لاہور (خبر نگار خصوصی) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن انشا اللہ دوبارہ اقتدار میں آئیگی اور ترقی کا سفر وہیں سے شروع کریگی جہاں سے چھوڑا تھا، لوگوں کو نہ صرف روز گار دیں گے بلکہ مہنگائی کو بھی کنٹرول کریں گے، نالائق حکمرانوں کے ٹولے نے عوام کو فاقوں پر مجبور کردیا ہے، عمران نیازی کہتا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے پر خودکشی کو ترجیح دوں گا۔ وزیراعظم نے تو خودکشی نہیں کی لیکن اس کی کمزور معاشی پالیسیوں اور نالائقیوں کی وجہ سے عوام…
Author: Daily Khabrain
فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پرگھی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ گھی کی قیمتوں میں 40سے50روپے تک کمی لائیں گے۔ کورونا کی وجہ سے عالمی سطح پرمہنگائی ہورہی ہے، آٹا،چینی،دال،گھی پرغریبوں کو براہ راست سبسڈی دیں گے۔فیصل آباد میں پی ٹی آئی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے نوجوان ورکرز ہمارا اثاثہ ہیں، ہماری پارٹی نے حکومت سنبھالی تو خزانہ خالی تھا، سابقہ حکومت تمام اداروں کوتباہ وبرباد کرکے گئی۔ ان کا کہنا…
واشنگٹن(نیٹ نیوز)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کو امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک وفاقی عدالت میں یہ درخواست دی ہے کہ ان کا ٹوئٹر اکاونٹ بحال کروایا جائے۔یاد رہے کہ سابق صدر کا کروڑوں فالورز والا ٹوئٹر اکاونٹ رواں برس جنوری میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ نے تشدد پر ورغلانے کے الزام کے تحت بند کر دیا تھا۔ اپنی درخواست میں سابق صدر نے یہ استدعا کی ہے کہ ٹوئٹر کو مبینہ طور پر امریکی کانگریس کے اراکین نے ان کا اکاونٹ بند کرنے پر مجبور کیا تھا۔رواں برس چھ جنوری کو کیپٹل ہل پر ان کے حامیوں…
اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاک چین تعلقات مذید مضبوط ہونگے ، امریکی عوام افغانستان کی صورتحال سے مکمل بے خبر ہیں، نائن الیون سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں تھا، کوئی پاکستانی اس میں شامل نہیں تھا،القاعدہ افغانستان میں تھی،اس وقت پاکستان میں کوئی مسلح طالبان نہیں تھا،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 35لاکھ لوگ بے گھر ہوئے، اس علاقے کو خطرناک جگہ قرار دیا گیا، ہماری معیشت کو 150ارب ڈالر کا نقصان ہوا، یہ سب امریکہ کا اتحادی بننے کی وجہ سے ہوا،ہماری قربانیوں کو سراہنے کے بجائے اپنی غلطیوں پر پردہ ڈالنے…
واشنگٹن(سپیشل رپورٹر سے) امریکی محکمہ خارجہ میں ڈپٹی سیکرٹری وینڈی شرمن نے کہاہے کہ پاکستان کو تمام انتہا پسند گروپوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ میں ڈپٹی سیکرٹری وینڈی شرمن نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ہم دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ ایک مضبوط شراکت داری کے خواہاں ہیں اور ہم تمام عسکریت پسندوں اور دہشت گرد گروہوں کے خلاف بلا امتیاز تسلسل کے ساتھ کارروائی کی توقع کرتے ہیں۔اس موقع پر امریکی ڈپٹی سیکرٹری نے پاکستان کے اس موقف کا بھی اعتراف کیا کہ دہشت گردی سے پاکستان کا بھی…
نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک)نامور شخصیات کے مالی امور کی بڑی بین الاقوامی تحقیق پنڈورا پیپرز کے نام سے مکمل ہوگئی۔ نامور شخصیات کے مالی امور کی تحقیق میں دنیا بھر کے 600 سے زائد رپورٹرز نے حصہ لیا، اس میں دنیا بھر کے 117 ملکوں کے 150 میڈیا ادارے شریک تھے۔ بین الاقوامی تحقیق پنڈورا پیپرز ایک کروڑ 19 لاکھ فائلوں پر مشتمل ہیں۔ اعداد و شمار کو جمع کرنے اور تعاون کرنے کے حساب سے پنڈورا پیپرز پاناما پیپرز سے زیادہ بڑے ہیں جبکہ دنیا کی صحافتی تاریخ میں کسی تحقیق پر کام کرنے والی یہ سب سے بڑی صحافتی…
اسلام آباد (سپیشل رپورٹر)قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ اپوزیشن ارکان نے اسپیکر ڈائس کا گھیراﺅ کیا اورپلے کارڈز اٹھا کر شدید نعرے بازی کی، پلے کارڈز پر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ اور پیٹرول مہنگا وزیراعظم چور کے الفاظ بھی درج تھے، اپوزیشن ارکان کی جانب سے” گو عمران گو” اور” گلی گلی میں شور ہے عمران خان چور ہے "کے نعرے بھی لگائے گئے۔اپوزیشن رہنما خواجہ آصف اور شازیہ مری نے…
اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ موخر ادائیگی پر تیل کے حصول کے معاملات طے پا گئے،سعودی عرب پاکستان کو ماہانہ 15 کروڑ ڈالر کی سہولت دے گا، سعودی عرب دو سال میں پاکستان کو 3 ارب 60 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا،ٹریک اینڈ ٹریس نظام کے ذریعے انفرادی مداخلت کو ختم کرنا ہے،تھرڈ پارٹی آڈٹ کے ذریعے ٹیکس مسائل کو حل کیا جائے گا، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے ذریعے ٹیکس چوری کرنے والوں کو پکڑنے میں آسانی ہوگی، اگر ہمارے محصولات کم ہوں گے تو عوام…
اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان میں القاعدہ کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں کےلیے امریکا کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے پر بات چیت کی تصدیق کردی۔پاکستان اور ڈنمارک کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات کا انعقاد کیا گیا، اس حوالے سے ڈینش وزیر خارجہ یپے کوفو اپنے وفد کے ہمراہ وزارت خارجہ پہنچے، جب کہ پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کی، مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات، افغانستان کی بدلتی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا…
اسلام آباد( نیوزایجنسیاں)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ ہماری حکومت کالعدم تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی)میں شامل کچھ گروپوں سے بات چیت کر رہے ہیں، اگر وہ ہتھیارڈال دیں تو انہیں معاف کیا جا سکتا ہے۔ترک میڈیا ٹی آر ٹی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے گروپوں سے افغانستان میں بات چیت چل رہی ہے، یہ بات چیت افغان طالبان کے تعاون سے ہو رہی ہے تاہم بات چیت کی کامیابی کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہہ سکتے۔ میرے خیال میں کچھ طالبان گروپ حکومت سے مفاہمت اور امن کی…