Author: Daily Khabrain

اسرار ایوب ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر ایئر مارشل اصغر خان صاحب(مرحوم) کا ایک انٹرویو یاد آگیا، اُن سے پوچھا گیا کہ آپ اتنے بااصول اور سچے ہیں تو سیاست میں مقبول کیوں نہیں ہوئے؟جواب میں اصغرخان صاحب نے یہ دلچسپ سوال کیا کہ میں مقبول نہیں ہوا تو کون ہوا، ”بابائے قوم“ جنہیں شدید علالت کی حالت میں کراچی لایا گیا تو ایئر پورٹ پر ایک ایسی ایمبولنس بھیجی گئی جو راستے میں ہی خراب ہو گئی، یا لیاقت علی خان جنہیں عین جلسے میں قتل کر دیا گیا اور قاتل تاحال نہیں مل سکا، یا”قائدِ ملت“ کے…

Read More

وزیر احمد جوگیزئی پاکستان کا ایک عجیب المیہ ہے اور یہ المیہ شروع سے ہی چلا آرہا ہے کہ ہم اپنے قومی ہیروز کو زندگی میں زیرو کر دیتے ہیں،ہمارے قومی ہیروز دوران زندگی زیرو ہو تے تو نہیں ہیں لیکن اس کو ہم خود ان کو زبر دستی زیرو کر دیتے ہیں بلکہ زیرو کرنے کے لیے پورا زور لگاتے ہیں۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان صاحب مرحوم ہر طرح سے ایک بہت ہی بڑے انسان تھے۔جیسا کہ شاعر نے کہا ہے کہ ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پر روتی ہے بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدہ…

Read More

علامہ محمد الیاس عطار قادری صحرائے عرب میں ایک قافلہ اپنی منزل کی طرف رواں دواں تھا‘ اثنائے راہ (یعنی راستے میں) پانی ختم ہو گیا، قافلے والے شدت پیاس سے بے تاب ہو گئے اور موت ان کے سروں پر منڈلانے لگی کہ کرم ہو گیا یعنی اچانک دونوں جہاں کے فریاد رس میٹھے میٹھے مصطفیؐ ان کی امداد کیلئے تشریف لے آئے۔ اہل قافلہ کی جان میں جان آ گئی! سرکارؐ نے فرمایا ”وہ سامنے جو ٹیلہ ہے اسکے پیچھے ایک سانڈنی سوار سیاہ فام حبشی غلام گزر رہا ہے۔ اسکے پاس ایک مشکیزہ ہے‘ اسے سانڈنی سمیت…

Read More

نگہت لغاری کائنات بھر میں پھیلی بے سکونی اور انتشار نے مجھے اتنا بے سکون کر دیا ہے کہ مَیں اپنی سوچ بچار کے میز پر چاروں آسمانی کتابوں کو سامنے رکھے کوئی حل تلاش کرنے کی کوشش میں لگی ہوئی ہوں۔ مجھے اپنی کم علمی، کم مائیگی اور کمزوری کا پورا پورا احساس ہے اور مجھے یہ بھی علم ہے کہ مَیں اس نصاب کو پوری لگن، ایمانداری اور محنت سے پڑھنے کے باوجود بھی کامیاب نہیں ہو سکتی اور نہ ہی کوئی حل نکال لینے کا دعویٰ کر سکتی ہوں لیکن مَیں ضرور کوشش کروں گی کہ اِن…

Read More

خدا یار خان چنڑ پاک چین اقتصادی راہداری (China-Pakistan Economic Corridor) یعنی سی پیک ایک بہت بڑا تجارتی منصوبہ ہے جس کا مقصد جنوب مغربی پاکستان سے چین کے شمال مغربی خود مختار علاقے سنکیانگ تک گوادر بندرگاہ، ریلوے اور موٹروے کے ذریعے تیل اور گیس کی کم وقت میں ترسیل کرنا ہے۔سی پیک کا راستہ چین کے سنکیانگ سے ہوتا ہوا گلگت بلتستان میں پھر خیبرپختونخواہ کے مانسہرہ ایبٹ آباد سے گزرتا ہوا سیدھا بلوچستان میں داخل ہوتا ہے جہاں سے براستہ سڑک گوادر کی گہرے سمندر کی حامل بندرگاہ میں داخل ہوتا ہے۔ 20 اپریل 2015کو چینی صدر…

Read More

لیفٹیننٹ جنرل(ر)اشرف سلیم الیکٹرانک میڈیا کے اس دور میں خبر کا مقام تو نہ صرف برقرار ہے بلکہ تیزتر کی اس دوڑ میں پرنٹ میڈیا کی اہمیت کچھ لوگوں خاص طور پر ہمارے اربن یا شہری علاقوں میں قدرے کم ہوئی ہے۔ مگر خبر، آڈیا اور فکروعمل کے لئے پرنٹ میڈیا آج بھی زیادہ با اعتبار اور پسندیدہ ہے۔ خاص طور پر ہمارے دیہاتی اور قدرے کم ترقی یافتہ علاقوں میں آج اخبار ایک ممتاز اہمیت رکھتی ہے۔ آج بھی وہاں بڑے چھوٹے نہ صرف اخبار کا روزانہ صبح انتظار کرتے ہیں بلکہ یہی اخبار ان کے خیالات اور پرسیپشن…

Read More

ملک منظور احمد ویسے تو دنیا میں ایسی بڑی بڑی شخصیات آتی ہیں جو کہ اپنے فن اور صلاحیتوں کے بل پوتے پر دنیا میں بہت نام کماتی ہیں اور لوگوں سے محبت سمیٹتی ہیں لیکن کچھ شخصیات ایسی ہو تی ہیں جو کہ ملکوں اور قوموں بلکہ اگر کہا جائے کہ دنیا کی تاریخ کا دھارا موڑ دیتی ہیں تو غلط نہ ہو گا۔یہ ایسی شخصیات ہوتی ہیں جن کی خدمات ملکوں اور قوموں کے عروج اور زوال کا فیصلہ کرتی ہیں اور ایسی ہی ایک شخصیت ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تھی۔ انھوں نے بلا شبہ بر صغیر کی…

Read More

خدا یار خان چنڑ پاک چین اقتصادی راہداری (China-Pakistan Economic Corridor) یعنی سی پیک ایک بہت بڑا تجارتی منصوبہ ہے جس کا مقصد جنوب مغربی پاکستان سے چین کے شمال مغربی خود مختار علاقے سنکیانگ تک گوادر بندرگاہ، ریلوے اور موٹروے کے ذریعے تیل اور گیس کی کم وقت میں ترسیل کرنا ہے۔سی پیک کا راستہ چین کے سنکیانگ سے ہوتا ہوا گلگت بلتستان میں پھر خیبرپختونخواہ کے مانسہرہ ایبٹ آباد سے گزرتا ہوا سیدھا بلوچستان میں داخل ہوتا ہے جہاں سے براستہ سڑک گوادر کی گہرے سمندر کی حامل بندرگاہ میں داخل ہوتا ہے۔ 20 اپریل 2015کو چینی صدر…

Read More

ڈاکٹر شاہد رشیدبٹ پاکستان کی درآمدات ایک بار پھر قابو سے باہر ہو رہی ہیں اور اندازوں کے بر عکس توقع کی جا رہی ہے کہ رواں برس پاکستان کی درآمدات 75ارب ڈالر سے بھی تجاوز کر سکتی ہیں۔یہ پاکستان کے لیے یقینا ایک تشویش ناک صورتحال ہے اور اگر میں یہ کہوں کہ پاکستان کی معیشت ایک بار اوور ہیٹ کررہی ہے تو یہ غلط نہیں ہو گا۔پاکستان ایک بار پھر بیلنس آف پیمنٹ بحران کی جانب بڑھ رہا ہے جو کہ نہایت ہی بد قسمتی کی بات ہے۔میں اس حوالے سے پاکستان کی درآمدی اشیا ء کی فہرست…

Read More

اعجاز الحق اللہ رب العالمین! نوحہ پڑھوں یا مرثیہ لکھوں، قبلہ ڈاکٹر عبد القدیر خان کے انتقال کی خبر نے اندر سے توڑ کر رکھ دیاہے۔ اپنے والد گرامی صدر جنرل محمد ضیاء الحق شہید کے بعد مجھے اپنی والدہ ماجدہ کے انتقال نے توڑ دیا تھا اور اب ڈاکٹر صاحب کی موت کا صدمہ سہنا پڑا ہے۔ یا اللہ مجھے اور پاکستانی قوم کو ایک بار پھر ڈاکٹر صاحب جیسا نعم البدل عطا فرما، آمین۔ یہ لکھتے ہوئے کلیجہ منہ کو آتا ہے کہ محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان فانی دنیا سے رخصت ہوگئے، ہمارا ایمان ہے کہ موت…

Read More