بیجنگ(خصوصی رپورٹ) چین کے ساحلی شہر میں سمندری حیات اسٹار فش، کیکڑوں، جھینگوں اور چھوٹی چھوٹی مچھلیوں کی بارش نے سب کو حیران کردیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے ساحلی شہر چنگڈاو (Qingdao) میں آنے والے طوفان اور بارشوں میں اس وقت دلچسپ صورت حال اختیار کرلی جب فضا سے کیکڑے، سیپیاں اور اسٹار فش گاڑیوں اور سڑکوں پر بارش کی صورت برسنے لگے۔ ساحلی علاقے کے قریبی مکانوں کی چھت پر کیکڑوں اور اسٹار فش کی بڑی تعداد جمع ہوگئی جنہیں شہریوں نے حفاظت سے اپنے گھروں میں رکھ لیا۔ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ تیز…
Author: Daily Khabrain
ماسکو (خصوصی رپورٹ)فٹبال ورلڈ کپ 2018 کے گروپ میچ میں میکسیکو نے سخت مقابلے کے بعد دفاعی چیمپئن جرمنی کو ہرا دیا۔روس میں جاری ایونٹ کے گروپ مقابلے میں میکسیکو کی ٹیم نے کھیل کے آغاز ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا اور دفاعی چیمپئن کے گول پر کئی حملے کیے۔میکسیکو کی جانب سے کھیل کے پہلے ہاف میں گول کیا گیا جو نتیجہ خیز ثابت ہوا۔دفاعی چیمپئن جرمنی مسلسل تیسرے ورلڈ کپ میں اپنے پہلے میچ میں فتح سے محروم رہی ہے جب کہ میکسیکو کی جانب سے 32 سال بعد کسی بھی انٹرنیشنل فٹبال میچ میں جرمنی کو…
ممبئی (خصوصی رپورٹ) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ ”کلنک“ میرے کیرئیر کی یادگار فلم ثابت ہو گی‘ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ سوناکشی سنہا نے فلم ”ہیپی پھر بھاگ جائے گی“ اور دبنگ ٹو ورکی ریہرسل مکمل کرنے کے بعد فلمساز کرن جوہر کی فلم ”کلنک“ کی عکسبندی ممبئی کے مغربی علاقے اندھیرے میں شروع کر دی ہے جبکہ ان کے کردار اور حلیے سے متعلق ابھی تک کچھ بھی نہیں بتایا گیا ہے‘ فلم میں اداکار سنجے دت‘ مادھوری ڈکشٹ‘ ورون دھون‘ عالیہ بھٹ‘ ادیتیا رائے کپور شامل ہیں جبکہ فلم میں اداکارہ کریتی…
لندن (خصوصی رپورٹ) ریحام خان نے کہا ہے کہ میں ٹی وی پر آنے والے کرائے کے لوگوں کو چیلنج کرتی ہوں یہ سب لائیو شو میں اپنا بلڈ ٹیسٹ کروا لیں۔ دنیا کو ذرا دکھائیں نشے میں کون ہے‘ خاندانی خون کیسا ہوتا ہے یہ بھی دیکھ لیں۔
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں و تبصروں پرمشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ سیاست میں کسی کو نوازشریف سے اختلاف ہو سکتا ہے۔ ان کی صاحبزادی کی سوچ سے لیکن میں نہیں سمجھتا پاکستان کا ایک بھی شخص ایسا ہو جس کے ہونٹوں پر زبان پر اس وقت دعا نہ ہو کہ اللہ پاک کلثوم نواز کو صحت عطا فرمائے وہ بڑی بہادر خاتون ہیں مجھے یاد ہے جب نوازشریف سعودی عرب میں ہوتے تھے تو انہوں نے بڑی ہمت اور جوانمردی کے…
لاہور (خصوصی رپورٹ) بلوچستان کی سیاست میں پیلپلز پارٹی کے سربراہ سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اپنا کردار بڑھانے کی تیاری کر چکے ہیں‘ مستقبل میں آصف زرداری یہاں اپنے پرانے دوست اور بلوچ سیاست کے اہم خاندان کے فرد گزین مری کے ذریعہ سے اپنا کردار ادا کرتے دکھائی دے رہے ہیں‘ آصف علی زرداری جو خود بھی نسلاً بلوچ ہیں ماضی میں بھی اہم کردار ادا کر چکے ہیں‘ نوابزادہ گزین کے ذریعہ سے اب وہ پہلے سے زیادہ حصہ کے خواہشمند دکھائی دیتے ہیں‘ گزین بلوچ میں وزارت اعلیٰ کے خواہشمند ہیں اور آصف علی زرداری…
کراچی (خصوصی رپورٹ) پاکستان فلم اور ٹی وی انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ صبا قمر رواں سال کے آخر میں شادی کر کے اپنا گھر سدھار جائیں گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق صبا قمر کی شادی کرنے سے متعلق افواہیں گردش کرتی رہی ہیں مگر اب انہوں نے شادی کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے جس کیلئے انہوں نے شوبز سے وابستہ اپنے جیون ساتھی کا انتخاب بھی کر لیا ہے۔جس کے بعد اداکارہ صبا قمر اب رواں سال کے آخر میں شادی کر کے اپنا گھر چلی جائیں گی تاہم یہ اب بات اب تک واضح نہیں ہو…
لاہور(خصوصی رپورٹ) الیکشن2018 ءمیں خونریزی کا خدشہ ہے ، انتخابی مہم سمیت بڑی سیاسی شخصیات کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے ، افغان سرزمین سے ٹی ٹی پی گروپس، داعش اور جماعت الاحرار الیکشن کو نشانہ بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔سکیورٹی ذرائع نے دہشتگرد گروپس کے حوالے سے رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ملا فضل اللہ، عمر نارے جاوید سواتی، خان سید سجنا، لشکر جھنگوی اور جماعت الاحرار، داعش سے ملکر پاکستان میں الیکشن کو نشانہ بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں،پاکستان کے اعلیٰ خفیہ اداروں نے بتایا کہ یہ گروپس اپنے مقامی سلیپر یونٹس…
لاہور (خصوصی رپورٹ) بھارتی فورسز کی نہتے کشمیریوں پر فائرنگ اور ورکنگ باﺅنڈری پر بلااشتعال گولہ باری کے مسلسل واقعات کے بعد پاکستان اور بھارت کی سرحدی فورسز کے مابین عید کے موقع پر روایتی مٹھائی کا تبادلہ نہیں ہو سکا۔ پاکستان اور بھارت کی سرحدی فورسز پاکستان رینجرز اور بی ایس ایف کے مابین عید‘ بیساکھی اور دونوں ملکوں کے قومی تہواروں پر ایک دوسرے کو خیرسگالی کے طور پر مٹھائی کا تحفہ دیا جاتا ہے لیکن اس بار ورکنگ باﺅنڈری اور کنٹرول لائن پر کشیدہ صورتحال‘ بی ایس ایف کی طرف سے سیزفائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں…
منڈی بہاﺅالدین (نیااخبار رپورٹ) نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری کا کہنا ہے کہ ہماری توجہ صرف الیکشن کرانے پر ہے، الیکشن کمیشن نے دھاندلی روکنے کیلئے نئے قوانین بنائے ہیں‘ وہ جو ہدایات دے گا اس پرعمل کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری کا کہنا تھا کہ ہم نے لگژری فنڈز روک دیئے ہیں جہاں ضرورت ہوئی استعمال کریں گے۔ سیاسی جماعتیں ووٹ لینے کیلئے بیان دیتی رہتی ہیں لیکن ہماری توجہ صرف الیکشن کرانے پر ہے۔