راولپنڈی (خصوصی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر پنجاب بھر مےں آر پی اوز ،اور ڈی پی اوز کو آئندہ 36 گھنٹوں مےں تبدیل کر دیا جائےگا جبکہ ایس پی ، ڈی ایس پی ، ایس ایچ او اور دیگر پولیس ملازمین کو آئندہ ہفتے تک تبدیل کر دیا جائیگا جس کی منظوری کیلئے سمری بھیج دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر پنجاب بھر کے آر پی اوز ،ڈی پی او،کو آئندہ 36 گھنٹو ں مےں تبدیل کردیا جائےگا جبکہ ےس پی، ڈی اےس پی ، اےس اےچ او اور دےگر پولےس…
Author: Daily Khabrain
لاہور (خبر نگار) مسلم لیگ ن کی حریف سیاسی جماعتوں میں گورنر پنجاب کی تبدیلی کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔ پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کو گورنر پنخاب ملک کی الیکشن سے قبل تبدلی کا مطالبہ کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے جس میں گورنر پنخاب ملک محمد رفیق رجوانہ کی الیکشن سے قبل تبدلی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی اور دوسری مخالف پارٹیوں کا خیال ہے کہ گورنر پنجاب جانبدار ہیں کیونکہ ان کے صاحبزادے ملک آصف رجوانہ مسلم لیگ ن کی جانب سے صوبائی اسمبلی کی نشست کے…
لاہور(احسان ناز سے)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ میں پارٹی قیادت کے مقابلہ میں آنے والے امیدواروں کو دستبردار نہ کرا سکی مختلف امیدوار غائب بعض نے اپنے عہدوں سے استعفے دے دیے معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری نواب شاہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور اور دیگر پارٹی رہنماﺅں جن میں سید خورشید شاہ سکھرشامل ہیں نے اس خواہش کا اظہار کیا تھا اور اپنی سیاسی طاقت دکھانے کے لیے ضروری سمجھا تھا کہ متذکراہ لیڈران قومی اسمبلی کے اپنے اپنے…
نواب شاہ (صباح نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ میاں صاحب نے ملک کو اس نہج پر پہنچا دیا ہے کہ دنیا پاکستان کا مذاق اڑا رہی ہے۔نوشہرو فیروز میں پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالحق بھرٹ کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اصولوں پر سیاست کی ہے۔آصف زرداری نے الزام عائد کیا کہ میاں صاحب نے پاکستان کو اس نہج پر پہنچا دیا ہے دنیا ہمارا مذاق اڑا رہی ہے۔شریک چیئرمین پیپلز پارٹی کا…
راولپنڈی /وانا(آئی این پی)پاک فوج کے سربراہ جنر قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر فوجی جوانوں کے ساتھ عید منائی ، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول پر جوانوں کے ہمراہ نماز عید ادا کی اور پاکستان کی خوشحالی اور امن کے لیے دعا کی۔اس موقع پر آرمی چیف نے مادر وطن کی حفاظت کے لیے جوانوں کے بلند حوصلوں، عزم اور وفاداری کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں سے خطاب میں کہا کہ ایک سپاہی…
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ نادرا سیاست زدہ ہوچکا ہے اسی ادارے کو فوج کےحوالے کردینا چاہیے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اداروں کی سیاست سے پاک ہونا چاہیے بدقسمتی سے نیب سیاست زدہ ہوچکا ہے نادرا پہلے تحریک انصاف کے الزامات کی تردید کرتا رہا اب الیکشن کمیشن نے بھی اسے خط لکھ دیا ہے۔
لاہور(حسنین اخلاق)چوہدری نثار علی خان کو پارٹی ٹکٹ جاری نہ ہونے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے ن لیگی قیادت کو مفاہمت کا گرین سگنل دے دیاہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن جو کہ گزشتہ کافی عرصہ سے پی پی پی سے سیاسی مفاہمت کی کوشش کررہی تھی کو بالاخر پیغام بھجوادیا گیا ہے کہ آئندہ عام انتخابات کے بعد دونوں جماعتیں مشترکہ طور پر حکومت سازی کی طرف جاسکتی ہیں اوراگر پی پی پی اور ن لیگ کا اتحاد بن جاتا ہے تو یہ بہت ہی آسانی سے حکومت بنا سکتے ہیں اور پھرسونے…
حافظ آباد (بیورو رپورٹ) حافظ آباد کے محلہ تاجپورہ مےں درندہ صفت نوجوان کی 7 سالہ بچی سے مبےنہ زےادتی۔ پولےس نے ملزم کو گرفتار کرلےا۔ تفصےلات کے مطابق مظہر اقبال کی سات سالہ بےٹی (م) اسد سہےل کے گھر پڑھنے کے لئے گئی جہاں اس نے مبےنہ طور پر بچی کے ساتھ زےادتی کا ارتکاب کےا۔ پولےس تھانہ سٹی نے بھاری پولےس نفری کے ہمراہ محلہ تاجپورہ مےں رےڈ کرکے ملزم اسد سہےل کو گرفتارکرلےا۔ جبکہ بچی کے مےڈےکل کے بعد پولےس نے ملزم کے خلاف قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔
اسلام آباد (آئی این پی‘ مانیٹرنگ ڈیسک) عام انتخابات کی شفافیت پر ایک اور سوالیہ نشان لگ گیا، ووٹرز کا ڈیٹا لیک ہونے پر الیکشن کمیشن نے چیئرمین نادرا کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ نادرا حکام نے ووٹرز کا ڈیٹا غیر متعلقہ افراد کو لیک کیا‘نادرا نے الیکشن کمیشن کےساتھ معاہدے کی خلاف ورزی کی‘ ڈیٹا الیکشن کمیشن پہنچنے سے پہلے ہی غیر متعلقہ افراد کے پاس پہنچ گیا‘ووٹرز کا ڈیٹا غیر مجاز افراد کے ہاتھوں تک پہنچنے کے خدشات ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے ووٹرز کا ڈیٹا لیک ہونے پر…
راولپنڈی (این این آئی‘ صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے نواز شریف اور ان کی بیٹی کا جو کردار رہا ہے وہ سامنے لانا چاہتا ہوں نوازشریف بہت زیادہ سینئر یا اہل نہیں تھے کہ پارٹی سربراہ بن سکیں 34 سال سے نواز شریف کا بوجھ اٹھایا، نواز شریف کا مجھ پر نہیں میرا ان پر اور شریف خاندان پر قرض ہےہو سکتا ہے نواز شریف سے راہیں جدا ہو جائیں نہ بکنے والا ہوں اور نہ ضمیر فروش ہوں، سیاست…