Author: Daily Khabrain

سید سجاد حسین بخاری نئے بننے والے صوبے کا سرکاری نام فی الحال جنوبی پنجاب لکھا اور پکارا جاتا ہے مگر قوم پرست اس نام کو تسلیم نہیں کرتے بلکہ وہ سرائیکی صوبہ‘ سرائیکستان یا پھر صوبہ ملتان کے ناموں کا مطالبہ کرتے ہیں۔ وہ حدود کو بھی تسلیم نہیں کرتے۔ وہ جھنگ‘ سرگودھا‘ بھکر‘ میانوالی اور ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کو بھی سرائیکی صوبے کا اٹوٹ انگ سمجھتے ہیں۔ بہرحال یہ سب بعد کی باتیں ہیں‘ صوبے کا مطالبہ 1962-63ء سے کیا جارہا ہے۔ پہلی مرتبہ ڈھاکہ میں ہونے والے لیجلسٹو اسمبلی کے اجلاس میں اس وقت کے ڈپٹی…

Read More

محمد صغیر قمر امریکی اور نیٹو کی افواج ا افغانیوں کی دھرتی پرناک رگڑ کر رخصت ہوئیں۔ خس کم جہاں پاک!! میں کم ازکم اٹھارہ برس بعد ایک بار پھر کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترا۔ میں نے دیکھا دنیا کے چودہ ممالک کے فوجی جو جدید ترین اسلحہ لے کر آئے تھے،افغانیوں کے قدموں میں پڑا ہے۔بیس برس کی جنگ سے قبل اگر چہ افغانی برسوں باہم دست وگریباں بھی رہے لیکن انہوں نے اپنی آزادی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔سوویت یونین نے جہاں اس خطے میں اپنے آپ کو خوار کیاوہاں وسط ایشیا کی ریاستیں بھی…

Read More

محمدنعیم قریشی تحریک انصاف کی حکومت نے پارلیمنٹ میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال کرنے اور اورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق دینے کا بل منظور کر لیاہے، اس حوالے سے صدرمملکت کٹر عارف علوی نے آئین کی آرٹیکل 89کے تحت الیکشن دوسرا ترمیمی آرڈینینس 2021جاری کردیا ہے،اس عمل کو ملکی قانون کا حصہ بنانے کے لیے اور سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لیئے الیکشن ایکٹ 2017کے سیکشن ایک اور 94اور سیکشن 103میں ترمیم کی گئی ہے۔ جہاں تک الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی بات جائے تو یہ ووٹنگ مشین دنیا میں بہت کم ہے،دنیا بھر میں تو…

Read More

جاوید کاہلوں راشٹریہ سوایم سیوک سنگھ یا آر ایس ایس کے نظریئے کو گوگل کرکے تفصیل سے دیکھا جا سکتا ہے۔ پچھلی صدی میں ایسے نسلی تفاخر کی تھیوریوں کی بھرمار تھی۔ جرمن قوم پرستی نے ایسے ہی تناؤ میں ایڈوولف ہٹلر کی زیر قیادت نازی ازم کے روپ میں ابھار گیا تو اٹالیان روم نے بھی ایک فاشسٹ تھیوری کو اپنایا۔ دیکھتے ہی دیکھتے ایسے نظریات کی بھینٹ چڑھ کر پہلے سارا یورپ جنگ میں یوں الجھا کہ اس نے ساتھ ہی ساتھ ساری دنیا کو بھی جنگ عظیم دوم کی ہولناکیوں میں لپیٹ لیا۔ یوں لاکھوں انسان ایسے…

Read More

ملک منظور احمد پاکستان کو ایک اسلامی فلاحی مملکت بننا تھا یہ اس ملک کے قیام کا اولین مقصد تھا ایک ایسا ملک جو کہ اسلام کے بنیادی اصولوں پر قائم ہو اور یہاں پر تمام مذاہب کے ماننے والوں کو اپنے اپنے مذہب اور عقائد کے مطابق عبادات کرنے کی آزادی حاصل ہو۔یہی قائد اعظم محمد علی جناح کا فرمان تھا اور اس مملکت کے لیے ان کا وژن تھا۔اور اگر دیکھا جائے تو پاکستان اپنے قیام کے بعد ابتدائی سالوں میں ایک متعدل معاشرہ تھا،رنگ و نسل اور مذہبی عقائد کی تفریق کے بغیر سب لوگ آزاد انہ…

Read More

مریم ارشد آج کل ملک بھر میں ڈینگی مچھر کے حملے شدت سے جاری ہیں۔ میں نے سوچا اس پہ تحقیق کرکے اپنے ہم وطنوں کو چند معلومات بہم پہنچائیں جائیں تاکہ قومی سطح پر اس کا تدراک ہوسکے۔ ڈینگی بخار ایک وبائی مرض ہے جو مچھر سے منتقل ہوتا ہے اس کو ہڈی توڑ بخار بھی کہتے ہیں کیوں کہ یہ جوڑوں اور پٹھوں میں شدید درد کا باعث بن سکتا ہے۔ ڈینگی مادہ ایڈسAdes مچھر سے منتقل ہوتا ہے۔ چونکہ اس کی کوئی ویکسین دستیاب نہیں ہے، احتیاط ہی بہترین علاج ہے۔ ڈینگی بہت سی وائرس سے پھیلنے…

Read More

محسن ظہیر نیویارک سے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ ورچوئل فارمیٹ میں ہونے والے گروپ 77 اور چین کے 45ویں وزارتی اجلاس میں پاکستان کو منتخب کیا گیا ہے۔پاکستان کی جانب سے گروپ آف 77کے 134 ممبران اور چین کا،سال 2022 میں گروپ کی قیادت کرنے کیلئے پاکستان پر اعتماد کا اظہار کرنے پر شکریہ ادا کیاگیا ہے۔پاکستان کا کہنا ہے کہ وہ گروپ کے ممبران کے ساتھ مل کر ایسے ترقیاتی ایجنڈے کو فروغ دینے کے لیے کام کرے گا،جن میں قرضوں کی تنظیم نو،ترقی پذیر ممالک میں $650 بلین کے نئے SDRs کی دوبارہ تقسیم،بڑی رعایتی فنانسنگ،ترقی…

Read More

علامہ محمد حسین اکبر اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں ارشاد فرمایا ”اللہ تعالیٰ کی مساجد کو بس وہی لوگ آباد کرتے ہیں جو اللہ تعالیٰ اور روز آخرت پر ایمان رکھتے ہیں“۔ اسی طرح اللہ جل جلالہ نے فرمایا اُن سے بڑھ کر کون لوگ بڑے ظالم ہوں گے جو لوگوں کو اللہ کی مساجد میں عبادت کرنے سے روکتے ہیں اور حضرت خاتم الانبیاء محمد مصطفیؐ نے فرمایا جس کسی نے مسجد میں رزق حلال سے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کیلئے ایک اینٹ لگائی گویا اُس نے جنت میں اپنا گھر بنایا۔ یہودیوں، عیسائیوں اور مشرکین ہندوؤں کے…

Read More

شفقت حسین مجھے یقین واثق ہے کہ وزیراعظم عمران خان، مشیر خزانہ شوکت ترین یا وہ لوگ جنہیں ان کا قُرب حاصل ہے اور جو کسی انسانی سائے کی طرح ان دونوں محترم شخصیات سے جڑے رہتے ہیں۔ کسی نہ کسی طور میری ذیل میں پیش کی جانے والی معروضات ان تک پہنچ گئیں اور انہیں پڑھ بھی لیا گیا تو مجھے گردن زدنی قرار نہ بھی دیا جائے، مطعون نہ بھی کیا جائے یا میاں محمد نواز شریف کی طرح ملک کے ایک بڑے قومی معاصر کی انتظامیہ پر کچھ صحافیوں کے اخراج کے مطالبے کی طرح راقم کے…

Read More

انجینئر افتخار چودھری آج ہی تیس دن پابند رہنے کے بعد اظہار رائے کی آزادی ملی ہے فیس بک نے پانچ بار پابند کیا۔ یہ کیسی کتاب ہے جہاں آپ اپنے خیالات کا اظہار نہیں کر سکتے جو پابندیاں وہ لگاتے ہیں اور کمیونٹی کے جو رولز ان کے ہیں وہ ہمارے لئے قبول تو نہیں ہیں لیکن کیا کیا جائے ہم آمین کہتے ہیں ہم قانونی طور پر ان کی جانب سے لگی شرائط کو من و عن مانتے ہیں۔ وہ ہمارے کیمرے تک رسائی بھی رکھتے ہیں ہماری باتیں بھی سنتے ہیں ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ رابطے…

Read More