All posts by Daily Khabrain

پتنگ کی دھاتی ڈور تاروں سے ٹکرا گئی ، ایک بھائی جاں بحق ، دوسرا جھلس گیا

لاہور (کرائم رپورٹر) باغبانپورہ کے علاقہ میں کٹی پتنگ کی دھاتی ڈور تاروں سے ٹکرانے سے دور دار دھماکہ، ایک نوجوان ہلاک جبکہ اسکا بھائی شدید جھلس گیا، زخمی نوجوان فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل، لاش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق باغبانپورہ کے علاقہ سک نہر کے رہائشی اشرف اور خالد گلی میں کھڑے تھے کہ اسی دوران کٹی پتنگ کو پکڑنے کے دوران دھاتی ڈور بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئی۔جس کے باعث کرنٹ لگنے سے خالد جھلس کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا اس دوران بھائی کو بچاتے ہوئے خالد بھی بری طرح جھلس گیا جسے ریسکیو ٹیموں نے تشویشناک حالت میں سروسز ہسپتال منتقل کر دیا۔ علاقہ مکینوں کے مطابق علاقہ میں پتنگ بازی کا سلسلہ جاری ہے مگر پولیس کی جانب سے موثر کاروائی نہیں کی گئی۔ پولیس نے جاں بحق ہونے والے خالد کی لاش ابتدائی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی۔

 

 

مسجد الحرام میں ایک ماہ کے دوران خودکشی کا تیسرا واقعہ

مکہ المکرمہ (ویب ڈیسک) مسجد الحرام میں ایک ماہ کے دوران تیسرے شخص نے چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔عرب خبر رساں ادارے خلیج ٹائمز کے مطابق ایک شخص نے مسجد الحرام کی چھت سے اس وقت چھلانگ لگائی جب وہاں لوگ عبادت میں مصروف تھے، خودکشی کرنے والا شخص بنگلا دیش کا شہری ہے۔حکام کا کہنا ہےکہ مسجد میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں سے اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ واقعہ کوئی حادثہ نہیں بلکہ خودکشی ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج میں اس شخص کو چھت سے چھلانگ لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔مسجد الحرام میں رواں ماہ خودکشی کا یہ تیسرا واقعہ ہے، اس سے قبل 9 جون کو فرانسیسی اور 16 جون کو سوڈانی شہری نے خودکشی کی۔

 

عید پرمحکمہ وائلڈ لائف کو 85 لاکھ روپے سے زائدآمدن

لاہور(خبر نگار)عید کے تین دنوں میں لاہورچڑیا گھر اور سفاری زومیں مجموعی طور پر 2 لاکھ 65 ہزار582لوگ معیاری تفریح سے لطف اندوزہوئے جبکہ محکمہ وائلڈ لائف کو 85 لاکھ89 ہزار470 روپے آمدن ہوئی۔ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب خالد عیاض خان کے مطابق عید کے تیسرے دن لاہور چڑیا گھر اور سفاری زو میں ایک لاکھ9 ہزار338 لوگ تفریح کے لئے آئے،35 لاکھ30 ہزار880 روپے آمدن ہوئی عید کے تیسرے دن لاہور چڑیاگھر میں 84151 لوگ تفریح کے لئے آئے،28 لاکھ97 ہزار920 روپے آمدن ہوئی جبکہ سفاری زو میں 25 ہزار187 لوگ تفریح کے لئے آئے، 6 لاکھ30 ہزار960 روپے آمدن ہوئی ان کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ وائلڈ لائف اینڈ پارکس عوام کو تفریح کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کا عزم کئے ہوئے ہے ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب خالد عیاض خان کی لاہور چڑیا گھر اور سفاری زو کے افسروں کو سیاحوں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کرنے پر شاباش دی۔
وائلڈ لائف

پاکستان کا پانی روکنا آبی دہشتگردی ، بھارت میں اقلیتیں غیر محفوظ ہیں ، سکھ یاتری

لاہور(خبر نگار) پاکستان امن پسند جبکہ بھارت دہشت گرد ملک ہے کشمیری مسلمانوں پر ظلم قابل مذمت ہے پاکستان کی طرف سے ملنے والے پیارومحبت اورمہمان نوازی پر شکر گزار ہیں پاکستان میں اقلیتوں محفوظ جبکہ بھارت میں غیرمحفوظ ہیں پاکستان کا پانی روکنا آبی دہشت گردی اور انسانی حقوق کے برعکس ہے ان خیالات کا اظہارگورو ارجن دیو کا شہیدی دن منانے کےلئے بھارت سے آئے جھتہ لیڈرسردارجنگ بہادر نے جوڑ میلہ کی مرکزی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کیا تقریب میں متروکہ وقف املاک بورڈکے سیکرٹری محمد طارق مہمان خصوصی تھے جبکہ بھارتی ہائی کمیشن کے نمائندے ،ڈپٹی سیکرٹری عمران گوندل ،پی آر او عامر حسین ہاشمی ،سکیورٹی آفیسر فضل ربی ،و یگر مہمان مرد وخواتین موجود تھے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار تارا سنگھ نے کہا کہ پاکستان کا پانی روکنا انتہائی افسوس ناک ہے عالمی برادری اس دہشت گردی کا بھی نوٹس لے،سیکرٹری بورڈ طارق خان وزیر نے کہا کہ پاکستان میں موجود اقلیتوں کی عبادت گاہوں کی مکمل حفاظت اور اقلیتوں کی فلاح و بہبود کےلئے کام کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم اس کو مذہی فریضہ سمجھ کر انجام دیتے ہیں اس موقع پر موجود بھارتے سے آئے سکھ یاتریوں نے پاکستان میں ملنے والی سہولتوں اور مہمان نوازی کا ذکر کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے ،بھارت سے آئے سکھ یاتری اپنی یاترا مکمل ہونے کے بعد واپس بھارت روانہ ہوگئے متروکہ وقف املاک بورڈ کے سیکرٹری اور دیگر افسروں نے انہیں واہگہ ریلوے اسٹیشن سے الوداع کرتے ہوئے خصوصی تحائف دیئے۔
سکھ یاتری

 

فیفا فٹبال ورلڈ کپ: قرۃ العین بلوچ کی آواز میں بھی گانا ریلیز

ؒلاہور( ویب ڈیسک) پاکستانی گلوکارہ قرتالعین بلوچ (کیو بی) اور انٹرنیشل آرٹسٹ جیسن ڈیرولو کی آواز میں فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2018 کے لیے گانا ’کلرز‘ ریلیز ہوگیا۔نجی کوک کمپنی کی پیشکش اس گانے کو انگریزی زبان میں گلوکار جیسن ڈیرولو نے جبکہ پنجابی اور اردو زبان میں کیو بی نے گایا ہے۔اس گانے کو انگریزی زبان میں گلوکار جیسن ڈیرولو نے جبکہ پنجابی اور اردو زبان میں کیو بی نے گایا ہے کیو بی پہلی پاکستانی گلوکارہ ہیں جنہیں فیفا ورلڈ کپ 2018 کے لیے جیسن ڈیرولو کے ساتھ گانا گانے کا موقع ملا ہے، جس پر انہوں نے فخر اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔فیفا ورلڈ کپ 2018 کے حوالے سے یہ گانا ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا، جس کی ویڈیو کو بھی بے حد پسند کیا جارہا ہے۔ویڈیو میں ایک پاکستانی نوجوان کو اپنے گھر کی چھت پر فٹبال کھیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے اسکرین گریب
اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح دنیا بھر میں لوگ فیفا ورلڈ کپ کا جشن منا رہے ہیں، خصوصاً پاکستانی کس طرح فٹبال ورلڈ کپ کے بخار میں مبتلا ہیں۔

 

صحرائے چولستان میں ریت کے طوفان نے 3 بچیوں کی جان لے لی

فورٹ عباس ( تحصیل رپورٹر ) فورٹ عباس کے تپتے ہوئے صحرائے چولیستان میں ریت کے اُڑتے ہوئے طوفان نے تین کمسن بچیوں کی زندگیوں کا نگل لی۔ چولیستان کے گاﺅ ں 466/HRٹوبہ شارے والا کی ود سگی بہنے اور ایک قریبی رشتہ دار کی بچی تینوں اکھٹی ہو کر دو کلو میٹر دور اپنے خالو نصیر احمد کے گھر جا رہی تھیں کہ ریت کے شدید طوفان میں راستہ بھٹک گئیں اور صحرائے چولیستان میں تےن روز تک بھوکی پیاسی رہنے کے باعث دم توڑ گئیں تینوں بچیوں نے گم ہو نے کے خوف سے ایک دوسرے کے ہا تھ پکڑ رکھے تھے اور اسی حالت میں تینو ں کی مو ت واقع ہوئی ۔بچیو ں کی گمشد گی کے اعلانات مقامی دےہات اور ارد گرد کے گاﺅں میں کرائے گئے تو سینکڑوں موٹر سائکل سوار در جنوں جیپوں اور پیدل چلنے والے حضرات بچیوں کی تلاش کے لیئے ریسکیواپریشن شروع کیا جسے مقامی انتظامیہ کی مدد حاصل تھی بچیوں کی گمشد گی کی اطلاع پر علاقہ بھر کے لو گوں اور انتظامات بر وقت نہ مل سکی جس کی وجہ سے رےسیکو اپریشن لےٹ شروع ہو ا اور بچیوں کو زندہ بازیاب نہ کرواجا سکا 12جون کی شام کو 466/HRکے ظفر اقبال کی دو بچیاں 8سالہ طاہرہ بی بی اور 6سالہ اللہ معافی اور رشتے دار نصیر احمد کی ایک بےٹی ثریا بی بی راستہ بھٹک گیئں ورثا ءنے اپنے طور پر تلاش جا ری رکھی ۔اگلے روز قریبی گاﺅں میں اعلانات کروائے گئے 13جو ن کو اپنی مدد آپ کے تحت دیہاتی لوگ بچیوں کی تلاش کر تے رہے نا کامی پر 14جون کو انتظامیہ کو اطلاع دی گئی جس پر انتظامیہ فو ری حرکت میں آگئی ۔ڈپٹی کمشنر کی ہداےت پر اسسٹنٹ کمشنر اور آرپی او کی ہدایت پر ایس پی ، ڈی ایس پی فورٹ عباس اور رےنجر ر کے نوجوان نے رےسکیو اپریشن شروع کیا جو 15جون شام ساڑھے چار بجے تک جاری رہا سےنکڑوں موٹرسائکل درجنوں گاریوں اور پیدل کھوجی حضرات کی کاوشوں سے بچیوں کی نشیںدریافت ہو گیئں فوت ہو نے کے بعد بھی بچیوں نے ایک دوسرے کے ہاتھ پکڑرکھے تھے اور ایسی حالت میں ان کی نشیں ملیں جن کو تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال فورٹ عباس لا یا گیا ۔ پو سٹ مارٹم کے بعد نعشیںور ثا ءکے حوالے کر دیں لیڈی ڈاکٹرابتدائی رپو رٹ میں بچیوں کی موت قدرتی قرار اور جسم کے نمونہ جا ت فرانزک لیبارٹےری کو بھجوادیئے گئے ہےں تا کہ مو ت کی اصل وجہ پتاچل سکے ۔لیڈی ڈاکٹر کی طرف سے فرانزک نمونہ جات بھجوانے کے عمل کو سوشل میڈیا میں لو گو اپنے اپنے ر نگ میں پیش کر نے کی کو شش جس کی لیڈی ڈاکٹر نے نشاندی کی ڈپٹی کمشنر بہاول نگر نے صوبائی ڈینرا سٹر منجمیٹ اتھارٹی پنجاب کو تفصیلی رپورٹ کے سا تھ سفارشکی ہے کہ بچیوں کے ورثاءکو مالی معاونت کی جا ئے اس واقع کی مکمل رپورٹ ڈپٹی کمشنر بہاو لنگر چیف سیکرٹری پنجاب کو بھی ارسال کردی ہے علاوہ زٰیں ریجنل پولیس آفیسر وسیم احمد خاں کے تر جمان کے مطابق ریسکیو اپریشن 13جون کو شروع کیا گیا اور اس میں کو ئی کمی کو تاہی نہیں بر تی گئیں ۔نعشیں کی برآمدگی کے بعد عےد کی صبح پانچ بجے بچیوں کی تدفین کی گئی ۔عید کے پر مسر ت مو قع پر صحرائے چو لیستا ن میں تین بچیوں کی ہلاکت کی وجہ سے فورٹ عباس کے لو گ صدمے میں مبتلا رہے اور پو رے وعلاقہ میں سوگ کی فضاطاری رہی لو گ جوق در جوق بچیوں کے ورثاءسے تعزیت کا اظہار کرتے نے کے لیے عید کے روز بھی جا تے رہے بچیوں کی ہلاکت کی خبر سن کر ہر آنکھ اشکبار اور دل غمگین تھے تحصیل فو رٹ عباس کے عوام عید الفطر کو نہایت سادگی سے نبایا اور ورثاءکے رنج و غم میں برابر کے شر یک رہے ۔

 

بنی گالہ کے باہر احتجاج کرتے کارکنان نے جہانگیر ترین کو گھیرلیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ کے باہر ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے احتجاج کر رہے ہیں اور اپنے امیدوار کیلئے ٹکٹ کا مطالبہ کر رہے ہیں تاہم ایسے میں عمران خان نے انہیں تسلی دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی شکایت کی درخواست جمع کروا دیں جس پر نظر ثانی کی جائے گی تاہم عمران خان کی روانگی کے بعد کارکنان وہیں موجود تھے کہ جہانگیر ترین آن پہنچے اور وہ کارکنان کے ہتھے چڑھ گئے ۔ بنی گالہ کے باہر کارکنان نے جب جہانگیر ترین کو دیکھا تو انہیں گھیر لیا اور احتجاج شروع کر دیا جبکہ کارکنان کی جانب سے جہانگیر ترین کے مخالف نعرے بھی لگائے گئے تاہم پی ٹی آئی رہنما وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہو گئی۔

دنیا کا امیر ترین شہنشاہ کون ،ایسا نام سامنے آگیا سب حیران ہو گئے

تھائی لینڈ(ویب ڈیسک) تھائی لینڈ کے بادشاہ کو شاہی خاندان کی تمام دولت کا مالک قرار دے دیا گیا۔ شاہ واجیرا لونگ کرن اب دنیا کے امیر ترین شہنشاہ بن جائیں گے۔تھائی لینڈ کے شاہی اثاثوں کا انتظام گزشتہ آٹھ دہائیوں سے سرکاری ایجنسی کراون پراپرٹی بیورو کے کنٹرول میں تھا۔ تاہم گزشتہ سال تھائی فوجی حکومت نے اثاثوں کی شہنشاہ کو منتقلی کے قانون کی منظوری دی تھی۔غیر ملکی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اب سرکاری ایجنسی نے 65 سالہ بادشاہ واجیرا لونگ کرن کو تمام شاہی اثاثوں کا مالک قرار دے دیا جن کی مالیت کا تخمینہ 30 سے 60ارب ڈالر تک ہے۔ان اثاثوں میں بینکاک میں قیمتی اراضی اور عمارتیں بھی شامل ہیں۔

 

خواجہ احمد حسان کل ، شہباز شریف 24 جون کو نیب طلب

لاہور ( این این آئی) سابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف صاف پانی کمپنی سکینڈل میں 24 جون کو نیب میں پیش ہوں گے جبکہ قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ اور صاف پانی کمپنی کرپشن سکینڈل میں خواجہ احمد حسان کو کل ( بدھ ) 20 جون کو طلب کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق خواجہ احمد حسان کی سربراہی میں کوڑے کو ٹھکانے لگانے سے متعلق کئی اہم فیصلے ہوئے، نیب نے خواجہ حسان کی مداخلت کرنے اور ٹھیکوں میں مبینہ مداخلت کرنیکا اہم ریکارڈ حاصل کر لیا ہے، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں میرٹ کے برعکس من پسند کمپنیوں کو ٹھیکے دئیے گئے، نیب کی ٹیم نے شہبازشریف اور خواجہ حسان کی طلبی کے نوٹس موصول کروا دئیے۔

فاروق ستار بھی نا اہل ہو گئے متحدہ حلقوں میں بھونچال

کراچی( ویب ڈیسک) ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کے این اے 245 سے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے۔ڈاکٹر فاروق ستار نے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے قومی اسمبلی کی نشست پر کراچی کے تین حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جن میں این اے 245،241 اور 247 کے حلقے شامل ہیں۔ریٹرننگ افسر احسان خان نے حلقہ این اے 245 سے ڈاکٹر فاروق ستار کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جس کےبعد انہیں مسترد کردیا گیا۔ریٹرننگ افسر نے بتایا کہ ایم کیوایم رہنما فاروق ستار 2 مقدمات میں مفرور ہیں اور انہوں نے کاغذات نامزدگی میں مفروری کا ذکر نہیں کیا جس بناءپر ان کے کاغذات مسترد کیے گئے۔