All posts by Daily Khabrain

ٹرمپ کی بے وقو فیاں جاری شمالی کورین جنرل سے مصافحہ کی بجائے حیرت انگیز کام کر دیا

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے اور شمالی کورین جنرل سے مصافحہ کے بجائے سلیوٹ کر ڈالا۔شمالی کوریا کے سرکاری ٹیلی وڑن نے 2 روز قبل امریکی ٹرمپ اور شمالی کوریا کے ایک جنرل کے درمیان سلام اور مصافحے کے مناظر نشر کیے تھے جس کے بعد امریکی میڈیا میں اس پر خاصی لے دے ہوئی۔اس مختصر وڈیو کلپ میں ٹرمپ نے پہلے شمالی کوریا کے مسلح افواج کے وزیر نو کوان چول کی طرف مصافحے کے لیے ہاتھ بڑھایا تاہم شمالی کوریا کے جنرل نے ہاتھ ملانے کے بجائے انہیں فوجی سلیوٹ کیا۔ اس پر ٹرمپ کے پاس بھی جوابی سلیوٹ کے سوا کوئی چارہ نہ تھا۔اس کے فوری بعد جنرل چول نے مصافحے کے لیے ٹرمپ کی جانب ہاتھ بڑھا دیا جس پر امریکی صدر یک دم بوکھلا گئے اور اس بوکھلاہٹ اور شرمندگی کو کیمروں کی آنکھ نے بھی محفوظ کر لیا۔اس حوالے سے ٹرمپ کے چاہنے والوں کا کہنا ہے کہ یہ عام سی بات تھی اور اس میں کوئی شرمندگی کی بات نہیں۔ دوسرے جانب بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ بوکھلاہٹ پر مبنی عجیب سا منظر تھا۔

 

آسٹریلین ننھی پری ،عمر 15ماہ ہو گئی فٹبال فیور میں مبتلا

سڈنی /ماسکو(این این آئی)فٹبال کے شائقین آسٹریلوی والدین نے اپنی 15 ماہ کی ننھی پری کو بھی ورلڈ کپ فیور میں مبتلا کردیا ¾2006 کے فٹبال ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے دوران ڈیوڈ کوہن نے اپنی اہلیہ ساندرا کو پروپوز کیا تھا اور اب 2018 میں ان کی پندرہ ماہ کی بیٹی ایمی بھی فٹ بال ورلڈ کپ کے دوران میچ دیکھنے کےلئے ان کے ساتھ اسٹیڈیم پہنچی۔گروپ سی کی ٹیموں آسٹریلیا اور فرانس کے مابین ہونے والا فٹبال میچ زرد اور سبز لباس پہنے ننھی ایمی نے بھی دیکھا۔اس دوران ایمی نے نیند کے جھونکے بھی لیے اور ساتھ ہی فینز کا شور شرابا بھی خوب انجوائے کیا۔ایمی کی والدہ ساندرا نے بتایا کہ وہ آدھے میچ کے دوران سوتی رہی، جو میرے لیے اچھا تھا اور میں نے آرام سے میچ دیکھا۔انہوں نے بتایا کہ میچ کے دوسرے ہاف میں وہ ارگرد موجود لوگوں سے کھیلتی رہی اور اسٹیڈیم کے شور کو بھی خوب انجوائے کیا۔

عمران خان کی گھر کے گیٹ پر چڑھ کر ناراض کارکنوں سے واپس گھروں کو جانے کی اپیل

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پارٹی چیئرمین نے مرکزی دروازے کے گیٹ پر چڑھ کر احتجاجی کارکنوں سے واپس جانے کی اپیل کی، کارکن بات سننے کی بجائے شور شرابا کرتے رہے، سیکیورٹی کے پیشِ نظر پولیس کا تعینات کر دیا گیا۔ناراض کارکنوں کے احتجاج کی وجہ سے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے گھر کے اندر سیکیورٹی گارڈز کو ہٹا کر پولیس کے دستے تعینات کر دیے گئے ہیں، جنہوں نے اپنی پوزیشنیں سنبھال لی ہیں۔ٹکٹوں کے معاملے پر یہ ناراض کارکن بنی گالا کے باہر سراپا احتجاج ہیں۔ان ناراض کارکنوں کی بات سننے عمران خان آئے اور وضاحت کی لیکن انہوں نے اسے ماننے سے انکار کرتے ہوئے احتجاج جاری رکھا۔ عمران خان نے اپنی رہائش گاہ کے مرکزی دروازے پر چڑھ کر کارکنوں سے واپس جانے کی اپیل کی لیکن کارکن بات سننے کی بجائے شور شرابا کرتے رہے۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان احتجاج کرنے والے ناراض کارکنوں کے پاس پہنچے اور دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے ان پر واضح کہا کہ ٹکٹوں کی تقسیم پارلیمانی بورڈ کی مشاورت اور میرٹ پر کر رہا ہوں، 10 ہزار کارکن بھی آ جائیں تو فیصلہ تبدیل نہیں کروں گا۔ اگر آج پریشر لیا تو کل اتنے لوگ اور آ جائیں گے۔

 

اصلی انسانی لاشیں جب نمائش کیلئے پیش کی گئیں تو ایسا واقعہ ہو گیا جو کسی نے سوچا بھی نہ تھا دیکھنے والے بھی دنگ رہ گئے

لاہور (ویب ڈیسک) اصل انسانی لاشوں کی نمائش سے ایک شخص نے نہایت چالاکی سے پیرکے دوانگوٹھے کاٹ کرچرالیے۔اصل انسانی لاشوں کی نمائش سے ایک شخص نے نہایت چالاکی سے پیر کےدو انگوٹھے کاٹ کرچرالیے۔ پولیس نے واقعے کے بعد مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا جس نے نمائش میں رکھی ایک لاش کے دونوں انگوٹھے چرائے تھے اور ان کی قیمت تیرہ لاکھ روپے سے بھی ذیادہ بتائی جارہی ہے۔ نیوزی لینڈ ہیرالڈ کے مطابق اس شخص پر چوری اور نامعلوم شخص کی لاش میں دخل اندازی اور بے حرمتی کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔پہلی مرتبہ اس شخص کو آکلینڈ کے ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں اس کی ضمانت ہوگئی اور اس کے بعد وہ سال کے آخر تک ویلنگٹن ڈسٹرکٹ کورٹ میں دوبارہ پیش ہوگا۔اصل انسانی لاشوں کی اس عجیب و غریب نمائش کا نام ’باڈی ورلڈ وائٹلز‘ تھا جو ایک سفری نمائش تھی اور پہلی مرتبہ آکلینڈ میں منعقد ہوئی تھی جہاں سے لاش سے انگوٹھے چرالیے گئے۔ 1997 میں شروع ہونے والی اس نمائش کو دنیا بھر میں بھیجا جاتا ہے جہاں میڈیکل اسکول اور طب کے طالبعلم اسے دیکھ کر جانتے اور سیکھتے ہیں۔

 

فلم سستی تفریح ‘ اداس چہروں پر مسکراہٹیں لاسکتی ہے

لاہور (شوبزڈیسک ) اداکارہ وماڈل مایا علی نے کہا ہے کہ فلم ہی ایک سستی اورعمدہ تفریح ہے جولوگوں کے اداس چہروں پرمسکراہٹ لاسکتی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مایاعلی نے کہا کہ عیدالفطرایک ایسا تہوارہے جس پرہرکوئی ایک دوسرے سے گلے شکوے مٹاکرگلے ملتے ہیں اورخوشیوں کو بانٹتے ہیں۔ ایسے گرینڈ ایونٹ پراگرکوئی پاکستانی فلم شائقین کی دلچسپی کا مرکز بن جائے تواس سے خوشی کی کوئی دوسری بات نہیں ہوسکتی۔مایا علی نے کہا کہ اس وقت ہمارے ملک میں اچھی اورمعیاری فلمیں پروڈیوس کی جارہی ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ عید کیلئے بنائی گئی تمام فلموں کومنفرداوردلچسپ بنانے کیلئے ایک یا دونہیں بلکہ کئی مہینوں کی محنت لگائی گئی ہے۔ فنکار توفنکار، تکنیک کاروں نے بھی اپنی فلموں کوعیدکے موقع پرکامیابی دلوانے کیلئے سرتوڑ کوشش کی ہے۔
اس مرتبہ نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلموں کی کہانی، میوزک، لوکیشنز اورڈائیلاگ کے علاوہ فنکاروں کی پرفارمنس بہت جاندار ہے۔ میں نے کچھ کے ٹریلر دیکھیں اورمیں بھی کوشش کرونگی کہ عیدکے موقع پرسینما گھر جاکران فلموں کودیکھوں اورخوب انجوائے کروں۔ایک سوال کے جواب میں مایا علی نے کہا کہ جب کوئی فلم اچھی ہوتی ہے توپھر اس کے سامنے کوئی بھی فلم لگ جائے ، فرق نہیں پڑتا۔ اس لئے اب وہ دورگئے جب غیرملکی فلموں کی نمائش سے ہماری فلموں کا بزنس متاثرہوتا تھا، اب ہماری اپنی فلموں کا معیار بہترہوچکا ہے اوراس میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔

 

کامیابی کے پیچھے لمبی داستان ،ٹرک ڈرائیونگ بھی کی

لاہور ( شوبزڈیسک) گلوکار عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی نے کہا ہے کہ میری کامیابی کے پیچھے لمبی جدوجہد کی داستان ہے ، میرے ہر گانے کے پیچھے ایک کہانی ضروری ہے ،کبھی سوچا نہیں تھا کہ گائیکی کو بطور پروفیشن اختیار کروں گا ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ہر نوجوان محبت میں مبتلا ہوتا ہے اور میرے ساتھ بھی ایسا ہی حادثہ ہوا تھا ،میری گائیکی میں جو ہجر کا درد ہے یہ قدرتی امر ہے ،میں شروع میں ذاتی تسکین کے لئے گاتا تھا مگر میرا گھریلو ماحول اور قبیلے کے لوگ گانا سننے اور گانے والے کے اس قدر خلاف تھے کہ گائیکی پر میرے بارے میں جو الفاظ استعمال کیے گئے وہ ناقابل بیان ہیں مانہوں نے سولہ سترہ سال کی عمر میں میرا بائیکاٹ کر دیا پھر زندگی کی گاڑی چلانے کے لئے میں نے ٹرک ڈرائیونگ بھی کی ۔عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی نے کہا کہ زندگی کی نئی جدوجہد شروع ہو گئی تو پھر خدا کی ذات نے مجھے شہرت کی ان بلندیوں پر پہنچا دیا جس کا میں نے خواب میں بھی تصور نہیں کیا تھا ۔ انہوں نے اپنے مشہور زمانہ گانے ”قمیض تیری کالی “ کے حوالے سے بتایا کہ یہ استاد امیر حسین کا لکھا ہوا گانا تھا اور وہ طویل عرصے سے میرے پیچھے پڑے ہوئے تھے کہ میں اس گانے کو گاﺅں مگر مجھے گانے کی استائی ٹھیک نہیں لگتی تھی جس کی وجہ سے میں انکار کر دیتا تھا مگر وہ مسلسل دو سال تک میرے پیچھے پڑے رہے تو میں نے ایک شرط پر حامی بھرلی کہ اسکی استائی میں خود لکھوں گا اور انہوں نے میری بات مان لی تو پھر میں نے اس گانے کور یکارڈ کروایا اور نعیم بخاری کے ایک شو میں بغیر میوزک کے گایا تو اگلے دن پورے ملک میں یہ گانا مقبول ہو چکا تھا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سے میری دوستی کافی پرانی ہے اور وہ میری سیاسی محبت ہیں اور جس طرح میں عمران خان کے بارے میں جانتا ہوں اس وجہ سے میں سمجھتا ہوں کہ یہ ایک بندہ ملک میں انقلاب لا سکتا ہے۔

 

ایشا گپتا کامیڈی فلم ”ٹوٹل دھمال “ کی کاسٹ کا حصہ ہوںگی

ممبئی (شوبزڈیسک) بالی وڈ اداکارہ ایشا گپتا کےکامیڈی فلم ”ٹوٹل دھمال “ کی کاسٹ کا حصہ بننے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق خبریں سامنے آرہی ہیں کہ اداکارہ ایشا گپتا کامیڈی فلم ”ٹوٹل دھمال “ کی کاسٹ کا حصہ بن گئی ہیں لیکن اس حوالے سے ابھی باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا ہے جبکہ یہ بھی سننے میں آرہا ہے کہ ان کے حصے کی عکسبندی 3ڈی میں کی جائے گی، فلم میں اداکارہ مادھوری ڈکشٹ، انیل کپور 17سال کے بعد ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔ جبکہ فلم میں اداکار اجے دیوگن، ارشد وارثی، رتیش دیش مکھ اور جاوید جعفری مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، فلم کے ہدایتکار اندرا کمار ہیں۔

 

معمر رانا کی” مارکیٹ “ بہترین میوزیکل ڈرامائی فلم ہونے کا اعزاز

لاہور (شوبزڈیسک) اداکار معمر کرانا کی پنجابی فلم ” مارکیٹ “ نے بہترین میوزیکل ڈرامائی فلم ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔فلم میں معمر رانا کے سا تھ ماہی شاہی حماد شاہ‘ نواز انجم‘ اور سکندر آصف خان نے بھ بہت اچھا کام کیا ہے۔ اس فلم میںاداکار نسیم وکی بھی شامل ہیں۔اس فلم کے ڈائریکٹر انجم پرویز ہیں جبکہ اس کے ڈسٹری بیوٹر قیصر ثنا ءاللہ خان ہیں۔فلم بینوں کا کہنا ہے کہ عرصہ بعد پنجابی فلموں میں اچھی فلم دیکھنے کو ملی۔

 

ایشوریہ نے ابھیشک کو پریانکا چوپڑا کے ساتھ کام سے روک دیا

ممبئی(شوبزڈیسک )ایشوریہ رائے بچن نے شوہر ابھیشیک بچن کو پریانکا چوپڑا کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے روک دیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف ہدایتکارہ سونالی بوس نے اپنی نئی فلم میں ابھیشیک بچن کو کام کی پیشکش کی تھی، فلم کا مرکزی کردار دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم ادا کریں گی جب کہ ابھیشیک بچن کو ان کے والد کا کردار ادا کرنا تھا۔ ابھیشیک بچن کے مدمقابل پریانکا چوپڑا اداکاری کے جوہر دکھانے والی تھیں، تاہم اب خبریں یہ ہیں کہ ایشوریہ رائے بچن نے ابھیشیک کو فلم میں کام کرنے سے روک دیا ہے۔سابق ملک حسن کا خیال ہے کہ فلم کی کہانی زائرہ وسیم اور پریانکا چوپڑا کے گرد ہی گھومتی ہے اور ابھیشیک کا کردار ثانوی ہے، اس لئے بہتر ہے کہ ابھیشیک فلم میں کام کرنے کے بجائے کسی اور اچھی پیشکش کا انتظار کریں۔ دوسری جانب ایشوریہ رائے بچن کی جانب سے اس خبر کو بے بنیاد اور غلط قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ابھیشیک کو ایسی کوئی پیشکش نہیں ہوئی۔واضح رہے کہ امیتابھ بچن اور جیہ بہادری جیسے سپر اسٹارز کی اولاد ہونے کے باوجود ابھیشیک بچن کا فلمی کیرئیر کامیاب نہیں رہا اور ان کی زیادہ تر فلمیں ناکامی کا شکار ہوئی ہیں۔

 

راحت فتح علی دنیا بھر مداحوں کو دیکھ کر قسمت پر نازکرنے لگے

لاہور (شوبزڈیسک) گلوکار استاد راحت فتح علی خان نے کہا ہے کہ کامیابی ہمیشہ محنت اور دعاﺅں کی بدولت ملتی ہے ، میں خوش قسمت ہوں جس کے چاہنے والے پوری دنیا میں موجود ہیں ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ آج میں جس مقام پر ہوں اس میں استاد نصرت فتح علی خان کا بڑا ہاتھ ہوں میں ان کا مرید بھی ہوں اور شاگرد بھی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی ہمیشہ محنت اور دعاﺅں کی بدولت ملتی ہے اور شکر ہے کہ میں محنت کرتا رہا اور مجھے دعائیں ملتی رہیں۔ جس کی وجہ سے آج شہرت کی بلندیوں پر ہوں ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فلموں میں میری آواز بالی ووڈ کے سٹار سلمان خان اور لالی ووڈ کے شان پر فٹ آتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں میرے پرستاروں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے اور یہ اعزاز چند لوگوں کے حصے میں آتا ہے ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ خاص طور پر عید کے دن والدہ کی کمی کا احساس سب سے زیادہ ہوتا ہے ۔