لاہور(ویب ڈیسک)نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے سعیدہ امتیاز نے کہا کہ عیدالفطر کا تہوارامت مسلمہ کیلیے ہمیشہ ہی خوشیاں لاتا ہے لیکن ان خوشیوں کا مزہ اس وقت دوبالا ہوجاتا ہے جب لوگ اپنی فیملیز کے ہمراہ سینما گھروں کا رخ کرتے ہیں اوروہاں دلچسپ فلمیں دیکھتے ہیں۔ اس مرتبہ حکومت پاکستان کی جانب سے پاکستانی فلم کی سپورٹ کیلیے غیرملکی فلموں کو عیدپرنمائش کیلیے اجازت نہ ملنا بھی بہترین اقدام ہے، جس کا سب کوفائدہ پہنچے گا۔سعیدہ امتیاز نے کہا کہ ویسے تومیں نے فلم ” وجود “ میں مرکزی کردارنبھایا ہے لیکن میں اپنی فلم کے…
Author: Daily Khabrain
کراچی(ویب ڈیسک) عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت شروع ہوگیا ہے۔اس کے علاوہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی صوبائی دارالحکومتوں میں جاری ہیں، شہری شوال المکرم کے چاند کے نظرآنے کی شہادت متعلقہ زونل کمیٹی کو دے سکتے ہیں۔ اجلاس میں محکمہ فلکیات کے نمائندے بھی شریک ہوں گے جب کہ عید کے چاند کی رویت کا شرعی اعلان مفتی منیب الرحمن کریں گے۔دوسری جانب رویت ہلال ریسرچ کونسل کی طرف سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ 14 جون کو شوال کا چاند…
ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اور سلمان خان نے عید کے موقع پر اپنے چاہنے والوں کو فلم ’زیرو‘کے ٹیزر کے ذریعے عید کا تحفہ دیا ہے۔ تقریباً ایک منٹ کے ٹیزر میں شاہ رخ خان اور سلمان خان ایک دوسرے کے ساتھ ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں۔ جب کہ ان کے ارد گرد موجود سیکڑوں لوگوں کا ہجوم دونوں کو ڈانس کرتے دیکھ کر چیخ چیخ کر ان کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ٹیزرمیں شاہ رخ خان کترینہ کیف کی تصویر والی ٹی شرٹ پہنے نظر آرہے ہیں جب کہ سلمان خان شاہ رخ خان کو کہہ…
لاہور (ویب ڈیسک) سی ٹی او آفس لائسسنگ برانچ میں کام کرنیوالی لیڈی وارڈن کو کلرک نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو حراست میں لے لیا۔سٹی ٹریفک پولیس آفس لائسسنگ برانچ میں کام کرنیوالی لیڈی وارڈن آمنہ نے تھا نہ ریس کورس میں درخواست دی کہ کلرک شاہد نے پیسے دینے کے بہانے مجھے گھر سے بلایا اور گاڑی میں بیٹھا کر نامعلوم جگہ لے گیا اور میرے ساتھ زیادتی اور تشددکا نشانہ بنایا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا اسکا ایک بھائی ارشد عمران شفیق آباد تھانے میں محرر ہے۔ اس نے…
لاہور ( ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے عدم حاضری پر پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عبوری حکم واپس لیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 4 رکنی خصوصی بینچ نے لاہور رجسٹری میں پرویز مشرف کی تاحیات نااہلی کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ‘پتہ کریں پرویز مشرف آرہے ہیں یا نہیں، عید الفطر پر اسٹاف کو چھٹیوں پر بھی جانا ہے۔اس کے ساتھ ہی چیف جسٹس نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو پرویز مشرف…
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی زیر صدارت عام انتخابات کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں چاروں صوبائی چیف سیکریٹریز سمیت چاروں آئی جیز بھی شریک تھے۔اجلاس میں چیف سیکریٹریز اور آئی جیز کی جانب سے کمیشن کو انتظامات سےمتعلق بریفنگ دی گئی اور اس موقع پر اہم فیصلے بھی کیے گئے۔اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا کہ تمام پولنگ اسٹیشنوں کے اندر اور باہر پاک…
کراچی: محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنائی ہے کہ ہفتہ 16 جون سے ملک میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہوگا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعے سے نم ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی جو گرج چمک کے ساتھ بارش کا سبب بنیں ی۔عیدالفطر کے دنوں میں اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعے کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا جب کہ کشمیر، ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند ایک مقامات پر بارش…
ممبئی: بالی ووڈ معروف ادکارہ کرینہ کپور خان بیٹے تیمور کی پرورش سے متعلق پوچھے گئے سوال پر بھڑک اُٹھیں۔نامور بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور شوبز انڈسٹری سے وابستہ خواتین کیلئے ایک اعلیٰ مثال سمجھی جاتی ہیں جنہوں نے اپنے کیرئیرکے عروج پر نہ صرف شادی کی بلکہ بطور ماں بھی انہوں نے انڈسٹری کی دیگر اداکاراؤں کے لیے بہترین مثال قائم کی جب کہ اب نہ صرف کرینہ بلکہ ان کے بیٹے تیمور علی خان بھی اپنے منفرد انداز کے پیش نظر اکثر خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں لیکن تیمور کی دیکھ بھال خود نہ کرنے پر کرینہ کپور کو شدید تنقید کا نشانہ…
شیخوپورہ (ویب ڈیسک)لاہور روڈ کی آبادی برج اٹاری میں عیدکی خریداری کے لیے رقم کاتقاضہ کرنے پر نوجوان بشارت علی نے اپنی نوبیاہتا بیوی مہوش کوباغ میں لے جاکرگولی مار کرقتل کردیا اورپھر اپنی کنپٹی پر پستول چلاکر خودکشی کرلی پولیس نے دونوں کی نعشیں اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادی ہیں۔ بتایاگیاہے کہ 25سالہ بشارت علی اور22سالہ مہوش کی شادی چندہفتے قبل ہوئی تھی وقوعہ کے روز مہوش نے نئے کپڑوں چوڑیوں جوتا مہندی وغیرہ کی خریداری کے لیے خاوند سے رقم کاتقاضا کیا جس پر ان کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی جس کے بعد…
کراچی(ویب ڈیسک) ملک میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا۔ دوسری جانب سعودی عرب میں بھی شوال کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس آج ہوگا۔پاکستان میں چاند دیکھنے کے لیے اجلاس آج بعد نمازِ عصر چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میٹ کمپلکس میں ہوگا۔اجلاس میں مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹی کے اراکین سمیت محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔اجلاس میں 1439 ہجری کے شوال کے چاند کی رویت کی جائے گی اور شوال کے چاند سے متعلق ملک بھر سے شہادتیں…