سید سجاد حسین بخاری گزشتہ چند دنوں میں پاک فوج اور وزیراعظم کے درمیان ایک خلیج پیدا کرنے کی کوشش کی گئی جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ پوری دنیا میں جگ ہنسائی ہوئی پاکستانی میڈیا اور دانشور گزشتہ ساڑھے تین سالوں سے فوج اور حکومت ایک صفحے پر ہیں کے گیت گارہے تھے اور اپوزیشن عمران خان کو سلیکٹڈ کا طعنہ دے رہی تھی پھر یکایک ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کو متنازعہ کس نے اور کیوں بنایا؟ جبکہ تعیناتی سے قبل پاک فوج کے سربراہ اور وزیراعظم کے درمیان فوج میں کی جانے والی تعیناتیوں پر…
Author: Daily Khabrain
روہیل اکبر مصطفی ؐجان رحمت پہ لاکھوں سلام۔شمع بزم ہدایت پہ لاکھوں سلام حکومت نے یکم ربیع الاول سے 12 ربیع الاول تک عشرہ شان رحمت اللعالمین ؐمنانے کا اعلان کیا ہے۔ پنجاب کے 36 اضلاع میں عشرہ شان رحمت اللعالمینؐ کے تحت تقریبات ہوں گی۔ شان رحمت اللعالمین ؐبیان کرنے کا حق ادا کرنے کیلئے نہ کوئی قلم ہے اورنہ کوئی زبان۔ نبی آخرالزماں حضرت محمد کی تعریف وتوصیف بیان کرنابہت بڑا اعزاز اور انعام ہے انسان تو انسان، فرشتے بھی نبی کریمؐ پردرودوسلام بھیجتے ہیں اور تا ابد بھیجتے رہیں گے ہر مسلمان حضرت محمدؐکی شان بیان کرنا…
ڈاکٹرناہید بانو انسانی تاریخ کا جائزہ لیا جائے تو زیادہ تر اموات کی وجہ بھوک اور قحط ہے۔ مزید تفصیل میں جانے سے دنیا میں خوراک کی کمی یا لاکھوں افراد کی بھوک کا سبب پودوں یا فصلوں کی بیماریاں ہیں۔ سب سے زیادہ تباہی 1845ء کی دہائی میں آئرش آلو کا قحط تھا۔ اس قحط کے اختتام پر انسانی آبادی 8 بلین سے 5 بلین رہ گئی تھی۔ تقریباً 2 بلین کے قریب افراد بیماری یا قحط کی وجہ سے موت کا شکار ہوئے اور باقی ایک بڑی تعداد شمالی امریکہ یا یورپ کی طرف ہجرت کر گئی۔ اسکے…
سلیم قیصر انسانی زندگی بے ثباتی اور بے یقینی کے کہر میں لپٹی ایک ایسے سفر کی داستان ہے جس کے بارے میں کوئی کچھ نہیں جانتا کہ اگلے موڑ پر کون سا منظر یوں اچانک کہرے کی چادر سر سے ہٹاتے ہوئے آنکھوں کے آگے آپ کو حیران کردے، سفر کی سمت بدل دے منزل کی جانب جاتے وجود کو سُن کردے اور آس پاس کا سارا منظر ایک دم ساکت و جامد کردے۔ گزشتہ سے پیوستہ برس کرۂ ارض پر یوں ایک دم اور اچانک جنم لینے والے کرونا نام کے وائرس کا قصہ بھی کچھ یوں ہی…
اکرام سہگل قارئین!میرے گزشتہ کالم جنوبی ایشیا کاایک ادھورا خواب کادوسرا حصہ ملاحظہ کیجئے۔ خلیجِ بنگال کے گرد جہاز رانی اور بحری سفر کی تاریخ بہت پرانی ہے۔ 1498میں پرتگالیوں نے برصغیر کے مغربی کنارے کو فتح کرلیا تھا۔ اس کے بعد 1511 میں میلاکا پر تسلط جمانے کے بعد انہوں نے کیپ آف کومرن میں سرگرمیوں کا آغاز کیا۔ بنگال میں پرتگیزیوں کی نجی تجارت کا آغاز کئی اسباب سے تھا۔ اس میں جرائم کی صورت میں قانونی کارروائی سے استثنی، اپنے ممالک میں سخت گیر مذہبی عدالتوں سے فرار، دولت سمیٹنے اور ریاست کی جانب سے ملنے والی…
عبدالباسط خان ڈاکٹر عبدالقدیر خان چلے گئے، وہ ایک ہیرو تھے، ہیرو رہیں گے، قوم اُن کو محسنِ پاکستان کے نام سے جانتی ہے۔ انہوں نے پاکستان کو ایٹمی ٹیکنالوجی فراہم کی اور پاکستان کو ناقابل تسخیر بنا دیا۔ آج اگر پاکستان ہندوستان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کھڑا ہے تو وہ صرف اور صرف ڈاکٹر اے کیو خان کی بدولت جب 1974ء میں ہندوستان نے ایٹمی دھماکہ کیا تو اس محب وطن پاکستانی کی نیندیں اُڑ گئیں اور اس نے پکا عہد کر لیا کہ وہ ہندوستان کو ایسا جواب دے گا کہ اس کی آئندہ نسلیں بھی…
2018 کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے مرکز‘ پنجاب‘ خیبرپختونخوا میں اکثریت حاصل کرکے حکومت بنائی‘ انتخابات کے 3 مہینے قبل ”جنوبی پنجاب محاذ“ کے کچھ اراکین جوکہ اس وقت کی حکمران جماعت مسلم لیگ ن میں شامل تھے‘ اسے چھوڑ کر ایک نیا اتحاد قائم کیا جس کا مقصد ”جنوبی پنجاب“ کے صوبے کی تحریک کو فعال کرنا‘ خانیوال سے لیکر صادق آباد تک مشتمل اس خطے کے پسماندہ علاقوں جہاں سے وہ جیتتے آئے ہیں‘ کی ترقی کے لئے ترقیاتی فنڈحاصل کرنا اور ایک پریشر گروپ بنانا جو آنے والی ہر حکومت پر جنوبی پنجاب…
پاکستان تحریک انصاف کے کارکن اپنے قائد اور وزیراعظم پاکستان عمران خان سے بجا شکوہ کرتے ہیں کہ خان صاحب!ہم مسلم لیگ ن کے متوالوں اور پیپلز پارٹی کے جیالوں سمیت اپوزیشن جماعتوں کے ہر طعنے اور ہر سیاسی و غیر سیاسی وار کا منہ توڑ جواب دے سکتے ہیں لیکن جب ایک عام پاکستانی ریاست مدینہ کی دہائی دیتے ہوئے ہم سے بیروزگار اور بھوکا ہونے کی بات کرتا ہے تو ہمارے پاس اس کی مایوس آنکھوں میں موجود کسی سوال کا کوئی جواب نہیں ہوتا۔ پاکستان میں غربت اپنے نوکیلے دانت ہر دم تیز کئے رکھتی ہے اور…
خضر کلاسرا بہاولپور مبارک ہو۔آپ صحافت کی دنیا میں ایک بڑے سیٹ اپ کا حصہ یوں بن گئے ہیں کہ آپ کی دھرتی کے فرزند ضیا شاہد صاحب کے بیٹے چیف ایڈیٹر روزنامہ خبریں،امتنا ن شاہد نے لاہور سے آکر اپنی دھرتی بہاولپور کو صحافت کی دنیا میں قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے روزنامہ خبریں کی بہاول پور سے اشاعت کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بات ریکارڈ پہ ہے کہ جناب ضیا شاہد،صحافت کی دنیا میں اعلیٰ مقام پر پہنچنے پر بہاول پور کی محبتوں اور اس کو درپیش مسائل کو کبھی نہیں بھولے تھے،اور نہ ان کے…
طارق ملک قارئین کرام! میں اپنے پچھلے کالموں میں تفصیل سے ذکر کر چکا ہوں کہ کس طرح پاکستان میں 1970ء سے لے کر آج تک اپوزیشن جماعتوں نے الیکشن کا رزلٹ قبول نہیں کیا اور اس دوران میں پاکستان حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان میدان جنگ بنا رہا ہے ملک ترقی کی بجائے تنزلی کی طرف جا رہا ہے۔ ہمارے ساتھ اور ہم سے بعد میں آزاد ہونے والے ملک ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہو چکے ہیں۔ الیکشنوں میں پری پول رگنگ کی وجہ سے عوام الناس کی الیکشن میں دلچسپی کم سے کم ہو…