Author: Daily Khabrain

لیفٹیننٹ جنرل(ر)اشرف سلیم پاکستان کا سواٹ(SWOT) تجزیہ (Analysis) سواٹ یا SWOT مخفف ہے,Strengths یا قو تیں، weaknesses یا کمزوریاں، Opportunities یا مواقع اور Threats یا خطرات۔ یہ انتظامی علوم میں ایک تجزیاتی ہتھیار(tool) کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ سواٹ کیوں کہا جانا ضروری ہے؟ کسی بھی شخص‘ ادارے یا ملک کا اگر تجزیہ کرنا ہو تاکہ اس کی مکمل طور پر طاقت، کمزوری، اور اس کو کیا مواقع درکار ہیں یا اس وقت حاصل ہیں اور اس کی ترقی کی راہ میں کیا کیا رکاوٹیں یا خطرات حائل ہیں تو ضروری ہے کہ اس ملک,ادارے یا شخص کا جلدی…

Read More

عبدالستار خان کچھ ہی سال پہلے وجود میں آنے والی ایک مذہبی تنظیم جسے بعد میں کالعدم قرار دے دیا گیا تھا۔ وہی کالعدم تنظیم اب تک دو حکومتوں کو اچھے خاصے مشکل ترین مراحل سے گزار چکی ہے۔ دوسری طرف ملک کی وہ سیاسی جماعتیں ہیں جو کافی عرصے سے شور مچا رہی ہیں کہ ہم دھرنا دے دیں گے، ہم لانگ مارچ کریں گے۔ ہم پہیہ جام کر دیں گے۔ ہم اس حکومت کو ختم کر دیں گے۔ ہم احتجاجی سیاست کی مہم شروع کریں گے جو موجودہ حکمرانوں کو اقتدار چھوڑنے پر مجبور کر دے گی۔ اِس…

Read More

ندیم اُپل برسوں پہلے جب ایوب خان کے آخری دور میں بھٹو صاحب نے مہنگائی کو جواز بنا کر ایوب حکومت کے خلاف تحریک چلائی جس نے بالآخر ایوب خان کے دس سالہ سنہری دور کا خاتمہ کر دیا تھا اس تحریک کے دوران جب لاہور میں اے جی آفس کے قریب دو طالب علم شہید ہو گئے تھے تب ایوب خان نے ایک فوجی آمر ہونے کے باوجود اسی وقت اقتدار چھوڑنے کا اصولی فیصلہ کر لیا تھا انہوں نے اپنی کتاب،”جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی“ میں بھی تحریر کیا ہے کہ جب ان کی حکومت…

Read More

اسرار ایوب جناب وزیرِ اعظم نے رحمتؐ اللعالمین اتھارٹی قائم کرنے کااعلان تو کیا لیکن کیا انہیں یہ بھی معلوم ہے کہ اللہ تعالی نے اپنے آخری نبیؐ کو رحمتؐ اللعالمین کیوں کہا؟ نبی آخر الزماں ؐ کی بعثت کا مقصد قرآنِ کریم میں یہ بتایا گیا کہ آپ ؐ ان بوجھوں کو اتار دیں جن کے نیچے انسانیت دبی ہوئی ہے اور ان زنجیروں کو تو ڑ دیں جن میں انسان جکڑا ہوا ہے (/157الاعراف)۔پہلی زنجیر ”ملوکیت“ دوسری ”سرمایہ پرستی“ اور تیسری ”مذہبی پیشوایت“ کی ہے۔قرآن کی رو سے فرعون،قارون اور ہامان بالترتیب ملوکیت، سرمایہ پر ستی اور مذہبی…

Read More

کنور محمد دلشاد بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے خلاف قرارداد یورپی یونین نے منظور کرلی ہے، جس میں پاکستان کو انتہاپسند ملک قراردیتے ہوئے اس پر پابندیوں کی سفارش کی گئی ہے۔ یہ قرارداد کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی فرانس کے خلاف حالیہ پُرتشدد مظاہروں کے ردِعمل میں زیرِ بحث آئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سعودی عرب نے تقریباً ساڑھے چار اَرب ڈالر کی مدد کی ہے، جس میں قرضہ سود مؤخر ادائیگیوں پر پاکستان کے لیے تیل کی سہولت بھی شامل ہے۔ فی الحال اس سے پاکستان کے تیزی سے کم ہوتے ہوئے زرمبادلہ…

Read More

کامران گورائیہ آسمان کو چُھو لینے والی مہنگائی اور بے روز گاری کے بعد عوام کو اب امن و امان کی غیر مستحکم ہوتی ہوئی صورتحال کا بھی سامنا ہے۔ یوں تو برسر اقتدار جماعت کے رہنماؤں کے متضاد بیانات نے ملک بھرکو سنسنی خیز صورت حال سے دو چار کر دیا ہے۔ کالعدم تنظیم کے ساتھ کیے جانے والے مذاکرات اور مذاکرات کی ناکامی نے وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور خود وزیراعظم عمران خان کو بھی بوکھلا کر رکھ دیا ہے۔ یہی وجہ رہی کہ کالعدم تنظیم کے رہنماؤں سے مذاکرات کے بعد طے شدہ…

Read More

لقمان اسد جناب ضیا شاہد جنہیں مرحوم لکھتے ہوئے ہاتھ قلم کا ساتھ دینے سے قاصر محسوس ہوتے ہیں انہوں نے جس ننھے منھے پودے کو اپنے ہاتھ سے بویا تھا وہ آج 29برس بعد اتنا گھنا اور تن آور درخت بن چکا ہے کہ جس کے سائے اور چھاؤں تلے لاکھوں لوگ پر سکون زندگی بسر کر رہے ہیں۔ ”جہاں ظلم وہاں خبریں“ کے سلوگن کو اپنی عملی جدوجہد سے جناب ضیاشاہد نے ایسی بینظیر کامیابیوں سے ہمکنار کیا کہ ایک دن وہ آیا جب وطن عزیز کے تمام محروم طبقات، پسے ہوئے غریب اور مفلوک الحال افراد ”خبریں“…

Read More

ڈاکٹرناہید بانو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے پیچیدہ سماج آبادیاتی معاشرے اور ثقافتی ماحول میں خواتین کو با اختیار بنانا ہمیشہ ایک متنازعہ مسئلہ رہا ہے۔ انسانی ترقی کے تمام اہم شعبہ ہائے زندگی میں خواتین کو مردوں سے کم درجہ دیا گیا ہے۔ اس لئے پاکستانی تناظر میں خواتین کو با اختیار بنانے کے مختلف عوامل کا مطالعہ فوری طور پر ضروری ہے، مرد و عورت کی برابری کی بنیاد پر 149 ممالک کی لسٹ میں 148 نمبر پر ہے۔ معیشت میں کردار کی بنیاد پر 146 نمبر پر جبکہ سیاست میں خواتین کے کردار کی بنیاد پر 97 نمبر…

Read More

رانامحبوب ا ختر پاکستان کا سندھ حسین ہے۔ کارونجھر سندھ کو حسین تر بناتا ہے۔ جمادات، نباتات، حیوانات، چرند پرند اور انسان ایک تسبیح میں پروئے دانوں کی طرح ہیں۔ قدرتی ماحول کے ربط سے زندگی قائم ہے۔ انسان کے بارے میں فرشتوں نے خالق سے کہا کہ یہ زمین میں فساد پھیلائے گا۔ آج فسادی آدمی کے پاس اپنے گولے کو تباہ کرنے کی صلاحیت ہے۔ کولونیل ازم کی چار صدیاں امریکہ کے ریڈ انڈینز، آسٹریلیا کے زمیں زادوں، نیوزی لینڈ کے مااوریوں، افریقہ کے غلاموں اور ایشیائی مظلوم قوموں کی داستانوں سے بھری ہیں تو دوسری طرف ترقی…

Read More

خضر کلاسرا نیشنل کمیشن آن دی اسٹیٹس آف وویمن کی سربراہ نیلو فر بختیار نے میڈیا کیلئے ایک پریس بریفینگ کا اہتمام کیا جوکہ صحافی بمقابلہ نیلو فر بختیار تھی۔ میرے اس ابتدائیے کے بعد آپ سمجھ سکتے ہیں کہ نیلوفر بختیار کی پریس بریفنگ میں کیا صورتحال بنی ہوگی اور کیا ماحول ہوگا۔ یاد رہے کہ یہ پریس بریفینگ اس وقت ہورہی تھی جب بصد احترام وزیر صحافیوں کے سوال لینے سے گھبراتے ہیں اور رپورٹر ہیں کہ وہ سوالوں کے گولے لے کر وزیروں کے پیچھے دوڑے پھرتے ہیں کہ کہیں آمنا سامنا ہو اور وہ سوال داغ…

Read More