Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں سٹی پریڈ کی تقریب
    • ٹرانسپورٹ ہڑتال سے پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات متاثر: اپٹما
    • پاکستان کی پیٹرولیم برآمدات ریکارڈ 939 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں
    • دنیا کے سب سے بڑے برقی طیارے نے پہلی تاریخی پرواز مکمل کرلی
    • شاہد آفریدی کا پالتو کتا گم، مداحوں سے مدد کی اپیل
    • محکمہ موسمیات کی پانچ روزہ شدید بارشوں کی پیشگوئی
    • سونے کی قیمت 4 لاکھ 60 ہزار روپے سے نیچے آگئی
    • سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ علاج کے لیے دبئی روانہ
    • سابق کرکٹر عثمان شنواری کی خوبصورت تلاوتِ قرآن کی ویڈیو وائرل
    • سابق کرکٹر عثمان شنواری کی خوبصورت تلاوتِ قرآن کی ویڈیو وائرل
    • برطانیہ کے اسٹوڈنٹ ویزوں میں تاخیر پر پاکستان کو تشویش برطانوی سفیر کی مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی
    • نصرت فتح علی خان کی 29ویں برسی، عظیم قوال کو خراجِ عقیدت
    • نمرہ خان اور زین حامد میں 17 جولائی کو طلاق ہوچکی تھی، سابق شوہر نے تصدیق کردی
    • غزہ میں آکسیجن اسٹیشنز کی مکمل بندش کا خدشہ: وزارتِ صحت
    • ترکیہ غزہ کو تنہا نہیں چھوڑے گا: طیب اردوان
    • پنجاب کا 2029 تک اے آئی سے فعال صوبہ بننے کا منصوبہ
    • اعصام الحق نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
    • پی ایس جی نے ورلڈ کپ ہیرو فیران ٹوریس کو بارسلونا سے سائن کرلیا
    • پاکستان نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ کا پلیٹ ڈویژن ٹائٹل جیت لیا، فائنل میں تھائی لینڈ کو 55-50 سے شکست
    • لاہور میں خوفناک حادثہ، تیز رفتار گاڑی درخت سے جا ٹکرائی، 5 افراد جاں بحق
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مجھے دُکھ ہوتا ہے

    By Daily Khabrainجنوری 26, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    عابد کمالوی
    سیاسی سرگرمیوں کی جگالی بہت ہو چکی اور گزشتہ تقریباً 74سالوں کے دوران ہم نے سیاست کے نتیجے میں کیا کیا دُکھ اٹھائے، قوم کو کن مشکل مراحل سے گزرنا پڑا، کتنے حادثے اور سانحات غلط سیاسی فیصلوں کی وجہ سے تاریخ پاکستان کا حصہ بنے ایک طویل داستان ہے۔ اس لیے اب ہمارے تجزیہ نگاروں، کالم نویسوں، تاریخ دانوں، شاعروں اور ادیبوں کو وہ کچھ لکھنا چاہیے جو پاکستان کے 22 کروڑ سے زائد عوام کو ایک قوم بنانے میں معاون ومددگار ثابت ہو سکے۔ مجھے دُکھ ہوتا ہے یہ دیکھ کر جب پاکستان کی قومی اسمبلی میں سیاستدان دست وگریبان ہوتے ہیں اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر سپیکر ڈائس اور دوسرے ممبران پر اچھال دیتے ہیں، گالیاں دی جاتی ہیں۔ بالآخر ایوان مچھلی منڈی بن گیا۔ ایسا کرنے والوں کو شاید یہ علم نہیں کہ جب عام انتخابات ہوتے ہیں تو ان میں پورا ملک ہل کر رہ جاتا ہے اور قومی خزانے کے اربوں روپے اس پر خرچ ہوتے ہیں۔ اسمبلیوں اور جمہوری نظام پر اٹھنے والے اخراجات الگ ہیں۔ یہ لوگ تو عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے منتخب ہوئے ہیں لیکن اسمبلیوں میں پچھلے اور اب تک کے جمہوری ادوار میں جو کچھ ہوتا رہا اس پر مجھے بہت دُکھ ہوتا ہے۔ مجھے یہ پڑھ کر اور جان کر بھی دُکھ ہوتا ہے جب جنوبی پنجاب یا پاکستان کے کسی گاؤں کا جاگیردار ایک غریب پر اپنی مزدوری مانگنے یا کوئی سوال کرنے پر خونخوار کتے چھوڑ دیتا ہے۔ مجھے دُکھ ہوتا ہے یہ سن کر اور دیکھ کر جب حوا کی ایک بیٹی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنتی ہے۔ مجھے دُکھ ہوتا ہے یہ جان کر اور پڑھ کر جب کسی خاتون کی میت کو قبر سے نکال کر زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
    جب ایک دکاندار اشیائے خورونوش میں ملاوٹ کرکے انہیں شدہ چیزیں پوری قیمت بلکہ زیادہ قیمت وصول کرکے گاہکوں کو دیتا ہے تو مجھے دُکھ ہوتا ہے۔ میں دُکھی ہوجاتا ہوں یہ دیکھ کر جب شاہراہوں پر نوجوان اور اشرافیہ قوانین کی دھجیاں بکھیر دیتے ہیں۔ مجھے دُکھ ہوتا ہے جب بھی غریب کسی عدالت کے باہر یہ دہائی دے رہا ہوتا ہے کہ اس کا مقدمہ پچھلے 20سال سے عدالت میں چل رہا ہے لیکن اسے ابھی تک انصاف نہیں ملا۔ مجھے اس وقت بھی بہت تکلیف ہوتی ہے جب کسی تھانے میں ایک بے اثر اور عام شہری اپنی فریاد لیکر جاتا ہے لیکن اکثر اسے مایوسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مجھے بہت کوفت ہوتی ہے اس وقت جب ایک معالج بھاری فیس وصول کرکے مریضوں کا صحیح علاج نہیں کرتا اور بیماری تک نہیں پہنچ پاتا۔ مجھے ذہنی کوفت ہوتی ہے یہ دیکھ کر جب دفاتر میں چھوٹے سے کام کے لیے بھی اہلکار منہ کھول کر رشوت مانگتے ہیں۔ مجھے دُکھ ہوتا ہے اس وقت جب غریب کا ایک بچہ اچھے نمبروں سے ایم اے کرنے کے بعد نوکری کے لیے در در کی ٹھوکریں کھا رہا ہوتا ہے لیکن ملازمتیں ان کے حصے میں آتی ہیں جن کے پاس بھاری سفارشی یا بھاری سرمایہ ہوتا ہے۔ مجھے دُکھ ہوتا ہے یہ پڑھ کر جب میرے قبیلے کا ایک فرد جھوٹ لکھتا ہے اور پیسے لیکر کسی کی پگڑیاں اچھالتا یا کسی کو وقتی عزت اور تحفظ فراہم کرتا ہے۔ مجھے بہت تکلیف ہوتی ہے اس واعظ کو دیکھ کر جو دین کو قرآن وسنت کے مطابق ہم تک نہیں پہنچاتا۔ ہائے ہائے:
    ہمارے قول وعمل میں تضاد کتنا ہے
    مگر یہ دل ہے کہ خوش اعتقاد کتنا ہے
    میرا دل خون کے آنسو روتا ہے جب مجھے یہ معلوم ہوتا ہے کہ اس دھرتی کا رزق کھانے والے اسی دھرتی کے خلاف سازشیں کرتے اور اسے بد نام کرتے ہیں۔ جھوٹ غیبت اور نمود ونمائش نے کتنے گھروں کا سکون برباد کردیا۔ کتنے شر ہیں جو ہماری ترقی اور خوشحالی کے راستے میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ دھاندلی، دھونس، لاٹھی، گولی، آنسو گیس، دھرنے، احتجاج، نعرے، فحاشی وعریانی، گالیاں، سرعام بیٹیوں اور بہنوں کی بے عزتی و بے حرمتی، سوشل میڈیا پر فحاشی اور عریانی کا طوفانِ بدتمیزی، چوریاں ڈکیتیاں، قتل وغارت، چھینا جھپٹی، انسانی ذہنوں اور ایمانوں کو دیمک کی طرح چاٹ گئی ہیں۔
    جھوٹ بول کر اپنا مال فروخت کرنے والے تاجر اور ظالم حکمران اللہ کے دُشمن ہیں، یہ میرے نبیؐ کا فرمان ہے لیکن اس کے باوجود یہ طبقات اپنی منفی سرگرمیوں سے باز کیوں نہیں آتے۔ بلیم گیم ہمارے معاشرے میں ایک رسم کی حیثیت اختیار کرچکی ہے لیکن المیہ یہ ہے کہ لڑنے والے دو بھائیوں کے درمیان صلح کون کرائے۔ ثالثی اور پنچایتی کا کردار کون ادا کرے؟ تقریباً سبھی متنازعہ ہوچکے ہیں اور جو دل میں اللہ کا خوف رکھتے ہیں ان کا پتہ ہی نہیں وہ کہاں چھپ گئے۔ ایسے میں اپنے دل کا بوجھ ہلکا کرنے اور ماحول کو خوشگوار بنانے کے لیے ایسی جماعت کی تلاش میں نکلتے ہیں جس کے بارے میں ربِِ کائنات نے فرمایا: تم میں سے ایک ایسی جماعت ہونی چاہیے جو لوگوں کو نیکی کی طرف بلائے اور برائی سے روکے۔
    خدا تجھے کسی طوفاں سے آشنا کر دے
    کہ تیرے بحر کی موجوں میں اضطراب نہیں
    (کالم نگار قومی امور پر لکھتے ہیں)
    ٭……٭……٭

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      کیا یہ واقعی عوام دوست بجٹ ہے یا صرف اعداد و شمار کا کھیل؟

      فیفا ورلڈ کپ، 48 ٹیمیں ایک خواب

      عہدہ ختم تو اہمیت ختم

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.