Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • آئینی عدالت’سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق درخواست غیر مؤثر قرار
    • تحریک تحفظ آئین پاکستان کا ایمرجنسی گورنر راج چیلنج کرنیکا اعلان
    • بیرسٹر گوہر کا عمران خان کے آفیشل ایکس اکائونٹ سے اظہار لاتعلقی
    • اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے گفتگو کررہے ہیں۔
    • ہرانے کی کوشش کی گئی آراو نے نتائج بدلنے سے انکار کر دیا محموداچکزئی کا جواب
    • پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کے پی میں ایمرجنسی کی تحریک منظور حق میں 214 مخالفت میں 56 ووٹ پڑے
    • بصارت سے محروم افراد سمیت تمام خصوصی افراد کیلئے مساوی مواقع:صدر’ وزیراعظم
    • اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا رہے ہیں۔
    • جسٹس منیب اختر نے بطور قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان حلف اٹھا لیا
    • غزہ میں کھلی نسل کشی ہو رہی ہے:نوبل انعام یافتہ نوی پلے
    • فرانس اب یوکرین کی مالی معاونت نہیں کر سکتا:میرین لی پین
    • دیہی خواتین پنجاب کی ترقی خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں مریم نواز
    • پٹرول3.63 روپے سستا ڈیزل 30 پیسے مہنگا
    • قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول بھٹو ‘ علامہ راجہ ناصر اور ایمل ولی مصافحہ کررہے ہیں۔
    • پٹرولیم مصنوعات کا چارٹ
    • پائیدار امن و استحکام کیلئے لیبیا کی قیادت میں سیاسی عمل واحد راستہ پاکستان
    • وزارت صحت نے جعلی ادویات کے خاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے:مصطفی کمال
    • یوکرین اور سٹار لنک پر پابندیاں امریکی حکومت لگاتی ہے:ایلون مسک
    • خانہ کعبہ پر باران رحمت’بارش میں عبادت’طواف کے روح پرور مناظر
    • طے شدہ اقتصادی اہداف کے حصول کیلئے کوشش جاری رکھیں گئی وزیر خزانہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کورونا کے خاتمہ تک قرضوں میں رعایت دی جائے‘ عالمی برادری غریب ممالک کی لوٹی دولت واپس کرائے: عمران خان

    By Daily Khabrainاکتوبر 6, 2021
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ ویکسین کی مساوی دستیابی، غریب ملکوں کے قرضوں کی ادائیگی میں رعایت، کلائمیٹ فنانس میں اضافہ اور ترقی پذیر ممالک سے چرائی گئی دولت کی واپسی کو اپنی ترجیحات میں شامل کرے تاکہ کوویڈ۔ 19 کی وباسے بری طرح متاثرہ غریب ممالک کی معاشی بحالی میں مدد دی جا سکے۔ وزیراعظم عمران خان نے ان خیالات کا اظہار یونائیٹڈ نیشنز کانفرنس آن ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ(یو این سی ٹی اے ڈی) کے بارباڈوس کی میزبانی میں منعقدہ 15ویں ورلڈ لیڈرز سمٹ ڈائیلاگ سے ورچوئل خطاب کے دوران کیا۔ ویکسین کی غیر مساوی دستیابی پر اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک میں ویکسین کی زیادہ سے زیادہ مساوی تقسیم کو یقینی بنائے۔ انہوں نے غریب ممالک کے قرضوں کی ادائیگی میں رعایت کے حوالہ سے اپنی مہم کا حوالہ دیتے ہوئے کوویڈ۔19 کی وباکے خاتمہ تک ترقی پذیر ممالک کے قرضوں میں رعایت کا مطالبہ بھی کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے موسمیاتی تبدیلیوں کے خاتمہ کیلئے امیر ممالک پر زور دیا کہ وہ کلائمیٹ فنانس میں فی الفور اضافہ کریں تاکہ پاکستان سمیت چھوٹے، کم آمدنی والے اور ترقی پذیر ممالک میں موسمیاتی تبدیلیوں کے موجودہ مسائل پر قابو پایا جا سکے۔ وزیراعظم عمران خان نے ترقی پذیر دنیا سے امیر ممالک کو کی جانے والی منی لانڈرنگ (رقوم کی غیر قانونی منتقلی) پر اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے اور سالانہ تقریبا ایک کھرب ڈالر ترقی پذیر ممالک سے امیر ممالک کو منتقل ہو رہے ہیں جو ٹیکس چوروں کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ رقوم کی بیرون ملک غیر قانونی منتقلی کو روکنے کیلئے جامع اقدامات کو یقینی بنائے۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ایف اے سی ٹی آئی پینل کی تجاویز پر جلد از جلد عملدرآمد کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ ترقی پذیر ممالک مو ثر طریقہ سے غربت کے خاتمہ اور انسانی وسائل کی ترقی کو یقینی بنا سکیں۔ انہوں نے کینیا اور گیانا کے صدور اور یو این سی ٹی اے ڈی کے سیکرٹری جنرل سمیت اقوام متحدہ کے دیگر اداروں کے سربراہوں کو دعوت دی کہ وہ خوشحال، ترقی میں اضافہ، وقت کی اہم ضرورت کے موضوع پر بین الاقوامی مذاکراہ میں شرکت کریں۔ واضح رہے کہ یو این سی ٹی اے ڈی کے تحت کانفرنس بارباڈوس میں 4 تا 7 اکتوبر 2021ءتک ہو رہی ہے جس میں غیر یقینی معاشی صورتحال، عوامی صحت اور اثرات سمیت کورونا وباکی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کم قیمت ہاؤسنگ منصوبے حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں،حکومت قرضوں کی فراہمی میں مزید آسانی پیدا کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے، انہوں نے ان خیالات کا اظہار چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی لیفٹینینٹ جنرل (ر) انور علی حیدر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے منگل کو یہاں ان سے ملاقات کی۔انہوں نے اتھارٹی کے تحت کم قیمت ہاؤسنگ کے جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا، وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ کامیاب پاکستان کے تحت بنکوں سے قرضوں کے حصول میں مزید آسانی آئے گی۔ وزیرِ اعظم نے جاری منصوبوں کی معینہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم عمران خان سے وزیر خزانہ شوکت فیاض ترین نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں اثاثہ جات مینجمنٹ اتھارٹی کے قیام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے قیمتی قومی اثاثوں کے پیداواری استعمال کو یقینی بنانے کے لئے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے پاکستان کے قیمتی تاریخی اور ثقافتی اثاثوں سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے ملک میں سیاحت کے شعبے کی ترقی پر توجہ دینے کی بھی ہدایت کی۔وزیر اعظم نے بورڈ آف انویسٹمنٹ (بی او ا?ئی) کو مو ثر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے ملک میں کاروبار کرنے میں آسانی کو یقینی بنایا جا ئے۔ اس موقع پر وزیر خزانہ کی طرف سے وزیراعظم کو ملک کی موجودہ معاشی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے ملک میں عام لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لئے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم عمران خان سے وزیر دفاع پرویز خٹک نے ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق منگل کو یہاں وزیراعظم آفس میں وزیراعظم عمران خان سے وزیر دفاع پرویز خٹک نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      حکومت پنجاب کے ترقیاتی اقدامات’ داتا دربار کے اطراف کا منظر تبدیل

      حریم فاروق اورفیصل قریشی یونیورسٹی میں ڈانس پرفارمنس پر تنقید کی زد میں آ گئے

      ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو تجربہ کار کھلاڑیوں کی تلاش بی بی ایل کا آغاز 12 دسمبر سے ہو گا

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.