Author: Daily Khabrain

سید سجاد حسین بخاری وزیراعظم نے 23جنوری کو عوام کے 13سوالوں کے 90منٹ تک جواب دیئے اور مفصل گفتگو کی۔ دوسرے لفظوں میں انہوں نے دل کی بھڑاس بڑے تلخ لہجے میں خوب نکالی۔ ان کے 90منٹ کے ٹی وی پروگرام میں اپوزیشن، عدلیہ، پی ڈی ایم، ٹی ایل پی، این آر او، میڈیا، مہنگائی، ملکی معیشت، ایف بی آر، غربت، کارپوریٹ سیکٹر، خوراک کا بحران، نوازشریف کی واپسی، حکومت کی مدت اور اگلی حکومت کا دعویٰ موضوع گفتگو رہے۔ وزیراعظم کی ٹی وی گفتگو ختم ہوتے ہی سوشل اور الیکٹرانک میڈیا پر بحث شروع ہوگئی۔ حمایت اور مخالفت کرنے…

Read More

محمدنعیم قریشی اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ سانحہ مری کو پاکستان کی تاریخ میں ایک بدنما داغ کی طرح یاد رکھاجائے گا۔سات اورآٹھ جنوری کی رات کو مری میں برفانی طوفان اور با رش کے باعث 23افراد اپنی گاڑیوں میں انتقال کرگئے تھے۔ انتقال کرجانے والوں میں ایک ہی خاندان کے 8افراد بھی شامل تھے۔ واقعے کے بعد پنجاب حکومت نے سانحہ مری کی تحقیقات کیلئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی۔ سانحہ مری کے بارے میں تحقیقاتی رپورٹ کے کچھ مندرجات کا انکشاف ہوگیا ہے اور ان سے ظاہر ہوتا ہے کہ پورے سانحے کی ذمہ دار حکومتی…

Read More

محمد سمیع اللہ خان پاکستان میں پولیس طاقتور ہمہ گیر اور اہم فورس ہے لیکن اس کے باوجود جرائم پیشہ لوگ مختلف شکلوں میں ہر جگہ اور خاص طور پر شہروں میں موجود ہیں بڑے جرائم میں قتل عصمت دری نابالغ کے ساتھ جنسی زیادتی اغواء مسلح ڈکیتی، چوری منظم جرائم میں دھوکہ دہی، منشیات فروشی، سمگلنگ، منی لانڈرنگ، بھتہ خوری، تاوان وغیرہ شامل ہیں۔ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چوری خاص طور پر بڑے شہروں میں عام ہے۔ اگر ہم پنجاب کی بات کریں تو گزشتہ تین سالوں کی نسبت اب جرائم میں بے پناہ اضافہ ہوتا جارہا ہے…

Read More

خضر کلاسرا کہانی گھوم پھر کے وہیں آگئی جہاں سے چلی تھی، مطلب جنوبی پنجاب صوبہ کے حق میں ایک طرف سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی میدان میں نکل کھڑے ہوئے ہیں جبکہ دوسری طرف وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی آگئے ہیں، صورتحال تو واضح طور پر اس بات کی نشاندہی کررہی ہے۔ فیصلہ اب ملتان کے ہاتھ میں آگیا ہے کہ وہ اپنے لیے جنوبی پنجاب کا صوبہ کتنا جلدی حاصل کرتا ہے، لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ تخت لاہور بھی ملتان سمیت اس سے جڑے علاقوں سے کب کا ہاتھ یوں اٹھا چکا ہے کہ پچھلے دور…

Read More

ڈاکٹر محمد امجد آج کی تیزی سے بدلتی دنیا میں ہر باشعور قوم اس طرح تیاری کر رہی ہے کہ وہ بھی بدلتی ہوئی دنیا کا ایک باوقار و باعزت حصہ بن جائے۔ وجہ یہ ہے کہ اس دنیا میں کچھ واقعات نے وقوع پذیر ہو کر جاری حالات کا رخ بدل کر انہیں ایک نیا رنگ دے دیا ہے اور حالات کا نیا رنگ یہ ہے کہ آج کی دنیاوی سپر پاور صرف ایک ملک امریکہ ہے جبکہ ماضی میں روس بھی سپر پاور تھا یعنی ایک نہیں دو ملک سپر پاور تھے۔ جب دنیا کی دو سپر پاور…

Read More

ملک منظور احمد ہماری قومی سیاست میں ان دنوں ایمرجنسی، صدارتی نظام کا نفاذ، وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد، اِن ہاؤس تبدیلی، لانگ مارچ، عبوری سیٹ اپ اور نئی سیاسی صف بندیوں کاچرچابڑا عام ہے اور قیاس آرائیاں ہیں جنہوں نے ملکی سیاسی دوجہ حرارت کو اس سرد موسم میں گرما دیا ہے۔ بلاشبہ موجودہ وزیراعظم عمران خان مضبوط اعصاب کے مالک ہیں۔ پی ٹی آئی کے اندر بغاوت کی خبریں زیادہ گردش کررہی ہیں۔ ان غیرمعمولی حالات میں وزیراعظم اور ان کی جماعت کو بے شمار سیاسی چیلنجز کا سامنا ہے۔ بہت سارے تحریک انصاف کے قائدین موجودہ حالات…

Read More

لقمان اسد کسان کوزرعی شعور یا تعلیم دینے کی بات کی جائے تو محکمہ زراعت پنجاب کا کردار چند بڑے شہروں تک ہی محدود ہو کر رہ جاتا ہے جھنگ، ساہیوال،ملتان،گجرات،گوجرہ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،رحیم یار خان،لیہ اور دور دراز علاقوں کی صورت حال پر اس حوالے سے غور کیا جائے تو محکمہ زراعت پنجاب کی کارکردگی بہت کم نظرآتی ہے۔ پنجاب کے مختلف شہروں جن میں لیہ شہر بھی شامل ہے میں فیکٹریوں اور سیوریج کے پانی سے سبزی کاشت کی جا رہی ہے۔ پیاز، گوبھی، شلجم، مٹر، پودینہ، دھنیا، مولی، بند گوبھی، پالک، سبز مرچ، گھیا کدو، بھنڈی، میتھی، گھیا…

Read More

حیات عبداللہ خبر نہیں کہ کردار و عمل کی صباحت کس سیاست کی نذر ہو گئی؟ حُسنِ عمل کو کس منحوس دیمک نے چاٹ کھایا؟ ہماری چشمِ بلوریں، حرص و ہوس کی اتنی ندیدی کیوں ہو گئی ہیں کہ رحم دلی، مُروّت اور انسانیت، متاعِ گم گشتہ ہوتی چلی جا رہی ہیں۔آدمی، خود آدمیت سے دُور کیوں ہو چلا ہے؟ انسان، انسانیت سے کیوں منہ موڑ چکا ہے؟ جس طرف بھی دیکھیں، جہاں بھی نظر دوڑائیں، تاحد نظر، ہوس بکھری پڑی ہے۔جا بہ جا، روپے پیسے کا لوبھ ہمارا منہ چِڑا رہا ہے۔شاید ہم بھٹک چکے ہیں، ہم نے راست،…

Read More

رانا زاہد اقبال لینڈ مافیا کے ہاتھوں سرکاری وغیرسرکاری زمینوں پر قبضے اگرچہ پورے ملک کامسئلہ ہیں مگر پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں اس کی سنگینی زیادہ شدت سے محسوس کی جا رہی تھی۔ زر، زن اور زمین کو ہمیشہ فساد کی جڑکہا جاتا رہا ہے۔ ان کی بڑھتی ہوئی طلب اور تصرف و ملکیت کی خواہش صاحبانِ اختیار کی ایسی کمزوری ہے جس پر قابو پانا ہمارے جیسے جاگیرداری اور سرداری نظام پر مبنی معاشرے میں بہت مشکل نظر آتا ہے۔ قبضہ مافیا بہت عرصہ سے سرکاری اراضی پر قبضہ کئے ہوئے تھا۔ عوام ان بااثر…

Read More

علامہ محمد حسین اکبر قدیم تاریخ میں عورت مظلوم رہی، خاص طور پر دور جاہلیت میں تو اس کی مظلومیت تمام حدود کو عبور کر گئی تھی۔ حالت یہاں تک آپہنچی تھی کہ پیدا ہوتے ہی اسے زندہ درگور کردیا جاتا تھا۔ باقاعدہ ان کی خرید وفروخت کی منڈیاں اور بازار سجتے تھے لیکن اسلام نے عورت کو نہ صرف عزت ووقار کی انتہائی بلندیوں تک پہنچایا بلکہ اسے ماں، باپ کیلئے رحمت، اولاد کیلئے جنت اور شوہر کیلئے نصف ایمان کی محافظہ بنانے کے ساتھ ساتھ حق ملکیت، تجارت، کاروبار اور حجاب جیسی نعمت سے سرفراز کرکے اوجِ ثریا…

Read More