Author: Daily Khabrain

کراچی (این این آئی) چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا ہےکہ پاکستان میں کسی بھی حصے سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ جمعرات کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میٹ کمپلیکس میں ہوا۔اجلاس میں مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹی کے اراکین سمیت محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی شریک تھے۔اس کے علاوہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس تمام صوبائی دارالحکومت اور وزارت مذہبی امور اسلام آباد کے دفتر میں ہوئے۔ مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت اجلاس میں 1439 ہجری…

Read More

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی غیر مصدقہ اطلاعات۔ نجی ٹی وی کے مطابق افغانستان کے علاقے کنڑ میں ڈرون حملے میں ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ امریکی نشریاتی ادارے و غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق امریکی ڈرون حملے میں ملا فصل اللہ کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔

Read More

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ مشرف واپس نہیں آئے گا۔ چیف جسٹس نے اہتمام حجت کر کے اچھا کیا تاکہ مشرف یہ نہ کہہ سکیں کہ مجھے موقع نہیں دیا گیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ کمانڈر نے ساری فوج کا امیج خراب کر دیا ہے کمانڈو اب صرف باہر بیٹھا نعرے لگاتا رہے گا واپس نہیں آئے گا۔ وہ پاکستان سے بھاگا ہوا ہے مفرور ہے اپنی مرضی سے کبھی واپس نہ آئے گا کیا اسے…

Read More

کراچی (شوبزڈیسک)پاکستان کی پہلی سپر ہیرو فلم”پروجیکٹ غازی“ کا پریمیئر گزشتہ سال منعقد کیا گیا تاہم اس کی ریلیز اچانک ملتوی ہونے سے صرف شائقین کو ہی نہیں سینما مالکان کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا،۔13 جولائی 2017 کو کراچی کے سینما ہال میں فلم کا پہلا پریمیئر منعقد ہوا تھا، جہاں مداحوں اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی، تاہم فلم کے آغاز کے 20 منٹ بعد ہی مرکزی اداکار ہمایوں سعید سینما ہال چھوڑ کر وہاں سے چلے گئے۔اسی رات ‘پروجیکٹ غازی’ کے فیس بک پیج پر ایک پوسٹ کے…

Read More

لاہور(شوبزڈیسک) اداکارہ سارہ لورین ان دنوں بھارتی فلموں کی تیاری میں مصروف نظر آتی ہیں سارہ نے اپنی آنے والی نئی فلم میں بولڈ سین عکس بند کروا کر پرانے سارے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں سارہ لورین کی نئی فلم برکھا کا ٹریلر جاری کر دیا گیا جس کی پر موشن کے لیے انہی بولڈ سین کو استعمال کیا جا رہا ہے جس پر پاکستانی ادکارہ پر تنقید کا سلسلہ بھی جاری ہو گیا ،،فلم میں بولڈ سین کرنے پر سارہ ان دنوں پاکستان میں شدید تنقید کا سامنا کر رہی ہیں جبکہ سارہ کا کہنا ہے کہ میں ایک…

Read More

لاہور(شوبزڈیسک)عید پر ریلیز ہونے والی لالی وڈ کی فلم ” سات دن محبت ان “ نے ایڈوانس بکنگ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا ۔ڈسٹری بیوشن کلب کے زیر اہتمام ریلیز ہونے والی فلم میں ماہرہ خان اور شہریار منورکی جوڑی نے مرکزی کردار ادا کیا ہے ۔ عید الفطر کے تہوار کی مناسبت سے بنائی گئی پاکستانی فلمی صنعت کی نئی فلم ”سات دن محبت ان“ نے ریلیز سے قبل ہی شائقین کو دیوانہ بنا لیا ہے۔ ٹریڈ حلقوں کے مطابق فلم نے ریلیز سے قبل ہی لاہور کراچی اور اسلام آباد سمیت سرکٹ کے تمام سنیماﺅںنے رواں برس ایڈوانس…

Read More

نیویارک (شوبزڈیسک)ہالی ووڈ کے سابق جوڑے انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے درمیان بچوں کی تحویل کے کیس میں عدالت نے انجلینا جولی کو نئی ہدایات جاری کر دیں اورعمل نہ کرنے کی صورت میں انجلینا کو بچے بریٹ پٹ کے حوالے کرنا پڑیں گے۔عدالت نے انجلینا کو ہدایت کی ہے کہ اپنے تمام چھ بچوں کے ٹیلیفون نمبرز والد بریڈ پٹ کو دیں تاکہ بچے والد سے رابطے میں رہ سکیں۔ والد سے رابطے میں نہ رہنا بچوں کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔عدالت نے بچوں کی بریڈ پٹ سے ملاقات کے لیے گھنٹے بھی مختص کیے ہیں۔انجلینا جولی…

Read More

میڈرڈ(اے پی پی) شہرہ آفاق ہسپانوی سٹار اور 17 ویں مرتبہ کے گرینڈسلام چیمپئن رافیل نڈال آرام کی غرض سے آئندہ ہفتے شیڈول ومبلڈن وارم اپ ٹورنامنٹ کوئنز کلب سے دستبردار ہو گئے۔ نڈال نے گزشتہ ہفتے گیارہویں مرتبہ فرنچ اوپن مینز سنگلز ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ نڈال نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے ڈاکٹرز سے مشورہ کیا تو انہوں نے مجھے آرام کا مشورہ دیا ہے جس کی وجہ سے میں نے کوئنز کلب ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت سے معذرت کر لی ہے تاکہ ومبلڈن اوپن میں بھرپور انداز سے شرکت کر سکوں۔

Read More

لاہور(نیوزایجنسیاں) عمر اکمل غیرذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرکٹ لیگ کا فائنل ادھورا چھوڑ کر چلے گئے۔کراچی جمخانہ میں منعقدہ رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں وہ عمر ایسوسی ایٹس کی نمائندگی کر رہے تھے، انہوں نے نان پروفیشنل رویہ اختیار کیا اور میچ ادھورا چھوڑ کر لاہور کی فلائٹ کے لیے ایئر پورٹ روانہ ہو گئے، امپائرز نے عمر ایسوسی ایٹس کو متبادل پلیئرز کھلانے کی بھی اجازت نہ دی، خوش قسمتی سے عمر ایسوسی ایٹس کی ٹیم سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری بال پر مقابلہ جیتنے میں کامیاب رہی۔واضح رہے کہ عمر اکمل اس سے قبل…

Read More

لاہور(آئی این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے مجوزہ ٹی ٹین لیگ ایک سال کیلئے ملتوی کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے مجوزہ ٹی ٹین لیگ ایک سال کیلئے ملتوی کردی ہے جبکہ پی ایس ایل فور کی افتتاحی تقریب پاکستان کے بجائے دبئی میں ہی منعقد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔پی سی بی نے رواں سال کے آخر میں ٹی ٹین لیگ کروانے کا ارادہ ملتوی کر دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے مجوزہ ٹی ٹین لیگ کا انعقادایک سال کیلئے ملتوی کیا ہے۔بورڈ نے یہ فیصلہ قومی کرکٹرز کی…

Read More