ممبئی (ویب ڈیسک)ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سٹار کھلاڑی ورات کوہلی اور ان کی اہلیہ بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ انوشکا شرمااکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر اپنی تصویریں اور ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں اور اپنی نجی اور پیشہ وارانہ زندگی کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال سے اپنے چاہنے والوں کو آگا رکھتے ہیں ،اب ورات کوہلی نے اپنی اہلیہ انوشکا شرما کی ایک ایسی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں بالی ووڈ کوئین نے دوران سفر ایک دوسرے کار سوار امیر زادے کو روکتے ہوئے ایسی ڈانٹ پلا دی کہ نوجوان اپنی” حرکت “ سے شرمسار ہو کر…
Author: Daily Khabrain
واشنگٹن: افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کے ساتھ جنگ بندی کی مدت میں یکطرفہ طور پر توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ٹی وی پر خطاب کے دوران جنگ بندی کی مدت میں یکطرفہ طور پر توسیع کا اعلان کیا ہے، انہوں نے کہا کہ طالبان بھی جنگ بندی کی مدت میں توسیع کر دیں۔ عید الفطر کے موقع پر طالبان اور حکومتی فورسز ایک دوسرے کے ساتھ بغل گیر ہوئے اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ہم سب امن چاہتے ہیں، حکومت طالبان کے ساتھ جامع…
لاہور(ویب ڈیسک) ملک بھر میں لوگ عید الفطر کا دوسرا دن بھی بھرپور انداز میں منارہے ہیں، کہیں پر تکلف دعوتیں اڑائی جارہی ہیں تو تفریحی مقامات پر بھی عوام کا جم غفیر ہے۔ملک بھر میں لوگ بھر پور اور روایتی انداز میں عید الفطر کا دوسرا دن منارہے ہیں۔ عید کے دوسرے دن کی مناسبت سے بچوں، بڑوں اور خواتین نے ملبوسات کا خاص اہتمام کیا ہے، بچے آج بھی عیدی بٹور رہے ہیں اور اپنی من پسند چیزوں سے دل بہلا رہے ہیں۔ہر گھر کا باورچی خانہ اپنی اپنی مالی استعداد کے مطابق پر رونق ہے اور اشتہا…
لندن، لاہور، اسلام آباد، کراچی، راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک+ نیوز ایجنسیاں) بیگم کلثوم نواز کی حالت تشویشناک ہے، سابق وزیراعظم اہلیہ کی عیادت کیلئے ہسپتال پہنچ گئے، حسین نواز بھی نواز شریف کے ہمراہ ہیں۔ہسپتال ذرائع کے مطابق، بیگم کلثوم نواز کی طبیعت پھیپھڑے میں خون کا لوتھڑا آنے کے باعث تشویش ناک ہوئی۔ پھیپھڑے میں خون کا لوتھڑا آنے کے باعث بیگم کلثوم نواز کے دل نے کام کرنا چھوڑ دیا، کلثوم نواز پلمونری ایمبولیزم کے باعث بے ہوش ہوئیں اور گر پڑیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق، خون کا لوتھرا پھیپھڑے میں آکر خون کی سپلائی روک دیتا ہے، جس کے…
گوجرانوالہ(اے این این ) بالی وڈ کے مشہور گلوکار شیری مان پی ٹی آئی کے امیدوار کی انتخابی مہم چلانے کیلئے میدان میں آگئے اورپی ٹی آئی کے حلقہ پی پی53 سے امیدوار جمال ناصر چیمہ کی کامیابی کے حوالے سے ویڈیو پیغام ریکارڈ کروادیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ بھارتی گلوکار شیری مان نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ اس کے آباﺅ جداد کا تعلق بھی پاکستانی پنجاب سے ہے اور چیمہ خاندان کے ساتھ ان کے دیرینہ روابط ہیں وہ جمال ناصر چیمہ کو اپنا چھوٹابھائی سمجھتے ہیں اس لئے انہیں کامیاب کروایا جائے۔ انہوں نے مزید…
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیراعلیٰ پنجاب سن عسکری عید لاہورمیں منائیں گے ، اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ بھی کرینگے، تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے عید کا دن بے سہارا بچوں کیساتھ وقت گزارنے اور لاہور میں ہی عید منانے کا فیصلہ کیاہے جس کیلئے وہ عید کے روز لاہور کے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ کرینگے اور بے سہارا بچوں میں تحائف بھی تقسیم کرینگے۔
ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے اور اس موقع پر مساجد ، اہم پارکوں اور کھلی جگہوں پر نمازعید کے اجتماعات منعقد ہوئے جن میں ملکی سلامتی اور مسلم امہ کے اتحاد کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔ ملک بھر میں آج عیدالفطرپورے مذہبی جوش وجذبے سے منائی جا رہی ہے، ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں عید الفطر کی نماز کے اجتماعات منعقد ہوئے جب کہ لاکھوں مساجد، عید گاہوں اور کھلے میدانوں میں نماز عید ادا کی گئی۔ جس میں ملک کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اوردہشت گردی کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیں…
لاہور(ویب ڈیسک) ملک بھر میں عید الفطر آج مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے، کراچی، لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، سکھر سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں عید الفطر کے اجتماعات منعقد کیے گئے۔بحریہ ٹاؤن لاہور اور کراچی میں بھی عید الفطر کے اجتماعات ہوئے، صدر مملکت ممنون حسین نےسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کراچی میں نماز عید ادا کی۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے گارڈن ٹاؤن لاہور، گورنر سندھ محمد زبیر نے باغ جناح، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے بادشاہی مسجد،شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن لاہور،خورشید شاہ نے سکھر اور سراج الحق نے منصورہ میں نماز عید…
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) رمضان المبارک کے حوالے سے چینل فائیو کے خصوصی پروگرام ”مرحبا رمضان“ میں علامہ سید ضیاءاللہ شاہ بخاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں رمضان المبارک کی تعلیمات کی روح کو پا لیا جائے تو تمام لوگ اللہ کی بندگی اور غلامی کے ساتھ انسانیت کی فلاح وبہبود پر انحصار کرنے لگیں۔ صدقہ فطرکے حوالے سے احادیث میں رسول اکرم نے زکوٰة الفطر کو فرض قرار دیا ہے اور صدقہ الفطر کو بھی فرض قرار دیا ہے۔ اللہ نے قرآن پاک میں زکوٰة کو بھی صدقہ کے لفظ سے تابید فرمایا ہے صدقہ نفلی بھی…
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں و تبصروں پرمشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ سیاست میں کسی کو نوازشریف سے اختلاف ہو سکتا ہے۔ ان کی صاحبزادی کی سوچ سے لیکن میں نہیں سمجھتا پاکستان کا ایک بھی شخص ایسا ہو جس کے ہونٹوں پر زبان پر اس وقت دعا نہ ہو کہ اللہ پاک کلثوم نواز کو صحت عطا فرمائے وہ بڑی بہادر خاتون ہیں مجھے یاد ہے جب نوازشریف سعودی عرب میں ہوتے تھے تو انہوں نے بڑی ہمت اور جوانمردی کے…