Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سہیل آفریدی ‘ علی امین میں اختلافات’ ڈی آئی خان کے فنڈز روک دئیے گئے
    • ایران،ترکیہ،عراقی وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ،تنازعات کے پھیلائو کو روکنے کیلئے سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال
    • PTI کامارچ نہیں ہو گا’یہ مارچ کرتے نظرنہیں آرہے:شیرافضل مروت
    • لاہور میں دو افراد کی لاشیں برآمد ، مردہ خانے منتقل کر دیا گیا
    • طاقتور اور میسکولر خواتین کے معیار کی بنیاد میں نے رکھی بپا شاہ باسو
    • سپارکو کے زیر اہتمام ورلڈ سپیس ویک 2026 ،4 سے 10 اکتوبر تک منایا جائیگا
    • سرکاری محکموں میں مبینہ کرپشن ‘ افسران ‘ اہلکاروں کیخلاف مہم جاری
    • غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے 2 فلسطینی شہید
    • حنا جاوید قتل کیس’ مقتولہ کے بھائی کا قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کو فوری مداخلت کیلئے دوسرا خط
    • عراق کا ایران کیساتھ3 سرحدی گزرگاہیں دوبارہ کھولنے کا اعلان
    • ایل ڈی اے بغیر نقشہ منظوری کے تعمیرات روکنے میں دن رات کوشاں ہے:ترجمان کا موقف
    • پوتن، زیلنسکی ملاقات کا امکان نہیں،روسی صدارتی محل
    • سہیل آفریدی، جنید اکبر یا جو بھی نااہل ہوجائے لانگ مارچ تو ہوگا:جنیداکبر
    • 17 ستمبر تک بارشوں کی نوید
    • پٹرول مہنگا ہونے کی وجہ صرف عالمی حالات نہیں حکومتی نا اہلی بھی ہے شاہدآفریدی
    • نئے صوبوں کا معاملہ قومی مشاورت سے حل ہونا چاہیے:چودھری شجاعت حسین
    • محبوبہ مفتی کابین الاقوامی انصاف میں دوہرے معیار کے خاتمے کا مطالبہ
    • پاکستان قدرتی وسائل و معدنی خزانوں سے مالا مال ملک،وسائل کو موثر انداز میں بروئے کار لانے کی ضرورت ہے،اعجاز الحق
    • ایم کیو ایم بدترین ناکامی کے بعد صوبہ کارڈ کھیل رہی ہے، قادر پٹیل
    • واشنگٹن ڈی سی ‘عید میلاد پر سفارتخانہ پاکستان میں محفل کا اہتمام
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    جو چاہے کیجیے! کوئی سزا تو ہے ہی نہیں

    By Daily Khabrainجنوری 24, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    حیات عبداللہ
    خبر نہیں کہ کردار و عمل کی صباحت کس سیاست کی نذر ہو گئی؟ حُسنِ عمل کو کس منحوس دیمک نے چاٹ کھایا؟ ہماری چشمِ بلوریں، حرص و ہوس کی اتنی ندیدی کیوں ہو گئی ہیں کہ رحم دلی، مُروّت اور انسانیت، متاعِ گم گشتہ ہوتی چلی جا رہی ہیں۔آدمی، خود آدمیت سے دُور کیوں ہو چلا ہے؟ انسان، انسانیت سے کیوں منہ موڑ چکا ہے؟ جس طرف بھی دیکھیں، جہاں بھی نظر دوڑائیں، تاحد نظر، ہوس بکھری پڑی ہے۔جا بہ جا، روپے پیسے کا لوبھ ہمارا منہ چِڑا رہا ہے۔شاید ہم بھٹک چکے ہیں، ہم نے راست، مستقیم اور نفیس راستوں کو فراموش کر دیا ہے۔اگرچہ یہ بدترین رُخ مکمل طور پر ہمارے معاشرے کا عکاس اور مظہر ہرگز نہیں ہے مگر ہے تو ہمارے ہی معاشرے کی ایک بدنما سی جھلک، ہمارے معاشرے کا ایک ایسا بھیانک عکس جو ہم سب کے لیے شرمندگی کا باعث ہے، جون ایلیا کا شعر ہے۔
    سب سے پُر امن واقعہ یہ ہے
    آدمی، آدمی کو بھول گیا
    لوگ اتنے بے حس ہوچکے ہیں کہ روپے پیسے کے مقابل انسانی جانوں کو بھی کوئی اَہمّیت دینے پر آمادہ نہیں۔جتنی سفّاکیت کسی کی دسترس میں ہوتی ہے، وہ کر گزرتا ہے۔آلام کے مارے لوگ جاں بہ لب بھی ہوں تب بھی ہوس زادوں کو رتّی برابر رحم نہیں آتا۔ہم جو حقوق العباد کے سب سے بڑے داعی ہیں، ہمارے ہاتھوں میں انڈے، چائے اور ہوٹل کے چند کمرے بھی ایسی کیفیت میں آ جائیں کہ لوگوں کو ان کی شدید ضرورت ہو تو تب بھی ہم وحشی جانور بن بیٹھنے میں دیر نہیں لگاتے۔ ہمارے اخلاق کا اتنا دیوالہ نکل چکا ہے کہ گاڑیوں کو محض دھکّے لگانے کے بھی پیسے لینے پر مُصر ہیں۔شہزاد احمد نے ایسا ہی ایک منظر یوں بیان کیا ہے۔
    ہزار چہرے ہیں موجود، آدمی غائب
    یہ کس خرابے میں دنیا نے لا کے چھوڑ دیا؟
    مجھے اپنے شہر کہروڑ پکا کے ایک دوست نے بتایا کہ مری سانحے سے دو دن قبل اُنہوں نے ایک ہوٹل میں دو رات قیام کے 36 ہزاار روپے ادا کیے، مگر کمرے کی حالت اتنی ناگفتہ بہ اور ابتر تھی کہ وہ ایک رات کا کرایہ ہوٹل مالک کے پاس چھوڑ کر راولپنڈی آ کر رہنے پر مجبور ہو گئے۔مَیں حیران اِس بات پر ہوں کہ مُلک بھر میں آلو، گوبھی، پیاز اور ٹماٹر کے نرخ مقرر کیے جا سکتے ہیں تو مری کے ہوٹلوں میں قیام کے نرخ مقرر کرنے اور نرخ سے تجاوز کرنے والوں کو سخت سزا دینے میں کون سی چیز مانع اور حائل ہے۔
    لوگ اپنی محبتوں کو پروان چڑھانے کے لیے مری آتے ہیں۔کتنے ہی نئے دُلہے اور نویلی دُلہنیں اپنی زندگی کے نئے سفر کے ابتدائی ایام کو یادگار بنانے کے لیے چاہتوں اور امنگوں سے لبریز دل لے کر وہاں جاتے ہیں اور کتنے ہی بچے اپنے والدین کے ہمراہ شوخ و شنگ شرارتیں کر کے مری کے دل کش اور دل رُبا حُسن کو مزید سحر انگیز بنانے چلے آتے ہیں، مگر آج کوہ ساروں کی ملکہ اور پربتوں کی شہزادی اداسیوں میں ڈھلی ہے۔مری کے یخ بستہ موسم غم زدہ ہیں، وہاں پربتوں پر اٹھلاتی گھنگور گھٹائیں بے حد مغموم ہیں، وہاں کی سرد ہوائیں اشک فشاں اور مری کے مکینوں سے سوال کناں ہیں کہ تم نے اپنا سارا ظرف کسی برف کی دبیز تہ تلے دبا کر ایک طرف کیوں رکھ دیا ہے؟ ایسے کسی بھی سانحے پر لوگ جُھرجُھری لے کر پھر اسی رَوِش پر کیوں لَوٹ آتے ہیں اور اپنے دلوں کو ہوس کدہ بنا کر کیوں بیٹھ جاتے ہیں؟ وجہ شاید یہی ہے کہ جزا و سزا کا نظام معطّل سا ہو کر رہ گیا ہے یا اتنا پیچیدہ بنا دیا گیا ہے کہ اس تک رسائی بے حد دشوار بن چکی ہے۔اس تمام تر بے حسی کی ایک وجہ یہ بھی تو ہے کہ ہم نے یہ یکسر بھلا دیا ہے کہ بالآخر ہم نے بھی ایک روز مرنا ہے۔منظر بھوپالی کے اشعار ہیں۔
    یہ حقیقت ہے کہ ہمیں ایک دن اپنے رب کے سامنے کھڑے ہو کر اپنے ایک ایک عمل کا جواب دہ ہونا ہے۔وہ دن ضرور آئے گا جب ان ہی مساجد میں ہماری نمازِ جنازہ کے اعلانات بھی ہوں گے، ہمیں بھی آخری بار غسل دے کر دفن کر دیا جائے گا اور ایسا ہو کر رہے گا، ان تمام باتوں کے باوجود بھی لوگ عبرت نہیں پکڑتے اور خدا بن بیٹھتے ہیں۔
    (کالم نگارقومی وسماجی امور پر لکھتے ہیں)
    ٭……٭……٭

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      کیا یہ واقعی عوام دوست بجٹ ہے یا صرف اعداد و شمار کا کھیل؟

      فیفا ورلڈ کپ، 48 ٹیمیں ایک خواب

      عہدہ ختم تو اہمیت ختم

      تازہ ترین

      لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.