ملک منظور احمد پاکستان تحریک انصاف ملک میں بلا امتیاز احتساب کا نعرہ لے کر اقتدار میں آئی تھی،وعدے تو خیر انھوں نے عوام سے اور بھی بہت سے کیے تھے لیکن بہر حال مرکزی وعدہ ملک میں کرپشن کے خاتمے اور طاقت ور اشرافیہ کے احتساب کا تھا۔خود وزیر اعظم عمران خان اور تحریک انصاف کے کئی مرکزی رہنما کئی بار یہ بات مختلف مواقع پر کر چکے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کا بنیادی ایجنڈا احتساب ہی ہے لیکن اگر حکومت کے گزشتہ تین سالہ دور اقتدار پر نظر دوڑائی جائے تو ہمیں معلوم ہو تا ہے کہ…
Author: Daily Khabrain
کراچی(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما ڈاکٹرعامر لیاقت نے کہاہے کہ جن وزیروں اور مشیروں کے نام پنڈورا پیپر میں آئے ہیں وہ تاحال پاکستان چلارہے ہیں، انہیں کیوں نہیں ہٹایا جا رہا،اگر نام آنا کافی نہیں ہے تو پھر نوازشریف کے ساتھ جو ہوا وہ کیوں ہوا، تحریک انصاف کو ان لوگوں نے ووٹ دیا ہے جو کرپشن کے خلاف ہیں،وہ قلم کے آدمی تھے لیکن دوستوں نے ان کے ہاتھ میں بندوق تھمادی،اگر انہوں نے استعفے کی وجہ بتادی تو پورا پاکستان دہل جائے گا۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹرعامرلیاقت نے کہاکہ تحریک انصاف کراچی میں عمران…
لاہور (خبر نگار) مسجد وزیر خان میں شوٹنگ اور ویڈیو بنانے کے معاملے پر اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید پر فرد جرم عائد کے لیے تاریخ مقرر کردی گئی۔لاہور کی ضلع کچہری میں مسجد وزیر خان میں شوٹنگ اور ویڈیو بنانے کے معاملے پر اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کے کیس کی سماعت ہوئی، جوڈیشل مجسٹریٹ نے کیس پر سماعت کی۔ عدالت میں اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید نے اپنے وکیل بیرسٹر حامد لغاری کے ہمراہ پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی۔ اس موقع پر اداکارہ صبا قمر برقع پہنے عدالت آئیں۔ پراسیکیوٹر کی جانب سے عدالت…
واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ نے کہاہے کہ امریکا کی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین افغانستان کے معاملے پر امریکہ اورپاکستان کے درمیان بڑھتے ہوئے شگاف کو ختم کرنے کے لیے مذاکرات کی غرض سے آج (جمعرات کو) اسلام آباد پہنچیں گی،امریکی ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ وینڈی شرمین دوطرفہ ملاقاتوں، سول سوسائٹی کی تقریبات اور انڈیا آئیڈیاز سمٹ میں شرکت کے لیے 6 اکتوبر کو نئی دہلی پہنچیں۔وہ 7 اکتوبر کاروباری شخصیات اور سول سوسائٹی کے اراکین سے ملاقاتوں کے لیے ممبئی کا دورہ کریں گی۔محکمہ خارجہ کے ترجمان کے دفتر…
اسلام آ باد (خبر نگار خصوصی ) سابق وزیراعظم اور سینٹ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کانفرنس میں شرکت کے لئے اٹلی جا رہے تھے۔ نام ای سی ایل میں ہونے کے باعث انہیں روکا گیا۔ یوسف گیلانی کے اسٹاف نے ایئرپورٹ سے امیگریشن کروائی تو کہا گیا آپ کا نام ای سی ایل میں ہے۔ یوسف رضا گیلانی کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر روکا گیا ہے۔ ایئرپورٹ حکام نے یوسف رضا گیلانی کو روکے جانے کی تصدیق کی ہے۔ سابق…
نیویارک (نیٹ نیوز)پاکستان نے سی آئی اے کا جاسوسی نیٹ ورک توڑدیا کئی ممالک میں سی آئی اے کے ایجنٹ مارے گئے گرفتار بھی ہوئے
اسلام آباد(نئیر وحید راوت سے) ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی بورڈ آف ریونیو کے اہم زونز نے 25 سیاستدانوں پر بنائے گئے ہائی پروفائل کیسز بے نامی (اثاثہ جات) میں تحقیقات کو مزید تیز کردیاہے اور وذیر اعظم عمران خان کے ملک بھر میں ٹیکس ادائیگی کی وثرن کے مطابق پہلے "بڑوں ” پر لگائے گئے ٹیکسز کے معاملات کو فی الفور یکسو کرنے پر سختی سے ہدایت جاری کی گئی ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ کئی عرصہ سے ٹیکس کی مد میں اس مرتبہ کئی گنا اضافہ ملنے پربڑے مگر مچھوں پر عائد مقدمات…
ڈاکٹر شاہد رشیدبٹ پاکستان کی معیشت اس وقت دو راہے پر کھڑی ہے۔ایک طرف تو پاکستان کی شرح نمو 5فیصد سے زائد ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ معیشت اسی رفتار کے ساتھ رواں معاشی سال کے دوران ترقی کرتی رہے گی جو کہ پاکستان کے لیے ایک مثبت بات ہے لیکن دوسری طرف پاکستان کو ایک مرتبہ پھر 2017ء کی طرح بڑھتے ہوئے تجارتی اور کرنٹ اکا ؤنٹ خسارے کا سامنا ہے جو کہ پاکستان کے روپے پر دباؤ کا سبب بن رہا ہے۔اوپن ما رکیٹ میں امریکی ڈالر کی روپے کے مقابلے میں قدر 173سے تجاوز کر…
ڈاکٹر خالد حمید 7اکتوبر کو دنیا بھر میں اہم ترین فصل کپاس کا عا لمی دن منایا جاتا ہے۔ اس عالمی دن کو منانے کا مقصد کپاس کی پیداوار اور ٹریڈ کو بڑھانے کیلئے اسٹیک ہولڈر کے مابین ہم آہنگی اور اشتراکِ عمل کو مربوط بنانا ہے، خصوصاً ترقی یافتہ ممالک میں کپاس کی پیداوار میں ترقی و استحکام کیلئے ٹریڈرز اور کسانوں کے مابین معاونت کو بہتر بنانا، کپاس کی پیداوار کو بڑھانے کی موئثر حکمت عملی کے تحت سرمایہ کاروں اور صنعت کاروں کو کپاس کے کاشتکاروں کی بھر پور سر پرستی کرنے کی ترغیب دینا اور باہمی…
کنور محمد دلشاد روزنامہ خبریں کی 29ویں سالگرہ قومی صحافت کا درخشاں باب ہے۔ خبریں اخبار کی اشاعت 29ستمبر 1992ء سے آغاز ہوا۔ ضیا شاہد نے اپنی صحافت کا آغاز کالم نویس ہفت روزہ اقدام لاہور سے شروع کیا‘ ہفت روزہ ”اقدام“ ملک کے ممتاز صحافی ”م۔ش“ کی ادارت میں شائع ہوتا تھا جس کی اشاعت کا دائرہ کار لاہور سے کوئٹہ تک پھیلا ہوا تھا‘ ہفت روزہ اقدام جناب ممتاز احمد خان کے پرنٹنگ پریس سے باقاعدگی سے شائع ہوتا رہا‘ اسی طرح ضیا شاہد نے بطور سب ایڈیٹر روزنامہ ”کوہستان“ میں نسیم حجازی سے تربیت حاصل کی۔ بعدازاں…