Author: Daily Khabrain

ملتان، بہاولپور (نمائندگان خبریں) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر، ن لیگ کے رہنما میاں حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت ملک میں عذاب کی طرح مسلط ہے۔ ن لیگ چھٹکارا دلانے کے لئے نکل پڑی ہے، عوام ساتھ دیں۔ بہاول پورسے جنرل رپورٹر‘ نامہ نگار‘سپیشل رپورٹر‘کامرس رپورٹر کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز شریف نے اپنے دورہ جنوبی پنجاب کے دوران بہاولپور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پی ٹی آئی کی حکومت نہیں عذاب عوام پر مسلط ہے جس سے چھٹکارا…

Read More

کراچی، لاہور، نیویارک، برلن (نیوز ایجنسیاں) گزشتہ روز جرمنی میں انتقال کرجانے والے لیجنڈ کامیڈین عمر شریف کا جسد خاکی آج (پیر) پاکستان روانہ کئے جانے کا امکان ہے جبکہ تدفین منگل کوہوگی۔ ذرائع کے مطابق لیجنڈ کامیڈین عمر شریف کا جسد خاکی پاکستان لانے اور ان کی تدفین کے حوالے سے حکومتی سطح پر کوششیں کی جارہی ہیں،جرمنی میں پاکستان کے سفارت خانے کا عمر شریف کے ہمراہ علاج کے لیے جانے والی ان کی اہلیہ سے مسلسل رابطہ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومتی سطح پر کوششیں کی جارہی ہیں کہ عمر شریف کے جسد خاکی کو پیر…

Read More

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے دنیا بھر میں تہلکہ مچانے والے پنڈورا پیپرز کا خیرمقدم کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ حکومت پنڈورا پیپرز میں آنے والے تمام پاکستانیوں کی تحقیقات کر کے ان کے خلاف ایکشن لے گی۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پنڈورا پیپرز کی تحقیقات کا خیرمقدم کرتے ہیں، اشرافیہ نے ٹیکس چوری، کرپشن سے ناجائز دولت بنائی، اشرافیہ نے ناجائز دھن کو مالیاتی محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ فیکٹی کے مطابق تقریباً 7ٹریلین ڈالر محفوظ پناہ گاہوں میں رکھے گئے جس میں…

Read More

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاناما کی صحافتی تنظیم آئی سی آئی جے کی جانب سے پینڈورا پیپرز جاری کرنے پر وزیر خزانہ شوکت ترین کا ردعمل آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے پنڈورہ پیپرز میں آف شور کمپنی سامنے آنے کے بعد خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی آئی جے نے میرا کوئی مقف نہیں لیا، عمرچیمہ نے کہا کہ میں نے ای میل کی تھی مجھے موصول نہیں ہوئی، آئی سی آئی جے نے جو الزام مجھ پرلگایا ہے اس پرنوٹس لوں گا۔ وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ حکومت کے پاس…

Read More

واشنگٹن‘اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)صحافیوں کی عالمی تنظیم آئی سی آئی جے تاریخ کے سب سے بڑے مالیاتی اسکینڈل پینڈورا پیپرز کو سامنے لے آئی جن میں دنیا بھر کے متعدد سربراہان مملکت، سیاست دانوں، صنعت کاروں، بیورو کریٹس، ریٹائرڈ افسران کی آف شور کمپنیاں نکل آئیں، ان افراد میں 700 پاکستانی بھی شامل ہیں۔صحافیوں کی عالمی تنظیم نے پاناما پیپرز کے بعد اب اس سے بھی بڑا مالیاتی اسکینڈل بے نقاب کردیا جس کا نام پنڈورا پیپرز رکھا گیا ہے۔ اتوار کی رات ساڑھے 9 بجے آئی سی آئی جے نے اس حوالے سے پیپرز جاری کردیے جن پر 117…

Read More

اسلام آباد (کرائم رپورٹر)اسلام آباد کے علاقے بہارہ کہو میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیوحکام کے مطابق اسلام آباد کے علاقے بھارہ کہو میں مسافر گاڑی گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے، مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ گاڑی میں ایک ہی فیملی سوار تھی، اور یہ لوگ بھارہ کہو جارہے تھے کہ گاڑی سلپ ہوگئی اور گہری کھائی میں جاگری،رات بھر گاڑی کھائی میں پڑی رہی، صبح علم ہونے پر پولیس کو اطلاع دی گئی جس کے بعد…

Read More

لاہور( این این آئی) پیٹرول اور ایل پی جی کے بعد سی این جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ۔سندھ میں 15 روپے اورپنجاب میں 8 روپے فی لیٹر کیا گیا ہے ۔ آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے رہنما غیا ث عبد اللہ پراچہ کے مطابق قیمتوں میں اضافہ سیلز ٹیکس میں اضافے اور اسپاٹ مارکیٹ کی مہنگی خرید اورڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ سے ہوا ہے۔حکومت سے مطالبہ ہے کہ پٹرول اور ایل پی جی کی طرح ایل این جی کی امپورٹ پر بھی فوری طور پر سیلز ٹیکس کم کیا جائے…

Read More

لاہور( خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں عمومی سیاسی صورتحال اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ترقیاتی امور پر سفارشات اور تجاویز پیش کیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی کامیابیوںنے اپوزیشن کی نیندیں اڑا دیں۔ وزیراعظم عمران خان قومی ہی نہیں عالمی سطح پر لیڈر بن کر ابھر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کرنے والوں کی سیاست قصہ پارینہ بن چکی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ترقیاتی منصوبوں…

Read More

برلن /اسلام آباد/لاہور/کراچی (نمائندگان خبریں)کامیڈی کے بے تاج بادشاہ،میزبان، فلمساز، ہدایتکار، شاعر، موسیقار، کہانی نویس اور مصور لیجنڈمحمد عمر المعروف عمر شریف 66برس کی عمر میں جرمنی میں انتقال کر گئے ، شوبز شخصیات نے عمر شریف کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے انتقال سے فن کا ایک باب ہمیشہ کیلئے بند ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق لیجنڈ عمر شریف دل کے عارضہ کی وجہ سے آپریشن کیلئے ائیر ایمبولینس کے ذریعے 28ستمبر کو پاکستان سے امریکہ کے سفر پر روانہ ہوئے تھے ۔ طویل سفر کی وجہ سے…

Read More

کراچی(وقائع نگار خصوصی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیداحمدنے کہاہے کہ اسی ہفتے چیئرمین نیب کے تقرر کا فیصلہ ہوجائے گا، عمران خان کو مہنگائی کی فکر ہے، اپوزیشن عقل کے اندھے اورکنویں کے مینڈک ہیں، پیپلزپارٹی سمجھوتہ ایکسپریس پر چڑھی ہوئی ہے،دنیا ہم سے بات کر رہی ہے،طالبان سے بات کی ابتدا ہوگئی ہے، جو ہتھیار پھینک دے اس سے لڑنا جائز نہیں. ہمیں معلوم ہے کہ کون گڈ ہے اور کون بیڈ ہے،اے پی ایس کے بچوں کے قاتلوں کا کیس الگ ہے،دہشت گردوں کو مکمل طور پر ختم کریں گے، کشمیر کے مسئلے پر بھی بات کرنے کے لئے…

Read More