Author: Daily Khabrain

لندن( ڈاکٹر اختر گلفام سے)امریکہ، برطانیہ، سوئٹزر لینڈ، ہالینڈ میں دنیا بھر کے کرپشن کے ساڑھے 6کھرب ڈالر پڑے ہیں، تحقیقاتی رپورٹ ۔ پانامہ پیپرز، وکی لیکس پیراڈائز پیپرز اور فن سین فائلز کا مرکز بھی برطانیہ تھا،کالے دھن سے خفیہ جائیدادیں خریدنے کیلئے آف شور کمپنیاں بنائی جاتی ہیں، برٹش ورجن آئی لینڈ،کجن آئی لینڈ جزیرہ بھی برطانوی حکومت کی ملکیت ۔ برطانوی جزیروں پر بنائی کمپنیوں پر ٹیکس صفر، لوٹے پیسوںکو تحفظ حاصل، 1598پاکستانوں کے نام بھی شامل۔

Read More

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) حکومت کی جانب سے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو توسیع دینے کا فیصلہ کر لیا گیا،وزراء پر مشتمل حکومتی کمیٹی نے سفارشات کا مسودہ تیار کر لیا، مسودے میں نیب آرڈیننس میں 1 سے زائد ترامیم کی گئی ہیں۔ترامیم مشیرِ پارلیمانی امور بابر اعوان اور وزیرِ قانون فروغ نسیم نے تجویز کیں۔مسودے میں موجودہ چیئرمین کی توسیع سے متعلق قانونی نکات کا جائزہ بھی لیا گیا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز حکومتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین نیب کی توسیع سے متعلق قانونی نکات کا تفصیلی طور پر جائزہ لیا گیا اور کئی…

Read More

انجینئر افتخار چودھری چندروزقبل اے ایس آئی اسلم فاروقی تھانہ سول لائنز کی حدود میں منشیات فروشوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہو گئے۔اللہ کے پیارے اس نوجوان کی عمر صرف اٹھائیس سال تھی انا للہ و انا الیہ راجعون مقابلے میں ایک منشیات فروش بھی ہلاک ہو گیا لعنت بر مردار راولپنڈی پولیس کے ملازم اس سے پہلے ان سماج دشمن عناصر کے خلاف لڑتے ہوئے جان جان آفریں کے سپرد کر چکے ہیں اس سے چند ماہ قبل مری میں ایسا واقعہ ہو چکا ہے عمر صدیق گجر نامی ایک سب انسپکٹر نے بہادری کا مظاہرہ کیا منشیات…

Read More

آغا سید حامد علی شاہ موسوی 28صفر المظفر 50ھ تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جب نواسہ رسول ؐ لخت دل علیؑ و بتول ؑخلیفۃ المسلمین حضرت امام حسن مجتبی ؑ درجہ شہادت پر فائز ہوئے۔ شاہ عبد العزیز محدث دہلوی رقم طراز ہیں کہ امام حسن ؑ کی شہادت کا سبب آپ کی بیوی جعدہ بنت اشعث کی جانب سے دیا جانے والا زہر تھا۔یہ زہر اس قدر سخت تھا کہ جگر اور انتڑیاں ٹکڑے ٹکڑے ہو کر نکلتے تھے۔امام حسن فرماتے کہ مجھے کئی بار زہر دیا گیا ہے لیکن اس قدر سخت زہر کبھی نہیں دیا گیا۔(سر…

Read More

عبدالباسط خان اتوار کا دن سکون اور آرام کا دن ہوتا ہے گھر میں ہو تو بچوں پوتے اور پوتیوں، نواسے اور نواسیوں سے گفت و شنید ہوتی ہے۔ دل میں راحت محسوس ہوتی ہے اور اپنے بچپن کی یادیں تازہ ہوتی ہیں گھر سے باہر نکلیں تو سڑکوں پر بہت سکون ہوتا ہے لوگ مارکیٹوں میں چنے نان اور نہاریوں کے لئے لائن لگائے ہوتے ہیں۔ غرضیکہ غریب ریڑھی والے یا دوکان والے کے چہرے مسرت اور شادمانی سے سرشار نظر آتے ہیں یہ وہ لوگ ہیں جو رزقِ حلال کماتے ہیں رات کو پکوان لوگوں کیلئے تیار کرتے…

Read More

میجرجنرل(ر) زاہدمبشرشیخ 70ء کی دہائی سے ہم نے ایک نوجوان اور بیباک صحافی کا نام سننا شروع کیا۔ ضیا شاہد کا نام کبھی اردو ڈائجسٹ میں نظر آیا اور کبھی مشہور صحافیوں میں شمار ہونے لگا تھا۔ پھر انہوں نے اپنا پرچہ ہفت روزہ ”کہانی“ کے نام سے شائع کرنا شروع کیا۔ ”کہانی“ کے بعد انہوں نے ہفت روزہ صحافت کا اجراء کیا۔ اس ہفت روزہ کا ایک سادہ سا دفتر ایک کوٹھی کے گیراج میں چوبرجی کے قریب واقع تھا۔ دیکھتے ہی دیکھتے ہفت روزہ صحافت ایک مقبول ہفت روزہ بن گیا۔ پھر اچانک ہی یہ ہفت روزہ ایک…

Read More

ملک منظور احمد آج سے پانچ سال قبل جب دنیا میں پانامہ پیپرز کا اجرا کیا گیا تھا تو اس وقت عوام کو اور شاید سیاست دانوں کو بھی اس معاملے کی سنگینی اور ہنگامہ خیزی کا اندازہ نہیں تھا۔اس وقت پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف بھی شاید اسی غلط فہمی میں مبتلا رہے اور اس کے نتیجے میں انہیں نہ صرف وزارت عظمیٰ بلکہ اپنے سیاسی کیرئیر سے بھی ہاتھ دھونے پڑے۔اس بار ایک تبدیلی ضرور تھی کہ پنڈورا پیپرز کے عالمی صحافتی تنظیم آسی آئی جے کی جانب سے اجرا سے قبل ہی میڈیا سمیت سیاست دان…

Read More

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم ٹارگٹڈ سبسڈیز سے مہنگائی کے مسئلے پر قابو پائیں گے ، معلوم ہے مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام تکلیف میں ہیں، ماضی میں غلط معاشی پالیسیاں اختیار کی گئیں، ریاست مدینہ کے اصولوں پر چلنے سے ہم ترقی کے راستے پر چل نکلیں گے، ریاست مدینہ کا ماڈل ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ اسلام آباد میں کامیاب پاکستان پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ 74 سال قبل بڑی غلطی کی کہ ہم سمجھتے تھے…

Read More

ممبئی(این این آئی) بالی وڈ کے ”دبنگ“ اداکار سلمان خان نے شادی سے متعلق سوال کرنے پر بھارتی گلوکارہ افسانہ خان کو دلچسپ جواب دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی گلوکارہ اور بگ باس 15 کی کنٹیسٹنٹ افسانہ خان نے پریمیئر ایپیسوڈ کے دوران سلمان خان سے شادی سے متعلق سوال کیا۔افسانہ خان نے سلو میاں سے پوچھا کہ آپ پیار اور شادی کے بغیر کیسے رہ رہے ہیں، میں تو اپنے منگیتر کے بغیر بیمار پڑ گئی تھی۔ سلمان خان نے اپنے جواب میں کہا کہ ‘میں یہ نہیں کہوں گا کہ ابھی تھوڑا ٹائم ہے ، دراصل اب…

Read More

اسلام آباد(صباح نیوز) بجلی ایک سال کے لئے 1.65 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرول بم کے بعد نیپرا نے بجلی ایک سال کیلئے 1.65 فی یونٹ مہنگی کر دی ، جس کے بعد بجلی کی فی یونٹ قیمت 16.44 سے بڑھ کر 18.16 روپے فی یونٹ ہو گئی اور اس فیصلے سے بجلی صارفین پر 90 ارب روہے کا بوجھ پڑے گا، اس حوالے سے اتھارٹی نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ۔نیپرا نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں ہونے والا حالیہ اضافہ 2019-20 اور 2020-21 کی…

Read More