Author: Daily Khabrain

لاہور(ویب ڈیسک)سابق وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے انتخابات کیلئے جمع کرائے گئے حلف نامے میں 2 بیویوں کا اعتراف کر لیا۔ سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری ہے ، سعد رفیق کی جانب سے جمع کرائے جانے والے کاغذات نامزدگی میں دو بیویوں کا ذکر ہے ، ان کی ایک بیوی کا نام غزالہ سعد رفیق اور جبکہ دوسری بیوی شفق حرا ہیں۔ کچھ عرصہ بعد سابق وفاقی وزیر ریلوے کی دوسری شادی کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی تھی ،آج انہوں نے کاغذات نامزدگی میں باقاعدہ طور پراعتراف کر لیاہے۔ڈاکٹر شفق…

Read More

پشاور (ویب ڈیسک)خیبر پختونخوا کے شہر پشاور کے اندرون میں جب قصہ خوانی بازار کی طرف سے داخل ہوں تو تنگ گلیاں اور لکڑی سے بنی پرانے گھر آپ کا استقبال کرتے ہیں۔انھی تنگ گلیوں میں نارنجی رنگ کے ایک چھوٹے سے مکان میں بالی وڈ کے مشہور اداکار شاہ رخ خان کے چچا کی بیٹی نور جہاں اپنے بچوں کے ساتھ رہتی ہیں۔نور جہاں پاکستان میں 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 77 کے الیکشن کے لیے میدان میں اتری ہیں اور بدھ کو ان کے کاغذاتِ نامزدگی…

Read More

لاہور( ویب ڈیسک) گذشتہ ایک دہائی سے زائد عرصے میں عالمی سطح پر اسقاط حمل کے لیے گولیوں کی آن لائن تلاش میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔ان اعداد و شمار سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جن ممالک میں اسقاط حمل سے متعلق قوانین زیادہ سخت ہیں وہیں اسقاط حمل کی گولیاں زیادہ آن لائن تلاش کی جاتی ہیں۔ان گولیوں کی آن لائن خریدنے اور واٹس ایپ گروپس کے ذریعے طبی مشاورت کی سہولت کی وجہ سے خواتین بڑی تعداد میں اسقاط حمل پر عائد پابندیوں سے بچنے کے لیے ٹیکنالوجی کا سہارا لے رہی ہیں۔’اسقاطِ حمل میری زندگی…

Read More

نئی دلی(ویب ڈیسک)بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں امن کو ایک اور موقع ملنا چاہئیے اور اس کے لیے مذاکرات بہت ضروری ہیں۔حال ہی میں ایک بھارتی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے کہا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری مسائل کو حل کرنے کے لیے مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں، مذاکرات بہت ضروری ہیں، اس سلسلے میں ایک بار پھر کوشش کرکے دیکھی جائے۔بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ ہم دراندازی پر قابو پاسکتے ہیں لیکن مسلح جدو جہد آزادی میں مقامی کشمیری نوجوانوں…

Read More

روس (ویب ڈیسک) صارفین نے اس خاتون سکول ٹیچر کی حمایت میں مہم چلائی ہے جنھیں تیراکی کے لباس میں تصاویر سامنے آنے کے بعد نوکری سے نکال دیا گیا تھا۔26 سالہ وکٹوریہ پوپووا کی سوشل میڈیا پر تیراکی کے لباس میں تصاویر سامنے آنے کے بعد ہی نھیں نوکری سے برخاست کیا گیا ہے۔ اخبار دی سائیبرین ٹائمز کے مطابق روس کے شہر اومکس کے سکول نمبر سات کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وکٹوریہ پوپووا نے اپنے سکول اور پیشے کو بدنام کیا ہے۔پوپووا کو برخاست کرنے کا فیصلہ انسٹا گرام پر ان کی تیراکی کے لباس میں…

Read More

برازیل (ویب ڈیسک) ورلڈکپ فٹبال کے آغاز میں چند روز رہ گئے ہیں اور دنیا بھر کی نظریں میسی، رونالڈو، نیمار اور محمد صلاح پر ہیں۔میگا ایونٹ جیتنے کے لیے فیورٹ ٹیموں میں جرمنی، برازیل، اسپین، فرانس اور ارجنٹائن کا شمار ہونے لگا ہے جبکہ ایونٹ کے ایک لاکھ اضافی ٹکٹس صرف ایک گھنٹے میں فروخت ہوگئے۔بس تین دن کا انتظار اور پھر ہوگا ایکشن جیت کا ہار کا اور سنسنی خیز مقابلوں کا۔میگا ایونٹ میں جرمنی کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔برازیل میں ہونے والے ورلڈ کپ 2014 میں جرمنی نے فائنل میں ارجنٹائن کو سنسنی خیز…

Read More

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے مختلف مقامات پر بوہری کمیونٹی کی نماز عید کے اجتماعات۔ نجی ٹی وی کے مطابق بوہری بازار صدر‘ سولجر بازار‘ بلوچ کالونی اور نارتھ ناظم آباد میں نماز عید ادا کی گئی۔ بوہری مساجد میں نماز عید پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

Read More

ایڈن برگ: (ویب ڈیسک)اسکاٹ لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی ٹیم نے 84 رنز سے کامیابی حاصل کرکے سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی ہے۔اسکاٹ لینڈ کے شہر ایڈن برگ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے 167 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کوئی بھی اسکاٹش بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھاسکا اور پوری ٹیم 82 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔اننگز کے پہلے اوور میں ہی اسکاٹ لینڈ کو جارج منسی کی صورت میں نقصان اٹھانا پڑا جو بغیر کوئی رن بنائے عثمان خان کی گیند کا شکار بنے۔

Read More

کراچی (کلچرل ڈیسک) اداکارہ و ماڈل صائمہ کنول نے کہا کہ رمضان المبارک برکتوں اور نیکیوں کا مہینہ ہے جس کاانعام اللہ کی جانب سے عید کی صورت میں ملتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ عید کے بعد انکی دو نئے سیریل شروع ہورہی ہیں جبکہ پی ٹی وی سمیت مختلف ٹی وی چینلز کے عید شوز میں بھی شرکت کررہی ہیں ۔ صائمہ کنول نے کہا کہ ڈرامہ انڈسٹری کی طرح اب ہماری فلم انڈسٹری بھی ترقی کررہی ہے۔ہمیں سینئر زکے تجربے سے فائدہ اٹھانا ہوگا ۔

Read More

لاہور(شوبزڈیسک )اداکارہ وماڈل زارا شیخ نے گلوکاری اورڈائریکشن کے میدان میں اپنی اننگز کی شروعات کردی ۔انھوں نے حال ہی میں بطورنعت خواں جہاں نعت ریکارڈ کروانے کے بعد اس کی ویڈیو ڈائریکٹ کی ہے۔اس سلسلہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زارا شیخ نے کہا کہ میرا فنی سفر فلمی دنیا سے شروع ہوا اورکیرئیرکی پہلی فلم نے ہی ایسی کامیابی حاصل کی کہ آج تک پرستارمجھے یاد رکھے ہوئے ہیں۔ میوزک کے شعبے سے بھی میری محبت بہت پرانی ہے۔ میوزک سے وابستہ اہم شخصیات کوپتہ چلا تو انھوں نے مجھے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے پر زوردیا۔…

Read More