی جہازوں میں سے ایک نے پانی میں ایک مبہم سی شہ کا سراغ لگایا۔ پاکستانی فوج کے ترجمان کے مطابق اس رات وہ ہوائی جہاز اپنی معمول کے گشت پر تھا۔ اس مہم سے نشان شہ کا تعاقب کیا گیا اور اسے ہوائی جہاز پر موجود مختلف سنسرز سے دیکھا گیا۔ ایکٹو،پیسوو اور بصری تلاش نے یہ بات واضح کر دی کہ یہ ایک بھارتی کلویری کلاس آبدوز ہے۔ بحری زبان میں آبدوز کو دیکھ کر پہچان لینے کو certain submarine contact یا عرف…

مزید پڑھیں

نجیب الدین اویسی آج میں جو کالم لکھ رہا ہوں مجھے خدشہ ہے جب میں 2023ء میں اپنی پارٹی ٹکٹ کے حصول کیلئے بورڈ کے سامنے انٹرویو دینے جاؤں گا تو بہت سے عمائدین مسلم لیگ اراکین بورڈ کے سامنے صدائے احتجاج بلند کریں گے۔ اس باغی کو ہر گز ٹکٹ نہ دیا جائے۔ اس کا قلم ہمیشہ زہر اگلتا رہتا ہے۔کوئی مرد مومن اس وقت یہ نہیں کہے گا یہ ہمیشہ سچ لکھتا تھا۔ اس کا مقصد پارٹی میں اصلاح احوال ہوتا تھا۔خیر مجھے اس کی پرواہ نہیں۔ میں ایک راسخ العقیدہ مسلمان ہوں میرا ایمانِ کامل ہے عزت…

مزید پڑھیں

ڈاکٹر محمدممتاز مونس شاکر شجاع آبادی کو اس عہد کا اقبال کہا جائے تو غلط نہ ہو گا کیونکہ اس پائے کا الحامی شاعر اس عہد میں شاید کوئی اور نہ ہو جس نے غریب مفلس مزدور محنت کش مظلوم اور دکھوں کے ماروں کی اس انداز میں بے باکی سے ترجمانی کی ہواس کی مثال نہیں ملتی۔ شاکر شجاع آبادی کا ایک مشہور زمانہ سرائیکی قطع ہے کہ میکوں میڈا ڈکھ میکوں تیڈا ڈکھ میکوں ھر مظلوم انسان داڈکھ جتھاں ظلم دی بھاہ پئی بلدی ھے میکوں روھی چولستان دا ڈکھ جتھاں کوئی انصاف دا ناں کائنی میکوں پورے…

مزید پڑھیں

طارق ملک قارئین کرام حکومت پاکستان، پاکستانی عوام پر یکم نومبر سے نیا پٹرولیم مصنوعات بم گرانے کی تیاریاں کر رہی ہے پٹرولیم مصنوعات پر9 روپے فی لٹر تک اضافہ متوقع ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کی شرح میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے جس سے سب سے زیادہ وہ دو کروڑ افراد جو سطح غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں اور وہ 50 لاکھ لوگ جو بے روزگار ہیں سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ ان کی زندگی روز بروز مشکل ہو رہی ہے اور ان کے لئے روح اور جسم کا…

مزید پڑھیں

کامران گورائیہ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر حمزہ شہباز کی پنجاب کی سیاست میں فیصلہ کن سیاست اور قربانیوں کی لازوال داستان کا احاطہ کرنا کم وبیش نا ممکن ہے۔ حمزہ شہباز نے پارٹی قائد میاں نوازشریف کی ہدایات پر ہمیشہ لبیک کہا اور قائد کی توقعات سے کہیں آگے بڑھ کر نتائج دیئے۔ چند روز قبل بھی جب مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف پارٹی کے ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ سطح کے اجلاسوں سے تسلسل کے ساتھ مخاطب رہے۔ حمزہ شہباز نے جنوبی پنجاب کے مشکل ترین محاذ پر کام…

مزید پڑھیں

علی سخن ور ”بنگلہ دیش ایک جہادستان بن چکا ہے۔ وہاں کے مدرسے بنیاد پرستو ں کی تربیت گاہ ہیں اور وزیراعظم بنگلہ دیش حسینہ واجد مذہبی انتہا پسندی کو اپنے سیاسی عزائم کی تکمیل میں استعمال کر رہی ہیں۔بدھ مت اور ہندومت کے پیروکار وہاں تیسرے درجے کے شہری شمار ہوتے ہیں۔اور گذرتے وقت کے ساتھ ہندوؤں کے خلاف تیزی سے بڑھتی ہوئی نفرت کسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ دکھائی دیتی ہے۔“ ان زہریلے خیالات کا اظہار ابھی حال ہی میں ملعون زمانہ تسلیمہ نسرین نے اپنی ایک تحریر میں کیا جو بھارتی روزنامے ’دی ہندو‘ میں ۱۹،…

مزید پڑھیں

حکمران سیاست کی زبان میں اپنے مخالفین کو Opposition کہتے ہی اس لئے ہیں کہ وہ حکومت کی مخالف اور ناقد ہوتی ہے۔اگر مخالفت میں نرمی برتی جائے تو اسے فرینڈلی اپوزیشن کہتے ہیں۔پاکستان میں ماضی میں فرینڈلی اپوزیشن کی جاتی رہی۔گزشتہ دور حکومت میں وزیراعظم نواز شریف کے مقابل پیپلزپارٹی کے سید خورشید شاہ کا اپوزیشن لیڈر بننا، اسی طرح سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے دور میں مولانا فضل الرحمان کا قائد حزب اختلاف رہنا فرینڈلی اپوزیشن کی مثالیں ہیں۔ تاہم گزشتہ دور حکومت میں ہی عمران خان نے اپوزیشن لیڈر نہ ہوتے بھی مسلم لیگ ن کی…

مزید پڑھیں

کرنل (ر) عادل اختر ایک عالمی تنظیم کا نام ہے ورلڈ جسٹس اینڈ رول آف لاء۔ اس تنظیم نے دنیا کے 139 ممالک میں ایک سروے کرایا ہے جس میں انصاف، امن و امان، کرپشن، بنیادی انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے۔ نہایت افسوس کے ساتھ ہم اس سروے کا خلاصہ آپ کے سامنے پیش کرتے ہیں۔ 139 ممالک میں سے پاکستان کا نمبر 130 ہے۔ سیکورٹی کے معاملات پر پاکستان دنیا کے بدترین ممالک میں شامل ہے یعنی پاکستانی شہری بہت غیر محفوظ ہیں۔ کرپشن کے معاملات میں دیکھا جاتا ہے کہ سرکاری فنڈز میں کس…

مزید پڑھیں