Author: Daily Khabrain

سید سجاد حسین بخاری میاں نوازشریف اور شہبازشریف نے اپنے پورے سیاسی کیریئر میں کبھی بھی جنوبی پنجاب میں ایک دن سے زیادہ قیام نہیں کیا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ حمزہ شہبازشریف نے ملتان میں چار روز قیام کیا اور خانیوال‘ملتان‘ لودھراں‘ اوچشریف‘ بہاولپور‘ مظفرگڑھ‘ کوٹ مٹھن اور راجن پور میں ورکرز کنونشن کئے اور قریبی کارکنان کے مرنے والوں کی فاتح خوانی بھی کی اور مسلم لیگ ن میں کچھ بااثر لوگوں کو شامل بھی کیا۔ میڈیا کے لوگوں سے بھی ناشتے کی میز پر ایک طویل ملاقات کی اور سوالوں کے جواب بھی دیئے۔ اسی طرح یہ…

Read More

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) ویسٹ انڈین لیجنڈ مائیکل ہولڈنگ نے بھی انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کو دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے گھمنڈی قرار دے دیا ہے۔ انگلش کرکٹ بورڈ کو اس ماہ پاکستان کا دورہ کرنا تھا مگر کھلاڑیوں کی ذہنی صحت کا بہانہ بناکر اس نے دورے سے انکار کردیا۔ ای سی بی کو اس فیصلے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، منگل کو ایک ایوارڈ تقریب کے دوران گفتگو میں مائیکل ہولڈنگ نے کہا کہ انگلینڈ کو صرف 4 روز پاکستان میں گزارنا تھے مگر اس نے دورہ منسوخ کر…

Read More

راولپنڈی (بیورو رپورٹ)پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس کے شرکاءنے بھارتی ملٹری کے گمراہ کن پروپیگنڈا کا شدید نوٹس لیتے ہوئے واضح کیاہے کہ بھاری قربانیوں سے حاصل امن تباہ نہیں ہونے دیں گے، پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں کے دفاع کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے،مقصد بات چیت اور عالمی تعاون سے افغانستان میں دیرپا امن و.استحکام کی راہ ہموار ہوگی۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 244 ویں کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوئی،…

Read More

ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی منشیات برآمدگی کیس میں گرفتاری کے بعد اب اس کیس کے تانے بانے ڈارک ویب اور بٹ کوائن سے بھی ملنے لگے۔انہیں گزشتہ روز عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں عدالت نے ان کا ایک روزہ ریمانڈ منظور کیا تھا، تاہم بعدازاں آریان خان کا 3 روزہ ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وینکھڈے نے کہا کہ ہم نے آریان کے مزید ریمانڈ کی درخواست کی تھی کیونکہ اس کیس…

Read More

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ نا اہل خوردبین کے ذریعے عمران خان کا نام پنڈورا پیپرز میں تلاش کر رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل کہاکہ نااہل خوردبین کے ذریعے عمران خان کا نام پینڈورا پیپرز میں تلاش کر رہے ہیں، ہر بار کی طرح اس بار بھی نااہل درباریوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔ ڈاکٹر شہباز گل نے کہاکہ نااہل لیگی پہلے پاناما لیکس کے ذریعے بے نقاب ہوئے، قوم کو عمران…

Read More

ملتان(خبر نگار)مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کا خواب چکنا چور ہو گیا،پنڈورا پیپرز کی غیرجانبدارتحقیقات ہونی چاہئیں،کسی ادارے سے لڑائی نہیں، اب یہ کھیل تماشا بند ہونا چاہیے، تمام تر انتقام کے باوجود آئیں سب جماعتیں بیٹھیں روڈ میپ بنائیں، ہمارے بچوں نے یہیں رہنا ہے۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ بد ترین انتقام کے باوجود کسی ادارے سے لڑائی نہیں، لڑائی غربت اور بےروزگاری سے لڑنی ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر ملک کی سمت کا تعین کرنا چاہیے۔حمزہ شہباز نے اپنے…

Read More

لاہور(وقائع نگار ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پنڈورا پیپرز میں شامل حکومتی وزراءکے فی الفور مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جماعت اسلامی آف شور کمپنیوں کے مالکان کی شفاف تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ جائے گی۔ منصورہ میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیرالعظیم اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے وزیراعظم کی طرف سے اعلان کی گئی تحقیقاتی کمیٹی کو مستردکرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی تعجب کی بات ہے کہ وزیراعظم پانامہ لیکس کے موقع پر عدالتی کمیشن کے قیام کا مطالبہ کررہے تھے اور اب…

Read More

نیویارک (این این آئی)دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک اور اس کی ذیلی ایپس انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی 6 گھنٹے تک بندش کے بعد ان کے بانی مارک زکربرگ کی ذاتی دولت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروسز 4 اور 5 اکتوبر کی درمیانی شب دنیا بھر میں بند ہوگئی تھی جو 6 گھنٹے بعد بحال ہوئی۔فیس بک کے مطابق ان کے ٹریفک نیٹ ورک اور ڈیٹا سینٹر کے آلات میں خرابی کی وجہ سے ان کی سروس بند ہوگئی تھی، تاہم تصدیق کی کہ سروس کی بندش کے…

Read More

کوٹلی (صباح نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام اور غریب دشمن ہے، وفاق اور پنجاب کی طرح کشمیر میں بھی کٹھ پتلی حکومت ہے، ہم نے آمروں کا مقابلہ کیا تو یہ کٹھ پتلی حکومت کیا چیز ہے، اگر کل صاف شفاف الیکشن کرائے جائیں تو پی پی پی کی حکومت آجائے گی اور آنے والا وزیراعظم جیالا ہوگا۔کوٹلی میں بلاول بھٹو نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام نے دھاندلی کا مقابلہ کیاہے، پی پی پی کے جیالے آخری جنگ کیلئے تیار ہیں، کشمیر…

Read More

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ ویکسین کی مساوی دستیابی، غریب ملکوں کے قرضوں کی ادائیگی میں رعایت، کلائمیٹ فنانس میں اضافہ اور ترقی پذیر ممالک سے چرائی گئی دولت کی واپسی کو اپنی ترجیحات میں شامل کرے تاکہ کوویڈ۔ 19 کی وباسے بری طرح متاثرہ غریب ممالک کی معاشی بحالی میں مدد دی جا سکے۔ وزیراعظم عمران خان نے ان خیالات کا اظہار یونائیٹڈ نیشنز کانفرنس آن ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ(یو این سی ٹی اے ڈی) کے بارباڈوس کی میزبانی میں منعقدہ 15ویں ورلڈ لیڈرز سمٹ ڈائیلاگ سے ورچوئل خطاب…

Read More