Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • این سی سی آئی اے کا گلبرگ میں 3 جعلی کال سنٹرز پر چھاپہ’ 59 ملزم گرفتار
    • گوجرانوالہ:دولہا دلہن کی گاڑی پر فائرنگ، دلہن جاں بحق، ملزمان فرار ، مقدمہ درج
    • راولپنڈی:بینظیر بھٹو ہسپتال میں دو بچے دوران زچگی جاں بحق
    • گلبرگ میں 3جعلی کال سنٹرز پر چھاپے، 59 ملزمان گرفتار
    • ایک لاکھ الیکٹرک بائیکس کی فراہمی کیلئے کمپنیوں سے درخواستیں طلب، 80 ہزار روپے سبسڈی کی تجویز
    • لاڑکانہ:مہنگائی کے ہاتھوں تنگ مسافر خطرناک طریقے سے گاڑیوں کی چھت پر سوار ہیں۔
    • مذاکرات کامیاب رہے’گیس سستی فروخت نہیں کرسکتے:ایسوسی ایشن
    • سیکرٹری داخلہ ،جیل سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت کی آج ذاتی حیثیت میں ہائیکورٹ طلبی
    • سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے  صدارتی امیدوار سردار امان اللہ خان  کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
    • نیا سمارٹ فون متعارف، فزیکل سوئچ سے کیمرہ اور مائیکروفون بند کرنیکی سہولت
    • پاکستانی سفارتخانے کی باکو انٹرنیشنل بک فیئر میں شرکت، ادبی ورثے کی نمائش
    • سانگھڑ’ بس اور کار کا تصادم، بچے اور 2 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
    • صادق آباد پولیس کی کارروائی، 15 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
    • جرمنی میں پہاڑی پر واقع ہٹلر کے زیر استعمال تاریخی خفیہ عمارت عقاب کا گھونسلا نذر آتش
    • ایل پی جی گیس کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف لاہور عوامی رکشہ یونین کے رکشہ ڈرائیورز ٹھوکر مین روڈ پر احتجاج کررہے ہیں ۔
    • ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستانی ڈیری سیکٹر میں اہم پیشرفت
    • راولپنڈی :ڈھوک رتہ میں نئی گیس پائپ لائن کی تنصیب کے بعد لائنوں سے گیس کی بجائے پانی نکل رہا ہے ۔
    • پنجاب میں پانی، صفائی ‘حفظان صحت سے متعلق بڑی آگاہی مہم شروع کرنیکا فیصلہ
    • تھانہ مورگاہ پولیس کی کارروائی، مورگاہ کے علاقہ میں کمسن بچی کے علاج معالجہ کے دوران وفات کا معاملہ
    • ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین،پمپ منیجر،ملازم اور ساتھی ملوث نکلے، تینوں ملزمان گرفتار،نقدی 18 لاکھ روپے برآمد
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    معروف صنعتکار چودھری اشرف مرحوم

    By Daily Khabrainنومبر 6, 2021
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ڈاکٹر محمدممتاز مونس
    ملک کے ممتاز صنعت کار، سابق سینیٹر اور اشرف شوگر ملز بہاول پور کے بانی چودھری محمد اشرف (مرحوم) اپنے عہد میں ہنر کی پختگی، خیال کی استواری اور تہذیب کی پاسداری کی زندہ مثال سمجھے جاتے تھے۔ ان کی پیدائش 1926ء میں منڈی بہاالدین کے نواحی علاقے چیلیانوالہ میں ہوئی۔ آپ کے والد چودھری خان محمدصاحب زراعت کے شعبے سے وابستہ تھے۔
    چودھری محمد اشرف (مرحوم)کا بچپن اور لڑکپن ان کے آبائی علاقے میں ہی گزرا اور انہوں نے ابتدائی تعلیم بھی وہاں سے ہی حاصل کی۔ ان کی شخصیت میں قدرت نے کچھ خاص کرنے کی امنگ اور تڑپ رکھی تھی لہذا اپنی عملی زندگی میں انہوں نے آبائی پیشہ زراعت کی بجائے ذاتی کاروبار میں دلچسپی لی۔ اس وقت چیلیانوالہ میں کاروبار کے مواقع نہ ہونے کے برابر تھے۔ لہذا اپنے اس شوق کی تکمیل کے لئے انہوں نے عنفوان شباب میں ریاست جموں و کشمیر کا رخ کیا۔ اپنی شبانہ روز محنت اور ایمانداری کے باعث نہایت ہی قلیل وقت میں ان کا کاروبار وہاں چمک اٹھا۔
    اسی دوران چودھری محمد اشرف (مرحوم)نے ضلع رحیم یار خان میں کچھ اراضی لیز پر لے کر اپنے والدمحترم کے سپرد کر دی اور خود تعمیرات کے شعبے میں قسمت آزمائی کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس مقصد کے لیے انہوں نے ایک کنسٹر یکشن کمپنی کی داغ بیل ڈالی۔ مذکورہ کمپنی کے پلیٹ فارم پر انہوں نے ہندوستان کے مختلف شہروں میں سرکاری و نجی عمارات تعمیر کیں۔ جنہیں اپنی طرز تعمیر اور معیار کے لحاظ سے اس وقت کی حکومتوں اور عوام الناس نے پسندیدگی کی سند بخشی۔
    اگست 1947ء میں وقوع پذیر ہونے والی تقسیم برصغیر اور اس کے نتیجے میں قائم ہونے والی نئی اسلامی مملکت پاکستان میں تعمیر و ترقی کے نئے منصوبوں کی گنجائش اور ہندوستان سے آنے والے مہاجرین کی آباد کاری اور نئی سرکاری عمارات کی تعمیر کے تناظر میں کنسٹریکشن کے شعبے میں کام کے کثیر مواقع موجود تھے۔
    اپنے کام اور شعبے سے جنون کی حد تک وابستگی ہی تھی کہ چودھری محمد اشرف ہمیشہ بہتر سے بہترین کی تلاش میں سرگرداں رہتے اور انہوں نے ایک نیا تعمیراتی ادارہ قائم کیا۔ اس ادارے نے سندھ کے مختلف شہروں اور علاقوں میں اعلی معیار کی سڑکیں، ہسپتال، پل، نہریں اور تعلیمی ادارے بنا کر صوبے کی تعمیر و ترقی میں گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔
    سندھ کے عالمی شہرت یافتہ منصوبہ "گڈو بیراج” کی تعمیر میں بھی چودھری محمد اشرف کی تعمیراتی کمپنی نے قابل قدر کام کیا۔ 1950ء کی دہائی میں ملتان کے نشتر میڈیکل کالج اور ہسپتال کی تعمیر کے منصوبے کا کنٹریکٹ بھی انہی کی کمپنی کو تفویض ہواجسے مقررہ مدت میں اعلی تعمیراتی معیار کے ساتھ مکمل کیا گیا۔
    انہوں نے ایک کمپنی قائم کر کے حیدر آباد میں کوئلے کی کانیں لیز پر لے لیں۔ سندھ کے بڑے کول مائنر اداروں میں سے ایک یہ ادارہ آج بھی نمایاں حیثیت کا حامل ہے۔
    1970ء کی دہائی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور اس وقت کے وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے چودھری محمد اشرف کی قائدانہ صلاحیتوں کو بھانپ کر انہیں پاکستان پیپلز پارٹی ہی کے پلیٹ فارم پر ملکی سیاست میں عملی کردار ادا کرنے کو کہا۔ چنانچہ انہوں نے شہید بھٹو کے زیر قیادت اپنی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کیا اور اپنی سیاسی زندگی میں دکھی انسانیت کی خدمت اور عوام کے مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات کر کے عوامی سیاست کی نئی مثال قائم کی۔ ان کی انہی خدمات کے اعتراف میں پاکستان پیپلز پارٹی نے انہیں سندھ سے پارلیمان کے ایوان بالا/سنیٹ کا رکن بنایا۔ چودھری محمد اشرف کی مصالحت پسندی، ان کی غیر متنازعہ شخصیت اور ان کی ذات میں رچی پاکستانیت کی بنا پر پیر صاحب پگاڑا نے انہیں سندھ اور پنجاب کے درمیان محبت و یکجہتی کا پل قرار دیا تھا۔
    1980ء کی دہائی میں چودھری محمد اشرف کی قسمت میں بخت آوری کا نیا سرخاب اس وقت لگا جب پنجاب انڈسٹریل بورڈ کی جانب سے بہاول پور اور لیہ میں شوگر ملز کے قیام کے لئے ٹینڈرز جاری کیے گئے۔ ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں نیشنلائزیشن کی پالیسی کے تحت مذکورہ شوگر ملیں صرف ٹینڈرز کی حد تک محدود تھیں جس سے ملکی معیشت پر برا اثر پڑ رہا تھا۔ جنرل محمد ضیا الحق کی فوجی حکومت نے چند صنعتیں پرائیوٹائز کرنے کا فیصلہ کیا۔ جن میں شوگر ملوں کی بحالی بھی شامل تھی۔
    اس بار خوش نصیبی کا ہما چودھری محمد اشرف کے سر پر یوں بیٹھا کہ پنجاب انڈسٹریل بورڈ کے زیر اہتمام ٹینڈرز کے عمل میں ان کے نام کا قرعہ نکل آیا۔ جب بہاول پور شوگر ملز چودھری محمد اشرف کے سپرد کی گئی تو وہاں شوگر ملز کے نام پر صرف چار دیواری قائم تھی اور بہاول پور شوگر ملز کا بورڈ لگا ہوا تھا۔ انہوں نے اللہ کی ذات پر توکل اور اپنی قابلیت کے بھروسے پر محض 10 ماہ کی قلیل مدت میں شوگر ملز کو مکمل اور فنگشنل کر کے اس میں چینی کی پیداوار کا عمل شروع کیا۔
    چودھری محمد اشرف نے اپنی سیاسی، سماجی و کاروباری زندگی میں جتنے بھی کار ہائے نمایاں سرانجام دیئے ان میں ایک قدر مشترک یہ ہے کہ انہوں نے خلق خدا کی بھلائی، ایمان داری، دیانت اور رزق حلال کی طلب کو ملحوظ خاطر رکھا۔ انہوں نے اپنی ذات کے لئے کم اور عام آدمی کی بہتری کے لئے زیادہ سوچا۔ اور اس کا سب سے بڑا ثبوت پسماندہ علاقے میں "اشرف شوگر ملز” کا قیام ہے۔ بہاول پور میں شوگر ملز کی بحالی کا جب منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچا تھا تو اس وقت اس علاقے میں دور دور تک گنے کی کاشت نہ ہونے کے برابر تھی اور کسی طور پر بھی یہ نظر نہیں آ رہا تھا کہ یہ ادارہ کوئی نفع بخش ثابت ہو سکے گا۔ لیکن دور اندیش چودھری محمد اشرف کی سوچ صرف یہ تھی کہ اس سے علاقے کے مقامی لوگوں کو روزگار میسر آئے گا اور علاقے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔
    چودھری محمد اشرف 6 نومبر 1983ء کو جناح ہسپتال کراچی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ ان کی 57 سالہ زندگی محبت، توجہ، خلوص، انصاف، احساس، برابری، رواداری، قربانی اور ہر فرد کے لئے یکساں عزت نفس برقرار رکھنے کی کاوشوں سے عبارت ہے۔ ان کے ہونہار فرزند ارجمند چودھری محمد ذکا اشرف اپنے والد گرامی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملکی صنعت کے شعبے میں عملی طور پر متحرک ہیں اور عوام میں آسانیاں بانٹنے کے لیے کوشاں ہیں۔
    (کالم نگارسینئر صحافی ہیں)
    ٭……٭……٭

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ہاکی کھلاڑیوں کو یومیہ 110ڈالر دیے جا رہے ہیں: صدر پی ایچ ایف

      کیا یہ واقعی عوام دوست بجٹ ہے یا صرف اعداد و شمار کا کھیل؟

      فیفا ورلڈ کپ، 48 ٹیمیں ایک خواب

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.